سرچ کریں

Displaying 301 to 310 out of 2411 results

301

قبلہ کیطرف ٹانگیں پھیلانے، تھوکنے اور پیشاب کرنے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ جان بوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا ، تھوکنا،پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا،نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہے اور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنےکے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟

301
303

جانوروں میں مضاربت کا طریقہ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس کچھ رقم ہے اور وہ اسامہ کو جانور خرید کے دینا چاہتا ہے ، اسامہ ان جانوروں کو پالے گا اوروہ جانور قربانی پہ فروخت کیے جائیں گے۔ جو منافع ہوگا وہ دونوں آپس میں برابر تقسیم کریں گے ،اس طریقے سے شرکت کرنا کیسا ہے؟اگر ناجائز ہے، تو اس کا درست طریقہ ارشاد فرمادیں۔ نوٹ: جانور ابھی تک نہیں خریدے ۔

303
304

بیٹی کو وراثت سے حصہ نہ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس نےورثاء میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑیں ،جبکہ اس کے والدین ،زوجہ ،دادا،دادی اورنانی اس کی حیات میں ہی انتقال کرگئے تھے،اس کے بعد اس کے بیٹوں میں سے دو کاانتقال ہوا،جائیداد اب بیٹوں کی اولاد کے پاس ہے ،اب تک سب لوگ ان سے حصہ لے چکےہیں ،صرف زیدکی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی ہندہ کاحصہ اس کے بھتیجوں کے قبضہ میں ہے،جوخاندانی دشمنی کے باعث اسے نہیں دے رہے۔ہندہ کے حصے میں کئی ایکڑزمین آتی ہے،لیکن جن رشتہ داروں کے پاس ہے، وہ باربارمطالبے کے باوجودبھی حصہ نہیں دے رہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس طرح کرناکیساہے؟

304
305

محمد آدم نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال: محمد آدم نام رکھنا کیسا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھاری نام ہے، رہنمائی فرمادیں؟

305
307

صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)صف میں کندھے سے کندھا مَس یعنی ملا ہوا ہونا واجب ، سنت یا مستحب کیا ہے؟ (2)جب اقامت کہی جائے، تو اس کے بعد امام کا صفیں درست کروانے کے لیے یہ اعلان کرنا کیسا ہے کہ اپنی ایڑیاں گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صفیں سیدھی کر لیں اور کندھے سے کندھا مَس یعنی ٹچ کیا ہوا رکھنا واجب ہے۔۔۔؟ بعض لوگ کہتے ہیں اقامت ہو جانے کے بعد ایسے اعلان نہیں کرسکتے۔کیا یہ درست ہے؟

307
309

زیدان کے معنی اور محمد زیدان نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال: بچے کا نام "محمد زَیدان حسین" رکھنا کیسا؟

309
310

رمضان سستا بازار میں چیزیں مہنگی بیچنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گورنمنٹ کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان بازار لگائے جاتے ہیں،جن میں دُکانداروں کے لیے مناسب نفع رکھ کرحکومت اشیائےخوردونوش پرقیمتیں متعین کردیتی ہے اورقانون نافذکرنے والے ادارے خوب متحرک ہوتے ہیں کہ اگرکوئی دُکاندارمتعین قیمت سے زیادہ میں فروخت کرے،تواس کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہیں،یہاں تک کہ دُکانداریااس کاسامان اٹھاکرلے جاتے ہیں یا مالی جرمانہ عائد کرتے ہیں اوراسے ذلت ورسوائی کاسامناکرناپڑتاہے۔سوال یہ ہے کہ حکومت کااشیائےخوردونوش کی قیمتوں کومتعین کرناکیساہے؟کیایہ بیع المُکرَہ میں داخل ہے؟نیزدُکانداروں کامتعین قیمت سے زیادہ میں بیچنا کیسا ہے؟جبکہ ذلت ورسوائی میں پڑنے کاغالب اندیشہ ہو؟اگردُکاندارمتعین قیمت سے زیادہ پرفروخت کرتے ہیں،توکیایہ عقد صحیح اوراضافہ جائزو حلال ہوگا یا حرام ؟

310