سرچ کریں

Displaying 311 to 320 out of 831 results

311

کیا والد کے ہوتے ہوئے ماموں کو حق پرورش حاصل ہوتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض معاملات کی وجہ سے میں نے تقریبا سولہ سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی ، اس وقت میری سب اولاد چار سال یا اس سے کم ہی تھی ، میری بیوی اولاد کو لے کر اپنے میکے (لاہور )میں رہنا شروع ہو گئی اور کچھ عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا اور بچوں کی ساری دیکھ بھال بچوں کے ماموں کرتے رہے ، اب مجھے کسی نے بتایا ہے کہ لڑکا سات سال کی عمر میں اور لڑکی نو سال کی عمر میں پہنچ جائے تو والد پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو اپنے پاس رکھے اور ان کی تربیت کرے ۔میں انہیں لینے کے لیے گیا تو ان کے ماموں واپس کرنے سے منع کر رہے ہیں اورمیرے بچے ( بیٹا 20، اور بیٹیاں 17,18سال کی ہیں ) بھی ساتھ آنے پر راضی نہیں ہیں ، اب میرے لیے شریعت میں کیا حکم ہے ؟نیز کیا ان کی شادیوں کی ذمہ داری مجھ پر ہے؟

311
313

دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کے لیے روزے کا حکم

سوال: ایک خاتون بچے کو دودھ پلاتی ہے اور اس سے کافی پریشانی ہورہی ہے ،کمزوری بہت ہے ، تو یوں خطرہ ہے کہ کہیں بیمار نہ ہوجائے ، تو کیا اس صورت میں اسے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟

313
314

نماز کے علاوہ دیگر اذانوں کے جواب دینے کا حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ پنجگانہ کی اذانوں کا جواب دیا جاتا ہے،توکیا نمازکی اذان کے علاوہ دیگر اذانوں کا بھی جواب دیا جائے گا،جیسے بچے کی پیدائش کے موقع پر جو بچے کے کان میں اذان دی جاتی ہے اوریونہی آجکل کرونا وائرس وبا کے زمانے میں جو اذان دی جاتی ہے،تو کیا سننے والااس اذان کا بھی جواب دے گا؟

314
317

نومولود کے بال چالیس دن بعد اتارنا

سوال: کیا نومولود کے بال ناپاک ہوتے ہیں ،اگر کوئی چالیس دن بعد بچے کے بال اترواتا ہے تو کیا وہ گنہگار ہوگا؟

317
319

پالتو بلی کو بچے نہ ہونے کا انجکشن لگوانا

سوال: کیا بلی کو انجیکشن لگا سکتے ہیں کہ اس کے بچے نہ ہوں ،کیونکہ بار بار بچے ہونے کی وجہ سے پرابلم آرہا ہے اور گھر والے بلی کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔

319
320

کیا نابالغ سمجھدار بچے کی دی ہوئی اذان صحیح اور معتبر ہے ؟

سوال: بعض اوقات ہماری مسجد میں نابالغ سمجھ دار بچے اذان دیتے ہیں، کیا اُن کا اذان دینا معتبر وصحیح ہے؟

320