
کن اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں؟
جواب: کروہہ ( یعنی سورج طلوع ہونے سے لے کر تقریباً 20 منٹ بعد تک، سورج غروب ہونے کے وقت سے تقریباً 20 منٹ پہلے کا دورانیہ اور ضحوۂ کبری یعنی نصف النہارِ شرع...
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
احرام کے کپڑوں کو کفن کے لیے استعمال کرنا کیسا ؟
سوال: وہ احرام جسے پہن کر بار بار عمرہ و حج کیا ہو، اسی کو کفن کے لئے استعمال کرنا کیسا؟
گرمی کی وجہ سے موزے اتار دیے تو انہیں دوبارہ پہن کر ان موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے؟
سوال: موزوں پر مسح کرنے کے بعد اگر رات کو گرمی لگنے کی وجہ سے سونے سے پہلے موزے اتار لیے ہوں، پھر صبح وضو کرنے سے پہلے دوبارہ ان موزوں کو پہن کر ان موزوں پر مسح کرلینا کافی ہوگا؟
عورت اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1)کیا اسلامی بہن کی نماز ادا ہوجانے کے لیے اذان سننا شرط ہوتی ہے ؟ یعنی اگر وہ نماز کا وقت شروع ہوجاتے ہی اذان سے پہلے اپنی نماز مکمل کرلے ،تو کیا نماز ہوجائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا ہوگی ؟ (2)جب تک جمعہ کے دن جمعہ کی نماز مسجد میں ختم نہ ہوجائے عورتیں گھروں میں ظہر کی نماز نہ پڑھیں، اگر پڑھیں گی تو ان کی نماز نہیں ہوگی!کیا یہ بات درست ہے ؟ (3) مَردوں کو فجر آخری وقت میں اور عورتوں کومغرب آخری وقت میں پڑھنی چاہیے۔کیا یہ بات درست ہے؟
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔
عورت کے لیے ہاف آستین والے کپڑے پہننا کیسا ؟
سوال: عورتوں کا ”آدھے بازو“ والے کپڑے پہننا کیسا؟
طواف اور سعی کرتے وقت جوتے ساتھ رکھنا
سوال: کیا طواف اور سعی کرتے ہوئے جوتے بیگ میں ڈال کر کمر پر پہن سکتے ہیں؟
گاڑیوں کی چابیوں والا چھلا پہننا کیسا؟
سوال: موٹر سائیکل یا دیگر گاڑیوں وغیرہ کی چابیوں کو ایک جگہ جمع رکھنے کے لئے چابیوں کے چھلے (Key Rings) مارکیٹ سے ملتے ہیں ، جن میں لوگ حفاظت کی غرض سے مختلف چابیاں پِرو لیتے ہیں ، یہ چھلے لوہے ، پیتل ، اسٹیل یا دیگر دھاتوں کے بنے ہوتے ہیں ، بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ چابیوں کے اس گچھے کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں ، تو اس کے چھلے کو انگلی میں پہن لیتے ہیں تاکہ یہ گچھا ہاتھ سے گر نہ جائے ، شرعی راہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں چابیوں کا یہ چھلا انگلی میں ڈالنا کیسا؟ کیا یہ گناہ تو نہیں؟
کیا سامع کے علاوہ کوئی اور شخص لقمہ نہیں دے سکتا ؟
سوال: ہماری مسجد میں انتظامیہ کی جانب سے یہ لکھ کر لگایا ہے کہ سامع کے علاوہ کسی فرد کو لقمہ دینے کی اجازت نہیں ہے،دیگر مساجد میں بھی اس طرح کا رجحان دیکھا ہےکہ کسی اَور کے لقمہ دینے پر سختی برتی جاتی ہے،بعض اوقات حافظ صاحب غلطی کر رہے ہوتے ہیں اور سامع بتا نہیں پا رہا ہوتا،تو کیا ایسی صورت میں بھی کوئی دوسرا فرد لقمہ نہیں دے سکتا؟ حالانکہ اس کو معلوم ہو کہ حافظ صاحب غلطی کر رہے ہیں اور وہ بتا بھی سکتا ہو،رہنمائی فرمائیے شریعت اس بارے میں کیا رہنمائی کرتی ہے۔