
الکوحل والی کریم چہرے پر لگی ہونے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن کوڈاکٹر نے چہرے کے دانوں کے علاج کے لئے ایک کریم تجویز کی ہے جس میں الکوحل شامل ہے، کیا وہ کریم چہرے پر لگے ہونے کی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ کیونکہ جو ٹائم ڈاکٹر نے بتایا ہے ان میں نمازوں کے اوقات بھی آجاتے ہیں، تو کیا نماز کی ادائیگی کے لئے چہرہ دھو کر کریم صاف کرنا ضروری ہوگا؟
مرد کے لیے لوہے ،تانبے اور پیتل کی انگوٹھی پہننا اورپہن کرنماز پڑھنا
سوال: اگرکوئی مرد چاندی کے علاوہ لوہے ، تانبے یا پیتل کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھے ، تو اس نماز کا کیا حکم ہے ؟
نماز کے علاوہ دیگر اذانوں کے جواب دینے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ پنجگانہ کی اذانوں کا جواب دیا جاتا ہے،توکیا نمازکی اذان کے علاوہ دیگر اذانوں کا بھی جواب دیا جائے گا،جیسے بچے کی پیدائش کے موقع پر جو بچے کے کان میں اذان دی جاتی ہے اوریونہی آجکل کرونا وائرس وبا کے زمانے میں جو اذان دی جاتی ہے،تو کیا سننے والااس اذان کا بھی جواب دے گا؟
کیا مغرب کی دو سنتیں صلوٰۃ الاوابین میں شامل ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مغرب کی نماز کے بعد2 سنتیں اور 4نفل پڑھنے سے صلوٰۃ الاوابین والا مستحب ادا ہوجائے گایا2دو سنتوں کے بعد الگ سے 6نفل پڑھنے ہوں گے؟
سوال: نمازمیں ایک رکن میں دودفعہ سے زیادہ ہاتھ اٹھایاجائے، توعملِ کثیرشمارہوتاہے اورنمازفاسدہوجاتی ہے ،سوال یہ ہے کہ اگرایک مرتبہ ہاتھ اپنی جگہ سے اٹھاکرجسم کے تین مختلف حصوں پراسے استعمال کرلے ، مثلا:سرپر،پھروہاں سے اٹھاکربازوپر،پھروہاں سے اٹھاکررانوں پراوراس کے بعداپنی جگہ جہاں اس رکن میں ہاتھ رکھنامطلوب ہے، رکھ لے توکیاایسی صورت میں اس کی نمازفاسدہوجائے گی ؟
سجدہ سہو سنت و نفل میں بھی ہوتا ہے
سوال: یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ یہ سجدہ سہو جو ہے وہ صرف فرض نمازمیں کرنا ہوتا ہے یا سنت، نوافل اور وتر میں بھی کرسکتے ہیں؟ اگر سنت ،نوافل، وتر میں سجدہ سہو کرنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
حیض والی عورت کا دوپٹہ لے کر نماز پڑھنا
سوال: کیا حائضہ عورت کا دوپٹہ لے کر دوسری اسلامی بہن نماز پڑھ سکتی ہے؟اور کیا حائضہ عورت کا پسینہ ناپاک ہوتا ہے؟
مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم
سوال: حضرت میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹنے کے بعد شامل ہوا، جب امام صاحب کی چار رکعت ہوئی تو میری تین ہوئی تھیں۔ امام صاحب نےجب پہلاسلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولے سے ایک طرف امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا اور امام صاحب کے دوسری طرف سلام پھیرنے پرمجھے یاد آگیا اور میں اپنی باقی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
پانی استعمال کرنے سے دورہ پڑے تو تیمم کا حکم
سوال: ایک شخص کو پانی کو چھونے کی وجہ سے مرگی کا دورہ پڑتا ہے اور بالخصوص فجر کی سردیوں میں تو بہت زیادہ ہوتی ہے اور اگر فوری دوا نہ لے تو بہت سخت دورہ پڑتا ہے، تو اس صورت میں کیا وہ شخص تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے؟
اذان کے دوران نماز شروع کرنا کیسا ؟
سوال: اذان ہو رہی ہو تو نماز شروع کرنا کیسا؟