
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔
نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت
جواب: ادائیگی کی بھی نیت کرلے، اس صورت میں راجح قول کے مطابق نماز کے رکوع سے ہی سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ نمازی آیتِ سجدہ پڑھنے ک...
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کھانا کھا لیا ، تو روزے کا حکم؟
جواب: قضا کرے اور آئندہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لے، البتہ پوچھی گئی صورت میں کفارہ نہیں ہوگا۔ چنانچہ المختصر القدوری میں ہے:”ومن تسحر وهو يظن أن الفجر...
بلا عذرِ شرعی عورتوں کی طرف سے رمی کرنا
جواب: قضا کرے گا تیرہ تاریخ کو غروب سے پہلے تک رمی کے آخری دن کا وقت ہے ۔ قضا کے ساتھ ساتھ دم بھی واجب ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ قضا کفارے سمیت واجب ہے یعنی 13...
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: ادائیگی ذمہ پر لازم ہوجاتی ہے اور اب اُس کو پورا کرنا واجب و ضروری ہوتا ہے۔ جو شخص نفلی طواف شروع کرکےاسے پورانہ کرے ،تو چاہے یہ پورا نہ کرنا کسی ع...
کیا صبح دس بجے سے پہلے دوا پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؟
سوال: اگر روزہ دار پیٹ میں درد کی وجہ سے صبح دس بجے سے پہلے پہلے دوا پی لے، تو کیا اس کا وہ روزہ ٹوٹ جائے گا؟ ہمارے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ صبح دس بجے سے پہلے دوا پی لینے سے وہ روزہ توڑنے والا نہیں کہلائے گا۔ مزید یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ روزہ ٹوٹنے کی صورت میں فقط قضا لازم آئے گی؟ یا پھر اس روزے کا کفارہ بھی دینا ہوگا؟؟
پچھلے سال کی قربانی میں جانور خرید کر زندہ صدقہ کرے یا پھر ذبح کرکے اس کا گوشت صدقہ کرے؟
جواب: قضا میں اب جانور کو ذبح نہیں کیا جاسکتا۔ جیسا کہ بدائع الصنائع میں ہے:’’انھا لاتقضی بالاراقۃ لأن الاراقۃ لا تعقل قربۃ وانما جعلت قربۃ بالشرع فی وقت م...
عصراورعشاء کی سنتِ قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنا کیسا
جواب: قضا نہیں ،لیکن اگر کوئی پڑھنا چاہے،تو اس میں تفصیل ہے :چنانچہ عصر کی نماز سے پہلے پڑھی جانے والی سنتیں اگر رہ جائیں ،توعصر کی فرض نماز اداکرنے کے بعد ...
گناہ والی ویب سائٹ بنانے اور اس کی اجرت کا حکم
سوال: میرا کام سافٹ ویئر انجینئرنگ کا ہے ،جس میں ہم مختلف ویب سائٹس بناتے ہیں،ابھی دفتر نے مجھ سے جُوئے والی ویب سائٹ بنانے کوکہا ہے۔ یہ ویب سائٹ ایسی ہوگی، جہاں ایک سے زیادہ لوگ ادائیگی کریں گےاور پیسے لگانے کے بعد سب گیم کھیلیں گے اور صرف ایک ہی فرد جیتنے والا ہوگا، باقی دوسرے لوگ وہاں پیسے کھو بیٹھیں گے یعنی وہ ویب سائٹ جُوا کھیلنے کے لیےہوگی،اس کے علاوہ اس کا کوئی اور مقصد و استعمال نہیں ہے،اس میں ویب سائٹ بنانے والی ہماری ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا کہ وہ بھی لوگوں کی ادائیگی والی رقم میں سے کچھ فیصد اپنے لیے رکھیں گے۔ رہنمائی فرمائیں کیا ایسی ویب سائٹ بنانا اور اس پر اجرت لینا جائز ہے ؟
فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سونے کا حکم
جواب: ادائیگی کے لیے جگا دے گا، تو ایسی صورت میں مغرب کے بعد سونے میں اصلاً کراہت نہیں ہے، کیونکہ کراہت کی علت جماعتِ عشاء یا وقت ِ عشاء نکلنے کا اندیشہ تھا...