سرچ کریں

Displaying 281 to 290 out of 5549 results

281

امام سجدے میں ہو، تو بعد میں آنے والانمازی کیا کرے؟

سوال: امام سجدے میں ہواور کوئی پیچھے سے جماعت میں شرکت کے لیے آئے، تو کیا کرنا چاہیے ؟سجدے میں شامل ہونا چاہیے یا کھڑے ہونے کا انتظار کرنا چاہیے ؟بعض لوگ امام کے کھڑے ہونے کا انتظار کرتے ہیں ،تو اس میں درست طریقہ کون سا ہے ؟ ارشادفرمادیں۔

281
282

الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters)موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں؟

282
283

فلیٹوں کی بکنگ پرپیش آنے والے جدید مسائل

جواب: کرنا،جائز ہے، اس لیے کہ اگرچہ یہ معدوم کی بیع ہے،لیکن یہ بیع استصناع ہے اور بیع استصناع خلاف قیاس استحساناً تعامل اور حاجت ناس کے سبب جائز ہے،فی زمان...

283
284

مبلغ کا نمازی کی طرف منہ کرکے درس دینا

سوال: مسجد میں نمازی کی طرف منہ کرکے درس دینا ہوتو نمازی اورمبلغ کے درمیان کتنا فاصلہ ہوناچاہیے؟ امام صاحب کھڑے ہو کے درس دیتےہیں توکیا دو تین صفوں کےبعد عین نمازی کے منہ کے سامنے کھڑے ہوسکتے ہیں؟

284
285

کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟

سوال: آج کل سردی کا موسم ہے۔بعض علاقوں میں سردی کی شدت کے ساتھ برف باری بھی ہو رہی ہے،ہماراعلاقہ بھی کئی ماہ تک مسلسل شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں رہتا ہے اور ٹمپریچر بھی مائنس میں چلا جاتا ہے،بسا اوقات نماز کے لئے وضو یافرض غسل کرنے میں کافی آزمائش ہوجاتی ہے،کیونکہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور اسے گرم کرنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہوپاتا،تو ایسی صورت میں تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ہمارے ہاں کچھ لوگوں کاذہن بن چکا ہے اور مزید کا بھی بنتا جارہا ہے کہ سردی کی شدت میں تیمم کی اجازت ہونی چاہیے۔میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر سخت سردی ہو،تو کس کیفیت میں تیمم کی اجازت ہے اور کس میں نہیں؟نیز اگر کوئی شخص سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کر لے،تو وہ دوسروں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟

285
286

شرکت اور اس کے ضروری احکام

جواب: کرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے شریک تھے۔ جب مکہ مکرمہ فتح ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان الفاظ کے ساتھ ان کو مخاطب فرمایا: ”خو...

286
287

ہلاکو خان نے جب بغداد پر حملہ کیا تھا تو علماء آپس میں مناظرے کر رہے تھے؟

سوال: مشہور اعتراض علماء پر ہوتا ہے کہ مذہبی رہنماؤں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہ ہو گیا ہے، سنا ہے کہ جب ہلاکو خان نے بغداد پر حملہ کیا تو مذہبی رہنما کوے کے حلال و حرام ہونے اور مسواک کی لمبائی پر مناظرے کر رہے تھے، شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا واقعی معاشرے کی تباہی کے پیچھے مذہبی رہنماؤں کے آپسی اختلافات ہیں؟

287
288

اگلی صف میں نابالغ کھڑا ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے خاص طور پر جمعہ میں اگلی صَف میں نابالغ سمجھ دار بچہ ہو تو جو اس کے پیچھے نمازی کھڑے نماز پڑھ رہے ہوں تو کیا ان کی نماز ہوجائے گی؟ سائل:قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی)

288
289

غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کوغسل دینے سےقبل اس کے پاس کھڑے ہوکرقرآن کی تلاوت کرناکیساہے؟ سائل:محمداویس اشرف(فیصل آباد)

289
290

دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت

سوال: آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے ، جس میں یہ حدیثِ پاک مذکور ہے : ’’بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے اور بچی کا پیشاب لگ جائے ، تو اسے دھویا جائے گا ۔‘‘ لہٰذا بچے کا پیشاب بچی کے پیشاب کی طرح ناپاک نہیں ہوتا ، ورنہ اسے بھی دھونے کا حکم دیا جاتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک موجود ہے ؟ اور کیا شیرخوار بچے کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا ؟ اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں ؟

290