سرچ کریں

Displaying 351 to 360 out of 3783 results

351

عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: ایک اسلامی بہن نے عمرہ اداکیا ،لیکن بالوں کی تقصیر نہیں کی اور مدینے چلی گئیں اور مدینہ جانے کے بعد وہیں بالوں کی تقصیر کی ، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟

351
352

امام کے برابر دومقتدی قعدے میں ہوں توتیسراکیاکرے ؟

جواب: صورت میں اگرامام کے ساتھ ہی کھڑے ہو کر دو مقتدی نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ قعدہ اخیرہ میں بیٹھ جائیں، تو ایسی صورت میں تیسرے آنے والے مقتدی کے لئے حکم یہ...

352
353

اس شرط پر قرض دینا کہ مقروض اسے مارکیٹ سے کم ریٹ پر اشیاء بیچے گا؟

سوال: اکیا فرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے عمرو سے کہا کہ مجھے کاروبار کے لیے رقم چاہیے ،اس رقم سے کاروبار کرنے کی وجہ سے مجھے بھی فائدہ ہو گا اور آپ کو بھی فائدہ دوں گا۔عمرو نے کہا کہ مجھے کیا فائدہ ہو گا؟زید نے کہا کہ میں اس رقم سے اپنا کاروبار کروں گا اور آپ کو فائدہ یہ ہو گا کہ میں آپ کو ہر ماہ ایک ہزار تولہ چاندی بیچوں گا اور اس کا ریٹ فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کم ہو گا اور اگر کسی ماہ چاندی نہ بیچ سکا، تو اس سے اگلے ماہ پچھلا وزن بھی پورا کروں گا اور فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کمی کے بجائے 160روپے کمی کے ساتھ بیچوں گا۔یونہی جب تک آپ کو رقم واپس نہیں کردیتا،اس وقت تک اسی طرح مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر چاندی بیچتا رہوں گا۔یاد رہے کہ زید عمرو کی رقم سے جو کاروبارکرے گا،اس کاروبار کے ساتھ عمرو کاکوئی تعلق نہیں ہوگا،اس میں نفع ہو یا نقصان ،بہر صورت زید بعد میں عمرو کو اس کی پوری رقم واپس کرے گا ۔براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید اور عمرو کے ما بین طے پانے والا مذکورہ معاہدہ شرعا درست ہے یا نہیں ؟

353
354

گفٹ میں ملے ہوئے پلاٹ کی زکوۃ کا حکم؟

جواب: صورت میں اگر بیٹے کی نیت بھی بیچنے ہی کی ہے ، تو بیٹے پر اس پلاٹ کی زکوٰۃ لازم ہوگی اور اگر ہبہ کے بعد بیٹا اس پلاٹ سے تجارت کے علاوہ کوئی اور نیت مثل...

354
355

قرآنی آیت میں کلمے کا اضافہ کرنے سے نماز کا حکم؟

سوال: امام صاحب نے نمازِ عشاء میں قراءت کرتے ہوئے اس آیتِ مبارک"وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ۠(۴۱)"(پارہ 03، سورۃ آل عمران، آیت41)کو پڑھتے ہوئے غلطی سے"سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ"کی جگہ"سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ"پڑھ دیا۔ اور پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں امام صاحب کی نماز درست ادا ہوگئی؟

355
356

عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟

جواب: زکاۃ، جلد 1، صفحہ 193مطبوعہ کراچی) فتاوی نوریہ میں ہے:’’پیداوار کا بیسواں حصہ ادا کرنے کے بعد اگر جنس کو محفوظ رکھا جائے کہ مہنگائی کے وقت فروخت سے ...

356
357

ثناء پڑھتے ہوئے خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہونے کا حکم

سوال: اگر کسی شخص نے پہلی رکعت میں کچھ ثناء پڑھی اوربھول گیا ، درمیانِ ثناء ایک رکن کی مقدار سوچتا رہا اور خاموش رہا اور پھر ثناء مکمل کی، کیا اس صورت میں مذکورہ شخص پر سجدہ سہو واجب ہوگا ؟

357
358

یورپ میں ہیلتھ انشورنس کرانا کیسا ہے ؟

سوال: یورپ میں رہتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کروا سکتے ہیں یا نہیں ؟ چاہے مریض مستقل طور پر بیمار ہو یا فی الحال کوئی بیماری وغیرہ ہو ، جو ٹھیک ہو سکتی ہو ۔ بڑی عمر کے مسلمان جن کو شوگر ، بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوتا ہے ، وہ ڈاکٹر کو چیک کروا کر دوائی وغیرہ لیتے رہیں گے ، تو ٹھیک رہیں گے ، دوائی چھوڑیں گے ، تو مسئلہ زیادہ بن جائے گا ، اس لیے انہیں کئی بار ڈاکٹر کو چیک کروانا پڑتا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں انتظار کر کر کے باری ہی نہیں آتی اور پرائیویٹ ہاسپٹل میں اگر انشورنس نہ کروائیں ، تو وہ علاج بہت مہنگا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر صرف ایک بار چیک اپ کی فیس پاکستانی 30 ہزار سے زیادہ لے لیتا ہے ، ٹیسٹ وغیرہ یا میڈیسن علیحدہ ہوتی ہیں ۔ انشورنس سے علاج سستا ہو جائے گا ، تو کیا اس صورت میں ہیلتھ انشورنس کروا سکتے ہیں؟

358
359

کمپنی کا ملازم کی میڈیکل انشورنس کروانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک پرائیویٹ کمپنی اپنے ملازموں کی خودبخودہیلتھ انشورنس کرواتی ہے،جس کے لیےملازم کوایگریمنٹ پردستخط وغیرہ نہیں کرنے پڑتے ،اس کی سیلری سے رقم بھی نہیں کٹتی،سارے معاملات کمپنی خودہی کرتی ہے ۔ہاں کمپنی ملازم کوایک فارم دیتی ہے ،جس پر ملازم طبی اخراجات لکھ کرکمپنی کودیتاہے اورپھرکمپنی اس کے مطابق انشورنس کمپنی سے رقم لے کربعینہ وہی رقم ملازم کودیتی ہے اوراس میں یہ بات بھی ہے کہ اگرملازم کمپنی کوطبی اخراجات والا فارم فل کرکے نہ دے، بلکہ اسے کہہ دے کہ میں نے اخراجات نہیں لینے توپھرکمپنی ایسے ملازم کی ہیلتھ انشورنس ہی نہیں کرواتی ۔اگرپہلے سے اس کانام انشورنس کمپنی میں لکھوادیاہوتوکمپنی اس کانام وہاں سے خارج کروادیتی ہے، جس وجہ سے نہ توکمپنی کورقم جمع کروانی پڑتی ہے اورنہ اس پرانشورنس کمپنی کوئی پرافٹ دیتی ہے ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ: (1)کمپنی کاملازم کے نام کی ہیلتھ انشورنس کرواناکیساہے؟ (2) ملازم کے لیے اس صورت میں کیاحکم شرعی ہے ،یہ طبی اخراجات کافارم فل کرکے رقم لے سکتاہے یانہیں ؟

359