
جس سے ادھار خریدا اسے آدھا نفع دینا کیسا ہے؟
جواب: ماہ کے ادھار پر 5ہزار 5سو کا خرید لیں یا 6ہزار کا خرید لیں ،قیمت جو بھی طے ہو وہ معین ہواور ساتھ ہی پیسے دینے کی تاریخ بھی طے کرلیں تو آپ کا خریدنا ...
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام و موذن کو ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر کتنی چھٹیاں کرنے کا حق حاصل ہے؟ اور ان کے علاوہ چھٹیاں کرنے پر کٹوتی ہوگی یا نہیں ؟ نیز اگر کوئی امام ماہانہ بنیاد پر معروف چھٹیاں نہ کرے اور پھر بعد میں ایک ساتھ وہ تمام چھٹیاں کرے مثلاً ایک ماہ میں دو چھٹیاں معروف ہیں اور امام وہ چھٹیاں نہ کرے بلکہ ایک ساتھ سال میں 22 چھٹیاں کرلے تو کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟ سائل :بلال (بیراج کالونی ، جامشورو )
کیا رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ علی شیر کی عمر جب چھ ماہ کی تھی تو اس کو اسکی سوتیلی نانی نے دودھ پلایا تھا اور یہ بات خاندان میں تقریبا سب کو معلوم ہے اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا علی شیر کا نکاح اس نانی کی بیٹی رمشا،رمشا کی بیٹی طوبی سے ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ سائل :ارباب لیاقت (گوجرانوالہ )
بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میری زوجہ چند ماہ سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ اپنا گھر میرے نام کرو اور میرے مطالبہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا نہیں کرتی برائے کرم ہماری اس معاملے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔ سائل:محمدانیس شاہد(نارتھ کراچی)
کیا دم کی ادائیگی کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ واجب ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے کسی عزیز کو کچھ رقم سپرد کرتے ہوئے یہ کہےکہ آپ جب بھی چھ ماہ یا سال کے بعد عمرہ یا حج کے لیے جائیں تو میری طرف سے حرم شریف میں دم دے دینا ۔آیا اب اس رقم پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟ نوٹ :ابھی تک دم نہیں دیا گیا رقم دینے والااس مال کے علاوہ رقم کی وجہ سے پہلے سے صاحب نصاب ہے اور نصاب کا سال بھی مکمل ہوچکا ہے۔ سائل:محمد شکیل ساجد (ساہیوال)
میاں بیوی کے محض دور رہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں ؟
سوال: ایک عورت سات ماہ تک یااس سے کم وبیش عرصہ تک ،اپنے شوہرسے ناراض ہوکراپنی ماں کے گھر رہے اوروہ شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے،مگر شوہرطلاق نہ دے،پھر بعدمیں شوہر کے پاس آجائے لیکن ان کے درمیان طلاق وغیرہ نہ ہوئی ہوتو پہلا نکاح ہی کافی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا؟
تجارت کی نیت سے خریدے گئے مکان پر قبضے سے پہلے کی زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے بیچنے کی نیت سے ایک مکان خریدا تھا ، مگر قبضہ رہ جانے والی کچھ ادائیگی کے بعد ملنا قرار پایا۔ اس کے تقریباً دو ماہ بعد اکیس ذوالحجہ کو میرا نصاب کا سال پورا ہو گیا۔ پھر بائیس ذوالحجہ کو میں نے باقی پیمنٹ کر کے قبضہ لے لیا۔ اس مکان کی مجھ پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟
قضا روزے مسلسل رکھنا ضروری نہیں
سوال: میں نے ایک ماہ کے فرض روزوں کی قضا کرنی ہے،تو کیا اکٹھے روزے رکھنےہوں گے یا الگ الگ بھی رکھ سکتے ہیں؟
بچہ زندہ پیدا ہوکر فوت ہو توغسل کا حکم
سوال: پانچ یا چھ ماہ کے حمل سے جو بچہ پیدا ہوا اور وہ دو سانس لے کر فوت ہوگیا اس کےغسل کاکیاحکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بینکوں کی جانب سے مختلف اسکیمیں سامنے آتی رہتی ہیں، فی الحال ایک بینک کی جانب سے ایک اسکیم،کمیٹی کے نام کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے ،کہ بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالئے،نہ کمیٹی ڈوبنےکی فکراور دیگر پریشانیوں سے بھی نجات ۔ 12یا18 یا 24 ماہ کی بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالی جاسکتی ہے ،جس میں منتخب شدہ مدت کے مکمل ہونے اور تمام اقساط کی ادائیگی پرکسٹمر کو Bank Contribution بھی حاصل ہوگا، جبکہ مکمل منتخب شدہ مدت مکمل ہونے سے قبل اگرکسٹمر اپنی جمع شدہ رقم لینا چاہے تو بغیر کسی Penaltyکے لے سکتاہے،البتہ ایسی صورت میں Bank Contributionنہیں ملےگا۔بینک،Bank Contribution کے نام پر 24 لاکھ کی کمیٹی پر 1 لاکھ ،18 لاکھ کی کمیٹی پر 50 ہزار اور 12لاکھ کی کمیٹی پر 25 ہزار دے رہا ہے ۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں یہ معلوم کرنا ہے کہ بینک کے ساتھ اس طرح کی کمیٹی ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟