
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے رشوت دینا
سوال: کیا ڈرائیونگ لائسنس رشوت دے کر لیا جاسکتا ہے۔ ہم نے دو تین دفعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا لیکن وہ ہر دفعہ فیل کر دیتے ہیں، وہ رشوت کے بغیر لائسنس نہیں جاری کررہے۔ کیا اس صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے رشوت دی جاسکتی ہے؟
سوال: میرے والد صاحب کے پاس اتنی رقم تقریباً چار پانچ سال سے موجود ہے کہ جس سے وہ حج کر سکیں اور اُن پر حج فرض تھا ، مگر ابھی تک انہوں نے حج نہیں کیا اور اب اُن کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور شوگر ، بلڈ پریشر اور ٹانگوں کے درد کی وجہ سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے ، البتہ تھوڑی دیر چل سکتے ہیں اور خود سے سواری وغیرہ پر بھی بیٹھ سکتے ہیں ، تو کیا وہ اپنی طرف سے حجِ بدل کروا سکتے ہیں یا ان پر خود حج کرنا ضروری ہے ؟
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: شوگر کے مریض انسولین کا انجیکشن استعمال کرتے ہیں،جو رَگ کی بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے، توشوگروالے روزے کی حالت میں انسولین کا انجیکشن لگاسکتے ہیں یانہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
11 ذو الحجہ کی رمی، 12 ذو الحجہ کو کی تو کیا حکم ہے؟
سوال: ہم دونوں حج پر گیارہ ذو الحجہ کی رمی نہیں کر سکے، کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر لو ہوگیا تھا، چل نہیں سکتے تھے، شدید چکر آرہے تھے ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا تھا ۔ نیم بیہوشی کی حالت تھی اور گرم روڈ پر لیٹے ہوئے تھے،کھڑے نہیں ہوسکتے تھے ،لہذا طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہم نے وکیل کرکے 11ذو الحجہ والی رمی ،12 ذو الحجہ کو کروائی اور 12 ذوالحجہ کو بھی طبیعت اسی طرح کی تھی،تو 12ذو الحجہ کی رمی کیلئے بھی وکیل کیا ،اور اسی وجہ سے 12ذو الحجہ کو ہم نے طواف الزیارہ بھی ویل چئیر پر کیا تھا۔اب کیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟