
سجدے میں جانے سے منہ میں خون آتا ہو، تو نماز کیسے پڑھے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گلے میں انفیکشن ہے،جس کی وجہ سے باقاعدہ سجدہ کرنے سے خون بہہ کر منہ میں آ جاتا ہے اور سجدہ نہ کرنے سے خون منہ میں نہیں آتا ۔ اس صورت میں میرے لیے نماز میں باقاعدہ سجدہ کرنے یا اشارے سے سجدہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟
نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کرنے سے سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کر لے، تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
مقتدی قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھ لے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: نمازِ مغرب میں زید مقتدی نے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے التحیات کے بعد مکمل درود بھی پڑھ لیا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ،تو اُسے معلوم ہوا کہ یہ تو قعدہ اولیٰ تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی،تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال: نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی، پھر یاد آنے پر سورت بھی پڑھ لی، تو کیا اس صورت میں سجدۂ سہو کرنا ہوگا یا نہیں؟
امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں، تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے بعد کرے گا ، سوال یہ ہے کہ کیا دوسرے سجدے میں امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟ اگر شامل ہوگیا ،تو جو ایک سجدہ رہ گیا ہے، وہ بھی اس کو کرنا ہوگا یا ایک سجدہ کرکے امام صاحب کےساتھ کھڑا ہوجائے ؟
رکوع کی تسبیح نہیں پڑھی اور خاموش رہا،تو سجدہ سھو کاحکم
سوال: اگر کوئی شخص رکوع میں تسبیح پڑھنا بھول جائےاورتین یاپانچ مرتبہ تسبیح پڑھنے کی مقدارخاموش رہے، تو کیااس صورت میں اس پرسجدہ سہولازم ہوگا؟
سوال: سجدہ کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
کیا ڈیوٹی کے دوران قرآن پاک کی تلاوت اور درود پاک پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: اجارہ وقت میں جو کام دیا گیا اگر وہ مکمل ہوجائے تو فارغ وقت میں زبانی قرآن پاک کی تلاوت یا درود پاک پڑھ سکتے ہیں ؟
سنتِ مؤکدہ میں قعدہ اولیٰ بھول گئے تو کیا سنتیں دوبارہ پڑھنا ہوں گی؟
سوال: نمازی اگر چار رکعت والی سنتِ مؤکدہ میں قعدہ اولیٰ کرنا بھول جائے اور آخر میں سجدہ سہو کرلے تو کیا وہ سنتیں درست ادا ہوں گی ؟ یا انہیں پھر سے ادا کرنا ہوگا؟حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔
قعدہ کئے بغیر بھول کر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا، تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص چار رکعت نماز میں قعدہ اخیرہ کئے بغیر پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا اور سجدہ نہیں کیا تو واپس لوٹ سکتا ہے؟