
پریمئیم پرائز بانڈ کا شرعی حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ابھی حکومت نے Premium Prize Bondپر دو طرح کے Options دیے ہیں(1)آپ نے اس پر نفع ”جو کہ 660روپے بنتا ہے“ لینا ہے (2)یا نفع نہیں لینا۔نفع نہ لینے کی صورت میں صرف قرعہ اندازی میں نام شامل ہو گا اور انعام نکلنے کی صورت میں انعام مل جائے گا ،جیسا کہ عام بانڈز میں ہوتا ہے۔اس صورت میں اگر ہم سود نہ لینے والے آپشن کو استعمال کرتے ہیں،تو کیا ہمارے لیے پریمئیم بانڈ کا لینا اور اس پر انعام وصول کرنا ،جائز ہو گا یا نہیں ؟
امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو ، تو نیا آنے والا شخص جماعت میں کیسے شامل ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ امام اور ایک مقتدی جماعت قائم کر چکے تھے، مزیدایک نمازی آیا، تو اب کیا امام آگے بڑھ کر ایک صف کا فاصلہ قائم کرے گا یا جوایک مقتدی پہلے سے کھڑا تھا، وہ ایک صف پیچھے آئے گا اور یہ دونوں پیچھے صف بنائیں گے، کیا صورت اختیار کی جائے؟
نفاس کا خون آٹھویں دن بند ہونے کی صورت میں نماز و ازدواجی تعلقات کا حکم
جواب: لے بند ہو جائے خواہ ولادت کے بعد ایک منٹ ہی میں بند ہو جائے،بہر حال جس وقت بند ہو غسل کر لے اور نماز و روزہ شروع کر دے۔ ہمبستری سے متعلق حکم: ج...
نذر و نیاز کی شرعی حیثیت اور منت و نذر کی اقسام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ بزرگانِ دین کے لیے نذر ماننا کیسا ہے؟زید کہتا ہے کہ نذر، اللہ پاک کے لیے خاص ہے ، تو کیا غیر اللہ کی نذر نہیں مان سکتے ؟
وسیلہ کی شرعی حیثیت اور بزرگوں کے وسیلے سے دعا مانگنا کیسا؟
سوال: زید کہتا ہے کہ زندوں سے توسل جائز ہے، لیکن فوت شدہ سے توسل کی اجازت نہیں اور وہ اس پر وہ روایت بطورِ دلیل پیش کرتا ہے کہ جس میں حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے اللہ ! ہم تیرے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وسیلے سے دعا کیا کرتے تھے، تو تُو بارش نازل فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا(حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، ہم پہ بارش نازل فرما۔پھر ان پر بارش ہو جاتی۔(بخاری)سوال یہ ہے کہ(1)زید کا قول درست ہے یا نہیں؟(2) اگر درست نہیں، تو اس کی دلیل کا کیا جواب ہو گا؟
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچ دینا ، آن لائن خرید و فروخت کی ایک صورت
سوال: ہم آن لائن اسٹور بناتے ہیں ،جس کا ماہانہ کرایہ بھی ہم دیتے ہیں ، ہم اپنے آن لائن اسٹور پر کسی ویب سائٹ سے کوئی پروڈکٹ تلاش کر کے لگاتے ہیں ، اس میں قیمت بھی لکھی ہوتی ہے اور جس کسٹمر کو وہ چیز پسند آتی ہے، وہ خریدنا چاہتا ہے، تو اس میں خریدنے والے آپشن کو کلک کرتا ہے، وہاں خریدنے کی ہیڈنگ بھی موجود ہوتی ہے،پھر اس کے بعد بسا اوقات بعض چیزوں کی قیمت کی بارگیننگ کر کے ریٹ فائنل کر لیتے ہیں،تو ہم بیچنے کےآپشن پر کلک کر کے اسے بیچ دیتے ہیں اور اس سے رقم وصول کر لیتے ہیں ، اس کے بعد ہم ویب سائٹ والوں سے آن لائن خرید کر قیمت کی ادائیگی کر دیتے ہیں اور انہیں کسٹمر کا ایڈریس دے دیتے ہیں ،وہ کسٹمر کو چیز پہنچا دیتے ہیں ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ خریدو فروخت کا یہ طریقہ شرعا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ کسٹمر کو بیچنے کے بعد ہم خود خریدتے ہیں اورپھر چیز بھی ہمارے قبضے میں نہیں آتی۔ واضح رہے کہ اس میں کمیشن والا معاملہ نہیں ہوتا، بلکہ ہم کسٹمر کو باقاعدہ بیچتے ہیں، پھر بعد میں خود خریدتے ہیں ۔
جھوٹ بول کر خود کو بے روزگار بتا کر گورنمنٹ سے امداد لینا
سوال: گورنمنٹ کی جانب سے ایک بے روزگاری کی سکیم چلائی جاتی ہے جس میں رقم فقط ان لوگوں کو دی جاتی ہے جن کا کوئی انکم سورس نہیں ہوتا یا جو بے روزگار ہوتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ جن کی کوئی انکم سور س ہوتی ہے اور ہر ماہ ان کو انکم ملتی ہے، کیا ایسے لوگ اپنے آپ کو مستحق بتا کر اس سکیم سے رقم لے سکتے ہیں ؟
نابینا کو مسجد لے جانے والا موجود ہو، تو کیا جماعت واجب ہوگی؟
سوال: نابینا شخص کو اگر کوئی مسجد لے جانے والا موجودہو کیا اس پر مسجد کی جماعت واجب ہو گی؟
سحری کے بغیر نفل روزہ رکھا تو روزہ ہو گیا ؟
جواب: لے کر ضحوہ کبرٰی سے پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ رات ہی میں نیت کرلینے میں یہ بات بھی ضروری ہے کہ اُس نیت سے رجوع کرنا نہ پایا جائے۔ پوچھی گئی صورت میں زید...
دنیا میں اللہ پاک کا دیدار ممکن ہے یا نہیں؟
جواب: لے گا۔ پھر جب اس کے رب نے پہاڑ پر اپنا نور چمکایا ، اسے پاش پاش کردیا اور موسیٰ گرا بے ہوش ۔ پھر جب ہوش ہوا بولا پاکی ہے تجھے میں تیری طرف رجوع لایا ...