سرچ کریں

Displaying 331 to 340 out of 6299 results

331

صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟

سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔

331
332

تہجد کیلئے سونا نیز عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھنے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص رات میں عشا ءپڑھے بغیرسو جائے ، پھر اٹھ کر عشاء و تہجد ایک ساتھ پڑھ لے، تو کیا تہجد ہو جائے گی ؟ یا تہجد کی نماز کے لیے عشاءکے بعد سونا ضروری ہے ؟ سائل:ارشاد مدنی(سولجر بازار،کراچی)

332
333

ہنان نام کا مطلب اور ہنان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب: سفر السعادة : أمر الأمة بتحسين الأسماء“ترجمہ:والد اپنے بچے کا برانام نہ رکھے، جیسے حرب ،مرہ اورحزن،اور صاحب قاموس نے سفر السعادۃ میں فرمایاکہ حضور صلی...

333
334

نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم

سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟

334
335

نماز کے دوران پسینہ صاف کرنے کا حکم

سوال: اگر دورانِ نماز پیشانی یا چہرے پر پسینہ آئے، تو اپنے بازو کو منہ پر پھیر کر پسینہ صاف کر سکتے ہیں؟

335
336

ٹرین چلنے کی وجہ سے نماز توڑنا

سوال: سفرکی حالت میں اگر کوئی اسٹیشن پر نماز پڑھ رہا ہو اور نماز کے دوران ٹرین چلنے لگے تو کیا اس صورت میں نماز توڑی جاسکتی ہے ؟

336
337

عورت کے پاس حج کے اخراجات ہوں مگر محرم کے اخراجات نہ ہوں تو وہ کیا کرے؟

جواب: سفر (جس کی مقدار تقریباً بانوے کلو میٹر ہے) کرنا پڑے ، تو اس کے ہمراہ شوہر یا کسی قابلِ اعتماد محرم کا ہونا شرط ہے ، اس کے بغیر عورت کا شرعی سفر کرنا...

337
338

جو شخص لاپتہ ہو جائے ، اس کی وراثت کا حکم

سوال: عبد الرحمٰن آٹھ سال پہلے لا پتہ ہوگیا تھا،اس کی موت و حیات کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔جس وقت لا پتہ ہوا تھا،اس وقت اس کی عمر 75سال تھی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کے مال کے متعلق کیا حکم ہے؟کیا اس کا مال اس کے ورثاء میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟

338
339

نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟

سوال: کسی شخص کی قراءت میں غلطی کی وجہ سے نمازیں فاسد ہو گئیں، اسے معلوم ہوا تو اس نے اصلاح کی اور وہ نمازیں لوٹا لیں۔ لیکن اس نے نابالغی کی حالت میں جو نمازیں ادا کیں، ان میں بھی یہی غلطی کرتا تھا، تو کیا وہ نابالغی کی حالت میں پڑھی گئی نمازیں بھی دوبارہ پڑھے گا؟

339
340

جس مصلے پر سمتِ قبلہ دکھانے والا کمپاس نصب ہو، اس پر نماز پڑھنا

سوال: میرے چچا عمرہ سے واپس آتے ہوئے ایک جائے نماز لے کر آئے جو انہوں نے مجھے تحفے میں دی ہے ۔ اس جائے نماز کے درمیان میں قبلہ کی سمت دکھانے والا کمپاس نصب ہے ،نماز ادا کرتے ہوئے اس پر نظر بھی پڑتی ہے ، کیا اس جائے نماز پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

340