
بلند آوازسے تکبیر کہنے کے لیے لقمہ دینا
سوال: ظہر کی نماز میں امام صاحب نے تکبیر رکوع بلندآوازسےنہیں کہی اور امام صاحب رکوع میں چلے گئے اور مقتدی کھڑے رہے، 3 بار سبحان اللہ کہنےکی مقداربرابر وقت گزر جانے کے بعد لقمہ دیا گیا پھر امام صاحب نے لقمہ دینے کی وجہ سے رکوع ہی میں بلندآوازسےاللہ اکبر کہا، تب سب رکوع میں گئےاور آخر میں امام صاحب نے سجدہ سہو کیاتو کیا نماز ہو گئ یا اعادہ کرے ؟
تنہا وترپڑھتے ہوئے بلند آواز سے قرات کرنا
سوال: مفتی صاحب سے عرض ہے کہ اگر رمضان میں تنہا غلطی سے وتر جہر سے شروع کیا پھر یاد آنے پر سری قراءت کی اور سجدہ سہو کیا نماز کا حکم کیا ہے؟
نماز میں پہلے بائیں طرف سلام پھیرنے کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص بھولے سے سیدھی طرف سلام پھیرنے کی بجائے پہلے الٹی طرف سلام پھیر دے، پھر یاد آنے پر فوراً دائیں جانب سلام پھیر کر بائیں جانب پھیر دے،تو کیا نماز ہو جائے گی اور ایسی صورت میں سجدہ سہو لازم ہو گا ؟
نماز میں التحیات کو 2 بار پڑھنے کا حکم
جواب: سجدہ سہو لازم ہو گا، لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا کیا، تو سجدہ سہو کافی نہیں ہو گا، بلکہ نماز واجب الاعادہ ہو گی اور اس صورت میں توبہ بھی لازم ہو گی۔ ...
امام کا نماز میں قعدہ اخیرہ کر کے کھڑا ہونا اور لقمہ ملنے پر بیٹھنا
سوال: اگر امام چار رکعت والی فرض نماز پڑھاتے ہوئے قعدہ اخیرہ کرنے کے بعدبھولے سےپانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوا، مقتدیوں نے لقمہ دیا اور امام فوراً بیٹھ گیا، اب اس صورت میں سجدہ سہو بھی کر لیا ،تو نماز ہو جائے گی یا نہیں جبکہ تین مرتبہ سبحان الله کہنے کی مقدار وقفہ بھی نہیں ہوا؟
مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم
جواب: سجدہ سہو کرنا ہوگا ،سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی ،اگر سجدہ سہو نہیں کیا اور سلام پھیر کرنماز مکمل کردی، تو ایسی نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ ب...
دوسری رکعت کے لئے درد کی وجہ سےزمین سے اٹھنا ممکن نہیں، توکیا حکم ہے ؟
سوال: ایسی خاتون کی نماز کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے جن کے یہاں بڑے آپریشن سے ولادت ہوئی ہے زخم میں اس قدر درد ہے کہ سجدہ کرنے کے بعد زمین سے واپس کھڑی نہیں ہوسکتیں ، کوئی دونوں ہاتھ پکڑ کر کھینچ کر اٹھائےگا۔جبکہ قیام رکوع سجود پر قادر ہیں صرف سجدے سے واپس قیام کے لئے اٹھنے کا مسئلہ ہے؟
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟
مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم
سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟