سرچ کریں

Displaying 371 to 380 out of 992 results

371

حج کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کو حج کرنے کااز حدشوق ہے،لہذا زید نےاس مقصد سے اپنےپاس رقم جمع کرنا شروع کی ہےاوراس پر سال گزر گیا ہےاورزیدصاحبِ نصاب بھی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیازیدمذکورہ رقم کی بھی زکوۃنکالے گا؟

371
372

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے گھر بنانے کے لیے سودی قرض لینا کیسا ؟

سوال: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے ایک ہاؤسنگ فنانس اسکیم کا آغاز کیا گیا،جس میں مکان،فلیٹ کی تعمیر اور خریداری کے لیے تقریباً پینتالیس لاکھ (4500000)تک کا قرضہ دیا جارہا ہےاور واپسی کی مدت بیس سال تک ہے اور اس قرضہ کا بارہ فیصد ریٹ مقرر کیا گیا ہے جو قرضہ لینے والے کو اضافی ادا کرنا ہوگا۔مثال کے طور پر کسی نے کمپنی سے دس لاکھ روپے لیے ہیں تو اسے ایک لاکھ بیس ہزار(120000)روپے اضافی دینے ہوں گے۔اس اسکیم کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا ہم اس اسکیم کے تحت قرض لے سکتے ہیں یا نہیں ؟

372
373

بچے اوربچی کودودھ پلانے کی مدت

جواب: سال تک دودھ پلا سکتی ہے۔...

373
374

قربانی کے جانور کی دُم کٹنے میں بال شامل ہوں گے یا نہیں ؟

جواب: سالت ابافضل عن ذنب البقروالبعیرقول الفقهاء انہ یعتبرالثلث اومافوقہ علی حسب مااختلفوافیہ بعدالشعرالمسترسل منہ من جملۃ الذنب حتی لوکان ساقطابافۃ نحوالبر...

374
375

قربانی کی گائے بچہ دے تو بچے کا حکم

سوال: ہم نے دو ماہ پہلے ایک گائے قربانی کے لیے خریدی تھی ،اس گائے نے ایک بچھڑے کو پیدا کیا ہے، اس بچھڑے کے متعلق کیا حکم ہے ؟کیا ہم اسے پال سکتے ہیں ؟

375
376

تین طلاقیں دینے سے تین ہی واقع ہوتی ہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ تین طلاقیں جب بھی دی جائیں تین ہی ہوتی ہیں ،چاہے ایک مجلس میں ہوں یا الگ الگ مجلس میں۔مگر کچھ لوگوں نے یہ دو احادیث ہمیں بتائی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تین طلاقیں ایک ہوتی ہے ،اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ان احادیث کا کیا جواب ہے؟ پہلی حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت رکانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زوجہ کو تین طلاقیں دی تھیں تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان تین طلاقوں کو ایک شمارکیا اوران کی زوجہ کو لوٹا دیا تھا،اور زوجہ دوبارہ ان کے پاس چلی گئی تھیں۔ دوسری حدیث مسلم شریف کی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں اور سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت کے پہلے دو سال تک تین طلاقیں ایک ہوتی تھی۔

376
377

حج وعمرہ میں لازم ہونے والے دم کا گوشت کون کھا سکتا ہے ؟

سوال: میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں ، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار) نہیں ہوں ۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے،تو اِن میں سے بعض لوگ میرےجاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد ،دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں،توکیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے؟اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر اُنہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خریدلیتا ہوں ۔کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانا درست ہوگا؟

377
378

دین میں آسانی ہے، سختی نہیں اس سے مراد کیا ہے؟

جواب: سالۃ) سوال میں ذکر کردہ حدیث اور اُس کی مراد: جس حدیثِ مبارک کو سوال میں ذکر کیا گیا، اُس کی مراد خاص اور محدود ہے، جسے شارِحینِ حدیث اور کثیر ع...

378
379

دو افراد کا مل کر ایک بکرا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربان کر نا

سوال: اگر کوئی شخص الگ سے اپنی واجب قربانی کرے اور اپنے والد کے ساتھ پیسے ملا کر ایک بکرا الگ سے خریدے اور نبی پاک علیہ السلام کے نام پر اس بکرے کی قربانی کرے تو کیا ایسے قربانی ہوجائے گی ؟

379
380

جانور کے کان میں سوراخ ہو تو اس کی قربانی کا حکم

سوال: گورنمنٹ بعض جانوروں کے کان میں سیل کے لیے سوراخ کردیتی ہے، ایسے جانور کی قربانی کرنا کیسا ؟

380