
کیا عصر کی نماز کے بعد نفل کی قضا پڑھ سکتےہیں ؟
سوال: وہ نفل نماز جسے مکروہ وقت میں شروع کرکے فاسد کردیا ہو، اس کی قضا عصر کی نماز کے بعد کرنے سے وہ قضا ذمے سے ادا ہوجائے گی؟
وصال کے بعد لفظ "یا" کے ساتھ پکارنے کا ثبوت
جواب: نمازی نماز میں جب التحیات پڑھتا ہے تو اس میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے ، حاضر کے لفظ( یا )کے ساتھ سلام عرض کرتا ہے ، اور یہ...
سورۂ فاتحہ کے بعد اگر ایک ہی آیت پڑھیں ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ، جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ، پڑھنا واجب ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بڑی آیت کی مقدار کیا ہے ؟جیسے بعض دفعہ صرف آیت ﴿ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ﴾آخر تک یا پھر سورۃ الحشر کی آخری آیت پڑھ کر رکوع کردیا جاتا ہے ، تو کیا اس سے ایک بڑی آیت پڑھنے کا واجب ادا ہو جائے گا ؟مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں ۔
نابینا شخص نماز میں قہقہہ لگادے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر بالغ نابینا شخص رکوع و سجود والی نماز میں کسی بات پر قہقہہ لگادے، تو اُس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا مکروہ وقت میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور میت کو دفنا سکتے ہیں ؟
سوال: تین اوقاتِ مکروہہ میں نماز ِجنا زہ پڑھنا اور تدفین کرنا کیسا؟نیز صحیح مسلم کی حدیث پاک جس میں اوقاتِ مکروہہ میں تدفین کے متعلق ہے:’’ كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ينهانا أن نصلي فيهن، أوأن نقبر فيهن موتانا ‘‘ اس سے کیا مراد ہے؟
مسافر اگر بھولے سے چار رکعت کی نیت سے قصر نماز ادا کرے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: مسافر اگر بھولے سے دو کے بجائے چار رکعت عشاء فرض کی نیت کرلے، پھر یاد آنے پر کہ میں تو مسافر ہوں دو رکعت ہی پر سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو کیا اس صورت میں مسافر کی عشاء کی نماز درست ادا ہوجائے گی؟
مسافر مقیم امام کے پیچھے آخری دو رکعت میں شامل ہو تو بقیہ کتنی رکعت پڑھے گا ؟
سوال: چار رکعت والی نماز میں مسافر شرعی اگر شروعِ نماز سے امام مقیم کی اقتدا نہ کرسکا،بلکہ آخری دو رکعتوں میں شامل ہوا،تو کیا اس صورت میں بھی اس پر چار رکعتیں پڑھنا ضروری ہوں گی یا امام کے ساتھ سلام پھیر دے گا؟
مسبوق کا امام کے ساتھ سلام پھیرنے کی مختلف صورتیں
سوال: امام صاحب کچھ رکعتیں پڑھا چکے تھے اور کوئی آ کر جماعت میں شامل ہوا، لیکن جب امام نے آخری سلام پھیرا ، تو اس مقتدی نے بھی سلام پھیر دیا، پھر اسے یاد آیا کہ میری تو رکعتیں باقی ہیں، تو اس صورت میں اگر وہ سجدہ سہو کرے گا، تو اس کی نماز ہو جائے گی؟
نماز عصر مغرب سے بیس منٹ پہلے (مکروہ وقت میں ) پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرکسی نے عصرکے مکروہ وقت میں جو پاک وہندمیں مغرب سے پہلے تقریبا20منٹ شمارکیاگیاہے ،اس میں اس دن کی عصرکی نمازاداکی ،توکیاوہ نماز واجب الاعادہ ہوگی ؟
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا
سوال: فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ بعد میں آنے والے بعض لوگ کہتے ہیں کہ اُنہیں بقیہ نماز پڑھنے میں بلند ذکر کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہوتا ہے۔