
معذورِشرعی ایک نماز کا وقت نکلنے سے معذورِ شرعی نہ رہا، تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا؟
سوال: ایک شخص چار پانچ دن سے شرعی معذور تھا اور ہر فرضی نماز کے وقت کے لیے وضو کرتا تھا ۔ ایک دن عصر کی نماز کے لیے اس نے وضو کیا ، لیکن مغرب تک نہ تو اس کا وہ عذر پایا گیا ، جس کی وجہ سے وہ شرعی معذور ہوا تھا ، نہ ہی کوئی اور ناقضِ وضو پایا گیا ، یہاں تک کہ عصر کا وقت ختم ہوگیا ۔ اب یہ تو معلوم ہے کہ یہ شخص شرعی معذور نہ رہا ، لیکن پوچھنا یہ ہے کہ مغرب کی نماز کے لیے وضو کرنا اس پر لازم ہے یا عصر کی نماز کے لیے جو وضو کیا تھا ، وہی وضو کافی ہے ؟
جس شخص کو قطرے آتے ہوں اسکا امامت کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید میں امامت کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں، مگر اسے پیشاب کے بعد کچھ دیر کے لیے ایک دو قطرے آتے ہیں اس کے بعد اسے قطرے نہیں آتے۔ تو کیا اس صورت میں زید شرعی معذور ہوگا؟ کیا وہ لوگوں کی امامت کروا سکتاہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: علی رضا(via،میل)
جواب: شرعی گالی دیناحرام قطعی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:سباب المسلم فسوق رواہ البخاری ومسلم۔“(فتاوٰی رضویہ، ج 21، ص 128،127، رضا ف...
ہاتھ کی زائد انگلی کٹوا سکتے ہیں ؟
سوال: میری بیٹی 23 سال کی ہے۔ پیدائشی طور پر اُس کے بائیں ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں۔ چھٹی انگلی، چھنگلیا کے ساتھ اور دیگر انگلیوں کے سائز کے برابر ہی ہے۔ یہ انگلی حرکت نہیں کرتی، بلکہ ہڈی کی طرح بس اَکڑی ہی رہتی ہے۔اِس انگلی کے ہونے کی وجہ سے میری بیٹی آٹا وغیرہ نہیں گوندھ سکتی، نیز اِس کے علاوہ ہاتھ سے ہونے والے دیگر کام بھی درست انداز میں نہیں کر پاتی، کیونکہ اِس انگلی کی وجہ سے اُس کے ہاتھ کی ”گرفت“ٹھیک نہیں ہے۔ اب عنقریب اُس کی شادی ہے، جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔ ڈاکٹرز اِس کا علاج صرف سرجری ہی بتاتے ہیں کہ اگر آپریشن کے ذریعے اِسے ختم کر دیا جائے ،تو ہاتھ کی گرفت ٹھیک ہو جائے گی۔ ہمیں شرعی رہنمائی عطا فرمائیں کہ کیا ہم اضافی انگلی کٹوا سکتےہیں؟
مسافر کس مقام سے نماز میں قصر کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)جب انسان شرعی مسافت کے ارادے سے گھرسے نکلے تووہ کس مقام سےنمازمیں قصرکی ابتداء کرے گا؟ (2)جوشرعی مسافت کے ارادے سے گھرسے نکلاوہ اگرراستے میں مثلا50کلومیڑفاصلہ طے کرنے کے بعد گاڑی تبدیل کرتاہے یاجاتے جاتے 50کلومیڑفاصلہ طے کرنے کے بعدکچھ دیررک کراپناکوئی کام کرتاہے جبکہ گھرسے نکلتےوقت اس کاارادہ شرعی مسافت تک جانے کاتھاتوایسی صورت میں قصرکے احکام باقی رہیں گے یانہیں؟اوراگروہ گھرسے شرعی مسافت کے ارادے سے نہیں نکلابلکہ گھرسے نکلتے وقت اس نے یہی نیت کہ میں ابھی 50کلومیڑفاصلے پرموجودفلاں مقام تک جارہاہوں وہاں اپناکام کروں گاپھروہاں سے آگے50کلومیڑجاناہے اس صورت میں وہ نمازوں میں قصرکرے گایانہیں ؟ سائل :رمضان(حافظ آباد)
خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ زیدکی بیو ی ہندہ بلااجازتِ شرعی زیدسے طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے زید چاہتا ہے کہ ہندہ کو خلع دینے کے بدلے شادی میں کئے گئے خرچ کو ہندہ سے لے ، زید کا یہ لینا درست ہے یانہیں؟ جبکہ یہ خرچ اس کو دیئے ہوئے حق مہر سے زائد ہے اور زید کی طرف سے ہندہ پر زیادتی نہیں ہے۔
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
سوال: شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوہ عدت گزارنے کے بعد آگے شادی کر لے ، تو پہلے مرحوم شوہر کی وراثت سے بیوہ کا جو حصہ بنتا تھا ، وہ اس کو ملے گا یا آگے شادی کرنے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔
پرانے نوٹوں کے بدلے نئے نوٹ خریدنا کیسا؟
جواب: شرعی اور مجلس شرعی بریلی شریف کا طے شدہ فیصلہ بھی یہی ہے، لہذا مطلقا کرنسی نوٹ چاہے ایک ملک کے ہوں یا جدا جدا ،ایک ہی جنس ہوتے ہیں۔نیز کرنسی نوٹ قدَری...
سوال: ایک اسلامی بہن بے پردگی کرتی تھی ، اجنبی مَردوں کے سامنے بال ، گلا ، کلائیاں وغیرہ کھلی رہتی تھیں ، اس نے منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اللہ کی رضا کیلئے شرعی پردہ کروں گی۔ اس کا وہ کام بھی ہوچکا ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ منت شرعی منت ہے یا نہیں؟