
کیا آیتِ سجدہ کی ریکارڈنگ سننے یا لکھنے سے سجدہ تلاوت لازم ہوجاتا ہے؟
سوال: آڈیو،ویڈیوکیسٹ،ٹی وی یاموبائل سے ریکارڈڈآیت ِ سجدہ سننے سے، سننے والے پرسجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے یانہیں؟نیز آیتِ سجدہ لکھنے یا کمپوز کرنےسے بھی کیا سجدۂ تلاوت واجب ہو جاتاہے یا نہیں ؟
آیت سجدہ بار بار پڑھنے پر ہر بار سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟
سوال: بعض اوقات ہم سجدہ والی سورتیں یا آیات زبانی یاد کرتے ہیں، یاد کرنے کے لیےایک آیت کو کئی بار پڑھنا ہوتا ہے، تو اگر سجدہ والی آیت یاد کرنے کے لیےبار بار پڑھی، تو جتنی بار پڑھی اتنے سجدہ کرنا لازم ہو گا یا ایک سجدہ کرنا کافی ہوگا؟اسی طرح اگر الگ الگ سجدہ والی آیتیں پڑھیں، تو کیا حکم ہوگا ؟
گونگے شخص نے آیاتِ سجدہ کی زیارت کی، تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: ایک گونگے شخص کا دو سال سے معمول ہے کہ وہ ماہِ رمضان میں پورے قرآنِ پاک کی زیارت کرتا ہے، اب ظاہر ہے کہ وہ قرآن تو نہیں پڑھ تو سکتا ، اسی لیے فقط قرآنِ پاک کی زیارت ہی پر اکتفاء کرتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اُس گونگے شخص نے مکمل آیاتِ سجدہ کی زیارت کی بھی ہے، تو کیا اُس پر پورے 14 سجدہ تلاوت واجب ہوں گے؟
آیت سجدہ لکھنے سے سجدہ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں تعویذات دیتاہوں ،ایک تعویذ ایسا ہے جس میں آیاتِ سجدہ لکھی جاتی ہیں ۔ کیا اس تعویذ میں آیاتِ سجدہ لکھنے سے مجھ پر سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہوگا؟
نماز میں سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: نمازی نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ تلاوت ادا کیا۔ پھر اگلی رکعت میں بھولے سے وہی آیتِ سجدہ دوبارہ پڑھ دی۔ کیا اس صورت میں نمازی پر دوبارہ سے سجدہ تلاوت کرنا واجب ہوگا؟
آیت سجدہ سننے اور امام کے سجدہ کرنے کے بعد میں نماز میں شامل ہونے کا حکم
سوال: جوشخص مسجد میں جماعت میں شریک نہ ہو، بلکہ ابھی وضو کر رہا ہو یا جماعت میں ملنے کے لیے صحنِ مسجد یا فنائے مسجد تک پہنچا ہو، لیکن ابھی جماعت سے ملا نہیں، تو امام صاحب کی قراتِ تراویح میں سجدۂ تلاوت آ گیا ،جو امام صاحب نے جماعت ہی میں ادا کر دیا، تو کیا اس شخص پر بھی یہ سجدہ واجب ہے جبکہ یہ اس وقت تک جماعت میں شامل نہیں ہوا تھا؟
سجدہ تلاوت کافی مقدار میں رہ گئے ہوں، تو ان کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
سوال: زید کے بہت سے سجدہ تلاوت رہ گئے ہیں ، مطلب یہ کہ اس نے قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے آیاتِ سجدہ تو پڑھی ہیں مگر ان کے سجدے ادا نہیں کیے۔ اب اس صورت میں زید ان سجدوں کو کیسے پورا کرے ؟
حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟
سوال: عورت اگر ماہواری کے ایام میں آیتِ سجدہ سن لے، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا ؟
جنبی آیت سجدہ سن لے،تو سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟
سوال: جنبی اگر آیتِ سجدہ سُن لے،تو کیا اس پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟
اخبار وغیرہ میں آیت سجدہ پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اخبار یا رسائل وغیرہ میں آیت سجدہ ہو تو اس کو پڑھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟