
مسجد میں غسل خانہ نہ ہو تو معتکف کا غسل کے لیے باہر جانا
سوال: مسجد میں غسل خانہ نہیں ہے، صرف وضو خانہ بنا ہوا ہے تو کیا معتکف کو وضو خانے میں غسل کرنا ہوگا یا گھر جاکر غسل کرنے کی اجازت ہوگی؟
واٹر پروف مسکارا لگایا ہو، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: پلکوں کو لمبا کرنے کے لیے ان کے اوپر مسکارا لگایا جاتا ہے ،اور مسکارا واٹرپروف ہوتا ہے یعنی اس کے نیچے پانی نہیں جاتا تو ایسی صورت میں کہ جب مسکارا لگا ہوا ہو تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
موزوں پر مسح جائز ہونے کے لئے وضو کے فوراً بعد موزے پہننے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ ہم بسا اوقات وضو کے فورابعد چمڑے کے ایسےموزے پہنتے ہیں ،جن پر مسح کرنے کی مکمل شرائط پائی جاتی ہیں ،اور بسا اوقات وضو مکمل کرنےکےکچھ دیربعد، ضروریات سے فارغ ہونے کے بعد موزے پہنتے ہیں، میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا وضو کرنے کے فوراً بعد موزے پہننا ضروری ہے یا دس ، پندرہ منٹ چھوڑ کر اس کے بعد پہن سکتے ہیں، کیا اس طرح درست ہوگا یا دوبارہ وضو کرنا ہوگا ؟
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟
آخری قعدہ کر کے کھڑے ہو گئے اور قیام میں ہی سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے اور یاد آنے پر حالتِ قیام میں ہی سلام پھیر دے، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ہوگا اور سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ لازم ہو گا؟ (2) بہار شریعت میں ہے کہ :’’اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا ،تو بھی نماز ہو جائے گی،مگر سنت ترک ہوئی۔‘‘(بھار شریعت، حصہ 4، صفحہ 712) اس سے سمجھ آتا ہے کہ بغیر سجدہ سہو وغیرہ کے نماز درست ہو جائےگی، کیونکہ ترکِ سنت سے سجدہ سہو/ اعادہ نماز لازم نہیں ہوتا۔
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
جواب: وضو یانماز یا امامت مطابق مذہب حنفی کی رعایت نہ کی،اس صورت میں اُس کے پیچھے حنفی کی نماز محض باطل ۔(۲)خاص نماز کا حال معلوم نہ ہو مگر اس کی عادت معلوم...
ترتیب کے ساتھ وضو نہ کرنے کا حکم
سوال: اگر وضو وضو ترتیب سے نہیں کیا، تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟
وضو کرتے وقت مسواک کس وقت کرنا سنت ہے ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مسواک وضو میں کب کرنی چاہیے ہاتھ دھونے سے پہلے یا کلی کرنے سے پہلے ؟
مسافر امام کا پوری نماز پڑھانا کیسا ہے ؟
سوال: مسافر امام نے مقیم مقتدیوں کی جماعت کرائی اور ظہر کی نماز میں مکمل چار رکعات پڑھا دیں اور آخر میں سجدۂ سہو بھی نہیں کیا،بھول کر یا جان بوجھ کر ایسا کیا، تودونوں صورتوں میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟سائل:اختر عطاری