
وتر کے پہلے قعدہ میں بھول کر درودشریف پڑھنا
سوال: اگر کسی نے وتر کی نماز شروع کی اور دوسری رکعت میں تشہد کے بعد تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہونا بھول گیا اور درود شریف و دعائے ماثورہ پڑھ لی،سلام پھیرنے سے پہلے پہلے اُسے یاد آگیا اور وہ تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہوگیا اور نماز مکمل کی اور آخر میں سجدہ سہو کیا،تو کیا اس صورت میں اس کی وہ نماز ہوگئی یا اُسے دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
نمازمیں فاتحہ سے پہلے سورت شروع کردی اور سجدہ سہو بھی نہ کیا اب کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میں عشاء کی نماز اکیلے پڑھ رہا تھا اور پہلی رکعت میں ثنا کے بعد تعوذ و تسمیہ پڑھنے کے بعد بھولے سے سورت فاتحہ کی جگہ سورت فیل شروع کردی ابھی ایک ہی آیت پڑھی تھی کہ مجھے یاد آیا کہ پہلے سورت فاتحہ پڑھنی ہےتو میں نے سورت فاتحہ پڑھ کر دوبارہ سورت فیل پڑھی اور نماز مکمل کی لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنا ہوگی؟ سائل: محمداحسن عطاری (گلزار طیبہ، سرگودھا)
سوال: نماز کی پہلی رکعت میں سورہ ماعون پڑھی،پھر دوسری رکعت میں بھول کر سورہ قریش پڑھ لی،تو سجدہ سہو واجب ہو گایا سجدہ سہو کے بغیر بھی نماز درست ہوگی ؟
حاملہ عورت نماز میں کس طرح سجدہ کرے گی ؟
سوال: اگر حاملہ عورت کو سجدہ کرنے میں دشواری ہو تو کیا وہ تکیہ رکھ کر اس پر سجدہ کر سکتی ہیں؟
کیا نابالغ پر سجدۂ تلاوت لازم ہوتا ہے
سوال: کیا نابالغ پر سجدۂ تلاوت واجب ہوتا ہے؟
کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو کیا نماز ہو جائے گی ؟
سوال: اگر کسی رکعت میں تین سجدے کر لیے اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو نماز ہو جائے گی ؟
مصلیٰ تھوڑا موٹا ہو،لیکن سجدہ کرنے میں زمین کی سختی محسوس ہوتی ہو، تو سجدہ کا حکم
سوال: مصلیٰ تھوڑا موٹا ہو مگر زمین کی سختی محسوس ہوتی ہے تو سجدہ ہو جائے گا؟
نمازی کو دورانِ قراءت کسی مقدس مقام کی سوچ آجائے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر نمازی کو دورانِ قراءت کسی مقدس مقام مثلاً: مکہ، مدینہ کی سوچ آجائے ،جس بنا پر وہ چند سیکنڈ کے لیے خاموش ہوجائے، جبکہ اس نے ابھی واجب کی مقدار قراءت مکمل نہ کی ہو، تو کیا اس صورت میں اس نمازی پر سجدہ سہو لازم ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔
رکوع سے اٹھتے وقت اللہ اکبر کہہ دیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر امام صاحب رکو ع سے اٹھتے وقت تسمیع کے بجائے اللہ اکبر کہہ لیں اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرلیں توکیا نما زہوجائےگی؟
امام کے سجدہ سہوسے پہلے مسبوق کھڑا ہوگیا تو کیا کرے؟
سوال: اگرمسبوق امام کے سجدہ سہو سے پہلے، آخری سلام سمجھ کر اپنی چھوٹی ہوئی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا پھر پتا چلا کہ امام نے تو نماز ختم کرنے کے لیے سلام نہیں پھیرا، بلکہ سجدہ سہو کرنے کے لیے سلام پھیرا ہے، تو اب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا ۔ وہ کیا کرے۔ براہِ کرم جواب ارشاد فرمایئے ۔