سرچ کریں

Displaying 271 to 280 out of 2840 results

272

شوہر کے مرنےپر بیوی کا چوڑیاں توڑنے یا اتارنے کی شرعی حیثیت

سوال: شوہر کے مرنے کےبعد اس کی بیوی کےہاتھ سے چوڑیاں توڑ دی جاتی ہیں یا کوئی دوسری عورت اس کےہاتھ سے چوڑیاں اتار دیتی ہے۔اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

272
273

ویڈیو گیم کی اجرت اور کوئنز کی خریدوفروخت کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انٹرنیٹ پرایک گیم ہے ، جسے کھیلنے کے لیے پہلے ایک اکاونٹ بنانا پڑتاہے ،جس کی وہ گیم ہوتی ہے ، اسے اکاونٹ بنانے کے لیے 20ہزارروپے فیس دی جاتی ہے ۔ یہ اکاونٹ گویااجازت نامہ ہوتاہے ،پھراس کے بعدکوئنز خریدے جاتے ہیں ، بغیرکوئنزکے گیم نہیں کھیلی جاسکتی اورجب کوئی کوئنزخریدتاہے ، تواس کے لیے کوئن کاایک چھوٹاسانشان ہوتاہے اوراس کے آگے اس کافیگرلکھاہوتا ہے ۔ مثلا : اگرکسی نے 500کوئنزخریدے ہیں ، توکوئن کے ایک نشان کے ساتھ500کافیگرلکھاہوا اس کی گیم پرظاہرہوجائے گا ۔ جب گیم کھیلی جائے گی تواگریہ شخص ہارگیا، تواس کے فیگرمیں سے کچھ مائنس ہوجائیں گے اورجیتنے والے کومل جائیں گے اوراگرجیت گیا ، تواسے ہارنے والے کے کوئنزمل جائیں گے ، جوقابل فروخت ہوں گے کہ اگرکوئی شخص اس سے رابطہ کرے کہ یہ کوئنزمجھے بیچ دو ، تواسےپیسوں کے بدلے بیچ دے گا ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ یہ اکاونٹ بنانے کے لیے رقم دینااورپھرکوئنزکی خریدوفروخت یہ شرعاً درست ہے یانہیں؟

273
275

مہر کی رقم کی شرعی حیثیت اور لڑکی کا اپنی مرضی سے رقم لکھوانا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مہر کی رقم کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟اورکیالڑکی اپنی مرضی سے رقم لکھواسکتی ہے اور رقم کی جگہ کوئی اور چیز لکھواسکتی ہےیا رقم ہی لکھوانا ضروری ہے؟

275
277

عامل بتائے کہ فلاں رشتے دار نے جادو کیا ہے، تو اس کی بات پر اعتماد کرنا

سوال: ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی، ڈاکٹرز کو چیک کروایا دوائی لی، لیکن آرام نہیں ہوا، رپورٹس بھی سب کلیئر تھیں، پھر کسی عامل سے رابطہ کیا، اس نے حساب دیکھا اور کہا ان پر تعویذ ہوئے ہیں اور اس نے اس شخص کا نام بھی بتایا جس نے تعویذ کروائے تھے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

277
279

نافرمان بیٹے کو جائیداد سے عاق کرنے کی شرعی حیثیت؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا لڑکا میرا نافرمان ہے ۔ شادی کے ایک پروگرام میں مہمانوں کے سامنے اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا اور مجھے لاتوں اور ہاتھوں سے مارا اور مجھے بے حساب گالیاں دیں ، میری ملکیت میں تین مکان ہیں ۔ میرا بیٹا کہتا ہے کہ مکان بیچ کر مجھے میرا حصہ دیا جائے ، جبکہ میں اپنی زندگی میں اسے اپنے ان مکانوں میں سے کوئی بھی حصہ نہیں دینا چاہتا اور چاہتا ہوں کہ اس کواپنی زندگی میں ہی عاق کر دوں تاکہ میرے مرنے کے بعد بھی اسے میری وراثت سے کچھ نہ ملے۔ آپ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیامیرے اس طرح کرنے سے وہ میری وراثت سے محروم ہوگا یا نہیں ؟

279