
اجنبی مردوعورت کافارم پرآپس میں شادی شدہ ہونے کااظہارکرنا
سوال: یہاں پر لوگ بیرون ملک جانے کے لئے کسی کے ساتھ خود کو شادی شدہ ظاہر کرتے ہیں اور فارم پر لکھ دیتے ہیں کہ میری فلاں سے شادی ہوئی ہے اور وہ بھی لکھ دیتا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں ،حالانکہ درحقیقت ان کاآپس میں نکاح نہیں ہواہوتا،تو کیا اس طرح کر سکتے ہیں اور صرف اس طرح فارم پردونوں طرف سے لکھنے سے ان کاآپس میں نکاح ہو جاتا ہے؟
زیورات پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن کی 27دسمبر 2006 کو شادی ہوئی ،اسے میکے اور سسرال کی طرف سے20تولہ زیورات ملے جو کہ اسی کی ملکیت میں کر دیے گئے تھے ،پھر فروری 2008میں 9گرام سونا تحفے میں ملا، پھر ستمبر 2010میں سارا سونا بیچ کر رہنے کے لئے پلاٹ خرید لیا ،اس دوران سونے کی زکوۃ ادا نہیں کی گئی تھی ،اب دریافت یہ کرنا ہے کہ اس اسلامی بہن پر سابقہ سالوں کی کتنی زکوۃ ہوگی ؟اس کے علاوہ اس اسلامی بہن کے پاس اور کوئی مال زکوۃ نہیں تھا۔
شادی میں ڈھول بجانا،ناچنا ، گانا اور اس میں شرکت کرنا کیسا ؟
سوال: (1) شادی بیاہ کے موقع پر ڈھول بجانا، گانے گانا، ڈیک پر میوزک چلانا، آتش بازی کرنا کیسا؟ (2) نیز شادی کی ایسی تقریب میں عزیز و اَقارب و دوست اَحباب کا شرکت کرنا کیسا ہے؟
جس لڑکی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ والدہ کا دودھ پیا ہو اس سے نکاح کرنا کیسا؟
جواب: بہن کا آپس میں نکاح کرنا حرام ہے۔ چنانچہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا :"وَاَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضٰعَۃ۔"ترجمہ کنزالایمان:(حرام ہوئیں تم پر ...
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں چار تھیں یا ایک ؟
جواب: شادی کی اور آپ کی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن مبارک سے چار شہزادیاں ہوئیں اور وہ حضرت زینب ،رقیہ ،ام کلثوم اور فاطمہ رضی اللہ عنہن ہیں ۔(سیرۃ ا...
کیا کسی مہینے میں شادی بیاہ کرنا منع ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں شہدائے کربلا کے سوگ کی وجہ سے محرم الحرام میں اور صفر المظفر کو منحوس و بے برکتی والا مہینا سمجھتے ہوئے صفر المظفر میں نکاح و شادی کی تقاریب نہ کرنا کیسا ہے؟
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 50 ہزار کا موبائل بیچا، یہ ظاہر کر کے کہ یہ PTA سے منظور شدہ ہے،جبکہ وہ منظور شدہ نہیں تھا۔ چند دن بعد وہ موبائل PTA کی طرف سے بند کر دیا گیا۔اب رجسٹرڈکروانے کے لیے 15 سے 20ہزار روپے لگیں گے، جو موبائل رجسٹرڈنہ ہو وہ رجسٹرڈ شدہ کے مقابلے میں تقریبا آدھی قیمت میں مل جاتا ہے۔ لہٰذا زید نے غلط بیانی کر کے بکر سے تقریبا 20 ہزار روپے زیادہ لیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس بنیاد پر بکر زید کو موبائل واپس کر سکتا ہے یا نہیں ؟
نانی کا دودھ پینے والے خالہ زاد لڑکا لڑکی کا آپس میں نکاح کرنا کیسا ؟
سوال: دو خالہ زاد کزن لڑکا لڑکی دونوں کو بچپن میں مدتِ رضاعت کے اندر نانی نے ایک بار اپنا دودھ پلا دیا، تو اب وہ شادی کرنا چاہتے ہیں کیا اب ان دونوں کی شادی ہو سکتی ہے کیونکہ حدیث مبارکہ میں بھی ہے کہ ایک بار چوسنے یا دو بار چوسنے سے یا پستان کو ایک یا دو بار منہ میں داخل کرنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی تو کیا اب دونوں خالہ زاد کزنز کی شادی ہو سکتی ہے جواب ارشاد فرما دیں ؟