سرچ کریں

Displaying 241 to 250 out of 1644 results

241

بالوں کی صفائی کے لئے ریزر ٹریٹمنٹ کروانے کا حکم

سوال: میراسوال یہ ہے کہ بالوں کو صاف کرنے کے لیے ریزرٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے جیسے چہرےیااس جگہ پر، جو جگہ پردے کی نہ ہو،وہاں اضافی بالوں کو دور کیا جاتا ہے ،تو عورت کے لیےاس طرح ریزرٹریٹمنٹ کروانا جائز ہے؟

241
242

عورت کی چھینک کاجواب دینے کا طریقہ

سوال: محرم عورت کو چھینک آئی اور اس نے الحمدللہ کہا ، تو مرد”یرحمکَ اللہ “کہے گا یا ”یرحمکِ اللہ “کہے گا ؟

242
243

کالا جادو کرنے ،کروانے اور اس کے لیے پیسے وغیرہ دینے کا حکم

سوال: ایک خاتون روحانی علاج کرتی (عاملہ )ہے ، جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر گروپ بنایا ہوا ہے ، جس میں وہ استخارے ، خوابوں کی تعبیریں ، روحانی علاج کرتی ہے اور اس علاج کرنے کی وہ فیس بھی چارج کرتی ہے ۔ ایک عورت کے شوہر کا کوئی مسئلہ تھا ، تو اُس عورت نے اِس روحانی علاج کرنے والی خاتون سے استخارہ کروایا ، تو استخارے میں عملیات کا اشارہ آیا ، جس کی کاٹ کرنے کے لیے اس نے بولا کہ کچھ پیسے لگیں گے اور پھر کچھ دنوں بعد اس عاملہ خاتون نے بتایا کہ کسی نے کالا جادو کیا ہوا ہے ، جس کا توڑ کالے جادو سے ہی ہوگا اور اس کے لیے جس عورت کا مسئلہ ہے ، وہ اپنی بے پردگی والی (برہنہ ) تصاویر دے گی ، اس کے ذریعے وہ کالا جادو کر کے اس کا مسئلہ حل کرے گی ۔اس کا کہنا تھا کہ وہ تصویریں اس کے پاس امانت رہیں گی ، یہاں تک کہ اس نے کہا کہ اگر یقین نہیں ہے ، تو میری تصویر اپنے پاس رکھ لو اور پھراس نے اپنی بے پردگی والی تصویر بھیج دی ۔ اس پسِ منظر میں پوچھنا یہ ہے کہ (1)کالے جادو کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے ؟ (2)اس کے لیے بے پردگی والی تصاویر دینا کیسا ؟ (3)کیا اس عمل کے لیے پیسے دینا شرعاً جائز ہے ؟

243
244

عورت سے بات کرتے ہوئے احتلام ہو جائے تو روزے کا حکم

سوال: عورت سے بات کرتے ہوئے احتلام ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟

244
245

بیوی کی وفات کے بعد اس کے جہیز کا مالک شوہر ہوگا یا نہیں ؟

سوال: ایک شخص کی بیوی انتقال کر گئی اور اس کی کوئی اولاد بھی نہیں، آیا کہ اس عورت کا جہیز واپس عورت کے والدین کو پہنچایا جائے گا یا شوہر ہی پورے جہیز کا مالک ہوگا؟

245
246

دورانِ عدت والدین کے گھر سے شوہر کے گھر جانا

سوال: عدتِ طلاق میں عورت اپنے والدین کے گھر چلی گئی پھر مسئلہ پتا چلا کہ عدت شوہر کے گھر گزارنی تھی۔ اب کیا دورانِ عدت واپس شوہر کے گھر آسکتی ہے؟

246
247

میاں بیوی میں علیحدگی ہوجائے تو جہیز کے متعلق حکمِ شرعی کیا ہے ؟ یعنی عورت جو سامان اپنے گھر سے لائی اور جو اسے لڑکے والوں نے دیا مثلاً زیور، سامان وغیرہ ، وہ کس کا ہو گا ؟

سوال: میاں بیوی میں علیحدگی ہوجائے تو جہیز کے متعلق حکمِ شرعی کیا ہے ؟ یعنی عورت جو سامان اپنے گھر سے لائی اور جو اسے لڑکے والوں نے دیا مثلاً زیور ، سامان وغیرہ ، وہ کس کا ہو گا ؟

247
248

عورت کا ناک، کان چھدوانے میں ایک سے زیادہ سوراخ کروانا کیسا؟

سوال: عورت کا ناک اور کان چھدوانا، جائز ہے، سوال یہ ہے کہ جتنے سوراخ عام طور پر رائج ہیں، اس سے زائد کان یا ناک میں سوراخ کروانا ،جائز ہے؟مثلاً: ناک کی ایک جانب سوراخ ہو اور دوسری جانب چھدوانا یا ناک کے درمیان میں چھدوانا، جیسا کہ بعض جگہ یہ طریقہ رائج ہے، کیا یہ درست ہے؟

248