
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: ایک امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو دوسری رکعت سمجھ کر قعدہ اولیٰ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور پانچویں رکعت کو چوتھی رکعت سمجھ کر قعدہ اخیرہ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور سلام پھیرکر مکمل پانچ رکعت نماز پڑھادی،تو کیا اس طرح نماز ہو گئی یا نہیں؟
مسبوق اپنی رہ جانے والی نمازمیں قعدہ کس کس وقت کرے گا ؟
سوال: مغرب کی نمازمیں مقتدی،تیسری رکعت میں امام کےساتھ شامل ہوا،تواپنی بقیہ دورکعتیں جب پڑھنےکھڑا ہوگا،تواپنی پہلی رکعت میں بھی قعدہ کرےگا،یاصرف اپنی دوسری اورآخری رکعت میں قعدہ کرےگا؟ (2)اسی طرح چاررکعت والی نمازمیں جس مقتدی کی تین رکعت نکل جائیں،تووہ ان تین رکعتوں میں سےکونسی رکعت میں قعدہ کرے گا ؟
فرضوں کی پہلی رکعت میں سورہ ناس پڑھ لی تو دوسری رکعت میں کیا پڑھیں؟
سوال: اگرفرض نماز کی امامت کروا رہے ہوں اور پہلی رکعت میں سورۃ الناس مکمل پڑھ لی ،تو دوسری رکعت میں کیا کریں ، کیا پچھلی سورت پڑھ سکتے ہیں ؟ امام کا حکم بھی بتا دیجیے اور اکیلے شخص کا بھی ؟
مسبوق نے مغرب کی دوسری رکعت پرقعدہ نہ کیا تو
سوال: میں نے مغرب کی نماز امام کے ساتھ پڑھی، لیکن مجھے امام کے ساتھ ایک رکعت ملی اور پھر میں نے جب اپنی دو رکعتیں پڑھیں، توان دو رکعتوں کے بیچ میں قعدہ کئے بغیر دو رکعتیں ادا کیں اورسلام پھیر دیا، کیا مجھے یہ نماز دوبارہ ادا کرنی ہو گی ؟
قعدۂ اخیرہ میں شامل ہونے والا شخص اپنی بقیہ رکعتیں کس طرح مکمل کرےگا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دوسری،تیسری اور چوتھی رکعت بلکہ قعدۂ اخیرہ میں شامل ہونے والا شخص اپنی بقیہ رکعتیں کس طرح مکمل کرےگا ؟ سائل:محمد احمد خان عطاری(قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ)
مسبوق نے اپنی ایک رکعت پڑھنے کے بعد قعدہ کرنا تھا مگر نہ کیا اوردوسری پرقعدہ کیا تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: مسبوق کی تین رکعتیں باقی تھیں اور اس نے پہلی رکعت میں قعدہ کرنے کے بجائے دوسری رکعت میں قعدہ کردیا تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
مختلف رکعات میں مختلف سورتوں کی چندآیات تلاوت کرنا
سوال: ایک شخص چار رکعت نماز اس طرح پڑھتا ہے کہ پہلی رکعت میں سورۂ فجر سے تین آیات پڑھتا ہے ، دوسری رکعت میں سورۂ بلد سے ، تیسری رکعت میں سورۂ شمس سے تین آیات اور چوتھی رکعت میں سورۂ لیل سے تین آیات پڑھتا ہے ، یہ سب سورتیں ایک لائن میں ہیں ، تو اس طرح اس کا نماز پڑھنا کیسا ؟
قعدہ کئے بغیر بھول کر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا، تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص چار رکعت نماز میں قعدہ اخیرہ کئے بغیر پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا اور سجدہ نہیں کیا تو واپس لوٹ سکتا ہے؟
وترکی تیسری رکعت میں ثنا کا حکم
سوال: نماز وتر کی تیسری رکعت میں ثنا پڑھی جائے گی یا نہیں؟نیز اگر کسی کو معلوم نہ ہو،اور وہ وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھ لے تو اب نماز کا کیا حکم ہے؟
فرض نمار کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر کسی نے چار رکعت والی فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورتِ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملالی تو کیا حکم ہے؟ اور کیا سورت ملانے کی وجہ سے سجدۂ سہو لازم ہوگا ؟