
مستحق سمجھ کر زکوۃ دی، بعد میں پتہ چلا کہ وہ سید ہے تو ؟
سوال: زید نے ایک شخص کو زکوٰۃ کی نیت سے کچھ رقم دی، جبکہ زید کو اُس شخص کے معاشی حالات کی بنا پر اس بات کا ظنِ غالب تھا کہ یہ شخص مستحقِ زکوٰۃ ہے، لیکن اب کسی ذریعے سے زید کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ وہ شخص تو سید ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟ اگرادا نہیں ہوئی تو واپسی کی کیا صورت ہوگی؟ کیونکہ وہ شخص تو اُس رقم کو خرچ بھی کرچکا ہوگا؟
کام کے سلسلہ میں بغیر احرام مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا حکم
سوال: ایک شخص کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کام کے سلسلے میں جا نا ہے اور کام سے فراغت کےبعد عمرہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔ اب اس کے پاس دو راستے ہیں ۔ یا تو وہ جدہ کی فلائٹ لےپھر وہاں سے مکہ مکرمہ جائے اس صورت میں دورانِ فلائٹ میقات سے گزرے گا یا پھر وہ مدینہ شریف یا کسی اور شہر کی فلائٹ لے کر وہاں جائے اور پھر بس کے ذریعےمکہ جاتے ہوئے میقات سے گزرے گا۔ان دونوں صورتوں میں اگر جاتے ہی عمرہ نہ کرنے کا ارادہ ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتا ہے کہ احرام کے بغیر کام کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوجائے،پھر جب کام سے فرصت ملے ،تو میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کر لے یا اس کو پہلے عمرہ کرنا لازم ہوگا؟
کسی کا ستر دیکھنے سے عضو مخصوص میں سختی آگئی تو وضو کا حکم
سوال: مسئلہ سنا تھا کہ کسی کا ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ستر پر نظر پڑ جائے اور عضوِ خاص میں سختی آجائے ، تو اس صورت میں وضو کا کیا حکم ہوگا؟
اس طرح بولنے کا حکم کہ اللہ نے بھول کر اس گھر میں پیدا کردیا
سوال: اگر ایک عورت دوسری عورت سے کہے کہ تمہیں تو اس گھر میں پیدا نہیں ہونا چاہیے تھا، اللہ نے بھول کر اس گھر میں پیدا کردیا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟
سنتِ مؤکدہ و غیر مؤکدہ کی ادائیگی میں کیا فرق ہے؟
سوال: سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ کی ادائیگی میں کیا فرق ہے؟ نیز تراویح بھی سنت مؤکدہ ہے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟
امام صاحب کا وضو ٹوٹنے پر باقی نمازیوں کو نماز توڑنے کا کہنا
سوال: امام صاحب نے عشاء کی نماز شروع کی اور تلاوت شروع کرنے سے پہلے ان کا وضو ٹوٹ گیا تو انہوں نے اپنا خلیفہ مقرر نہیں کیا بلکہ سب کو نماز توڑنے کا بول کر وضو کرنے چلے گئے،ان کا ایسا کرنا کیسا؟ وضو وغیرہ کرنے کے بعد دوبارہ جماعت سےنماز ہوئی، اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
حیض کی حالت میں نماز پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی عورت نے لا علمی کی بنا پر حیض کی حالت میں نماز پڑھ لی تو کیا اس کا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟
سانس کی پرابلم کی وجہ سے کلی کرتے ہوئے پانی حلق سے اتر گیا، تو روزہ کا حکم
سوال: سانس کی پرابلم ہے، اس کے ہوتے ہوئے کلی کی اورسانس لیتے ہوئے پانی حلق سے نیچے گیا، تو روزہ کا کیا حکم ہوگا؟
ڈیری فارم میں پالے ہوئے جانوروں پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: میرا ڈیری فارم ہے، اس میں ہم دو طرح کے کام کرتے ہیں، ایک کام یہ ہے کہ ہم چھوٹے بچھڑے، بچھڑیاں خریدتے ہیں اور انہیں پال کر بڑا کر کے بیچتے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ گائے خریدتے ہیں جو بیچنے کے لئے نہیں ہوتیں، بلکہ ان سے دودھ اور بچے حاصل کر کے وہ بیچے جاتے ہیں اور ان کی آمدنی سے ڈیری فارم کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔اس صورت میں زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا؟
بہن یا والدہ کا اعتکاف والے کمرے میں معتکفہ کے ساتھ سونا کیسا؟
سوال: عورت کے ساتھ اعتکاف والے کمرے میں اس کی بہن یا والدہ سوسکتی ہیں یا نہیں جبکہ وہ آپس میں باتیں نہ کریں؟ نیز یہ بھی بتادیجئے کہ دورانِ اعتکاف کس کس سے پردہ کرنا ہوگا؟