
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہائی وے وغیرہ پر جو ہوٹلز ہیں ان کے مالکان گاڑیوں کے ڈرائیورز سے یہ طے کرتے ہیں کہ آپ اگر گاڑی ہمارے ہوٹل پر روکو گے تو آپ کا اور گاڑی کے دیگر عملے کا کھانا فِری ہوگا۔ ڈرائیور گاڑی اسی مخصوص ہوٹل پر روکتا ہے جس میں ڈرائیور اور گاڑی کے دیگر عملے کا تو کھانا فِری ہے البتہ مسافروں کو عُموماً مہنگا کھانا ملتا ہے۔ ڈرائیورز وغیرہ کے لئے اس کھانے کا کیا حکم ہے؟پھر ڈرائیورز صرف کھانا ہی نہیں کھاتےبلکہ سگریٹ اور بیلنس وغیرہ بھی لیتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟
اپنی ذات کیلئے مسجد میں سوال کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں اپنی ذات کے لئے سوال کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ کیا مسجد میں اپنی ذات کے لئے مانگنے والے کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی اور شخص یا امام صاحب کسی فقیر کو دینے کی ترغیب دیں اور وہ فقیر مسجد میں ہی ہو تو کیا ان کا کسی کے لئے مسجد میں مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ان کے ترغیب دلانے پر حاجتمندکودیناشرعاجائزہے یانہیں؟
کیا مقتدی کے لیے نمازِ جنازہ کی تکبیریں کہنا ضروری ہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مقتدی کے لیے بھی نمازجنازہ کی تکبیریں کہنا ضروری ہیں؟ سائل:احمد رضا (صدر ، کراچی )
دوسرے ملک میں غیرقانونی رہائش اور کاروبار کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی دوسرے ملک میں غیر قانونی طور پر یعنی چُھپ کر جانا کیسا،نیز کوئی شخص غیرقانونی طریقے سے جاکر وہاں جو کاروبار کر رہا ہے اس کی کمائی جائز ہے یا نہیں؟سائل:محمد نفیس (سیالکوٹ)
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید پر میرا 15لاکھ کا قرض ہے ، زید نے بکر سے میری بات کروا دی کہ مجھے قرض کی رقم بکر ادا کرے گا اور بکر نے اسے قبول کر لیا ، بکر اب تک قرض کی آدھی رقم مجھے دے چکا ہے اور بقیہ کے متعلق کہتا ہے کہ میرے پاس فی الحال رقم کی گنجائش نہیں ہے ، جب ہو گی تب ادا کروں گا۔ یہ معاہدہ کیے ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں ، تو کیا میں اپنی بقیہ رقم کا مطالبہ زید سے کر سکتا ہوں؟
عورت کا دودھ کپڑوں پر لگ جائے تو
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر کسی عورت کا دودھ زیادہ ہونے کی وجہ سے خود ہی نکل کر کپڑوں کے ساتھ لگتا رہے، تو کیا وہ ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہے؟
ایک قبر میں زیادہ مُردوں کی تدفین کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا مُتعدّد لاشوں کو بیک وقت ایک بڑی قبر میں دفن کیا جاسکتا ہے؟ سائل:ماہنامہ فیضانِ مدینہ
ذخیرہ اندوزی کیا ہے؟ نیز اسکا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اِحْتِکار کا حکم کیا ہے اور اِحْتِکار کس کو کہتے ہیں؟
دانتوں میں کلپ لگوانے یا گِھسوانے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1)دانت سیدھے کرنے کے لیے کلپ لگوانا کیسا ہے؟ (2)اگر کسی شخص کا کوئی دانت بڑھ کر گال کے اندر جارہا ہو اور تکلیف دہ ہو ، تو کیا اس کو گھِسوا کر برابر کروا سکتا ہے؟ سائلہ : اسلامی بہن (ریگل چوک ، صدر ، کراچی)
رشتہ دار کی پرانی قبر میں تدفین کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرقریبی قبرستان میں جہاں پر پہلے سے عزیز واقارب دفن ہیں،وہاں مزید مردہ دفن کرنے کی جگہ نہ ہو،بلکہ آبادی سے دور جو قبرستان ہے، اس میں جگہ موجود ہو، تو کیا ایسا کرنا ، جائز ہے کہ قریبی قبرستان میں کسی عزیز کی کافی پُرانی قبر کو کھود کر کسی عزیز یا اجبنی کو اس میں دفن کر دیا جائے ؟