
ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔
زکوۃ ادا کرنے کے لئے پوری رقم جمع نہ ہوئی تو بقیہ زکوۃ میں تاخیر کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے زیادہ سونا موجود ہو، جس پر زکوٰۃ فرض ہورہی ہے ، وہ شخص ایک ساتھ زکوۃ نہیں نکال سکتا ، بلکہ کچھ نہ کچھ رقم ہر مہینے الگ کر کے رکھتا رہتا ہے، اب وہ دن آگیا جس دن سال پورا ہونا تھا، لیکن ابھی اس کے پاس اتنی رقم جمع نہیں ہوئی کہ جس سے پوری زکوۃ ادا کر سکے ، تو کیا اس صورت میں زکوۃ کی بعض رقم ادا کرنے کی صورت میں تاخیر کرنے کی اجازت ہوگی یا کچھ سونا وغیرہ بیچ کر فوراً زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟
قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا حکم
جواب: رقم الحدیث 20301، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت) محدث کبیر ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث مبارک کی شرح میں فرماتے ہیں : ”ھذا یحتمل ان تکون ھذا القراءۃ...
ماں بچوں پر اپنی ذاتی رقم خرچ کرے، تو واپسی کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
سوال: طلاق کے بعد بچی کی پرورش کرتے ہوئے ماں اگر اپنی رضا مندی سے اپنی ذاتی رقم سے بچی پر کچھ اخراجات کرے، تو کیا اُن اخراجات کی رقم بچی کے باپ سے وصول کی جاسکتی ہے؟
نابالغ بچے نے زمین پر پڑے ہوئے روپے اٹھا لیے، تو کیا حکم ہے؟
جواب: رقم ادا نہیں کی جائے گی۔نیز تشہیر کے شرعی تقاضے پورے کرنے کے باوجود مالک نہ ملے، تو بچہ اگر خود شرعی فقیر ہو، تو ولی یا سرپرست لقطہ کو بچے پر خرچ کر...
جاز کیش اکاؤنٹ سے Ready Cash Loan لینا کیسا؟
سوال: جاز سم سے ریڈی کیش لون لینے کا کیا حکم ہے؟ نوٹ:یہ قرض ایڈوانس بیلنس سروس لینے کی طرح نہیں ہے، بلکہ اس قرض کے حصول کے لیےJazz Cash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور 50 ہزار تک قرض لیا جا سکتا ہےاور قرض منظور ہوتے ہی جتنا آپ نے قرض لیا فوراً اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتا ہے ،قرض لینے والا یہ رقم اپنے اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے، البتہ اس قرض میں ہفتہ وار کچھ اضافی چارجز لاگو ہوتے ہیں،جس کی وضاحت کرتے ہوئےجاز کیش کی ویب سائٹ پر لکھا ہے’’صارفین کو ہر ادائیگی کے ساتھ صرف پروسیسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروسیسنگ فیس میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ہفتہ 1 کے دوران8% سے شروع ہوتا ہے اور آٹھویں ہفتے میں زیادہ سے زیادہ25%تک جاتا ہے۔‘‘ https://www.jazzcash.com.pk/ur/mobile-account/readycash-by-bank-alfalah/
بچوں کی شادی کے لئے رکھے ہوئے پلاٹ پر قربانی کا حکم
سوال: میں ہر سال قربانی کیا کرتا تھا، لیکن اس سال ذرا مجھ پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، تو اتنی گنجائش نہیں کہ میں قربانی کا حصہ لے سکوں ،البتہ دو پلاٹ میرے پاس ہیں جو کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کے لیے رکھے ہیں،مگر کوئی جمع پونجی نہیں ہے،جب بچوں کی شادیاں ہوں گی ،تو ان پلاٹ کو بیچ کر شادی وغیرہ کے خرچے میں اس پلاٹ کی رقم صرف کروں گا ، اب کیا اس صورت میں مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟
جواب: رقم الاثر6659،ج 9،ص277، مکتبۃ الرشد) مشكوۃ المصابیح میں ہے:"انّ النبیّ صلی اللہ علیہ وسلم قال: اضمنوا الی ستّا من انفسکم اضمن لکم الجنّۃ :اصدقوا ا...