
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟
میت کی تدفین میں تاخیر کرنے کا حکم
جواب: نمازِ جنازہ کی ادائیگی کو جمعہ کی نماز کے بعد تک فقط اس وجہ سے مؤخر کرنا،تاکہ جنازہ میں زیادہ لوگ شامل ہو جائیں،تویہ مکروہ ہے،بلکہ یہاں تک فرما دیا کہ...
ڈیڑھ ماہ کے بچے کا جنازہ پڑھا جائے گا اور اگر جنازہ پڑھے بغیر دفن کر دیا، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا ڈیڑھ مہینے کے بچے کا نمازِ جنازہ ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے اور بغیر جنازہ پڑھے ہی اُس بچے کو دفنادیا گیا ہو، تو اب اس کا کیا کفارہ ہے؟
امام کا نماز جنازہ میں تین تکبیروں پر سلام پھیرنا
سوال: ایک امام نے نماز جنازہ میں تین تکبیریں کہنے کے بعد بھول کر ایک طرف سلام پھیرا، تو مقتدیوں میں سے کسی نے امام کو لقمہ دیا، جسے سُن کر امام نے چوتھی تکبیر کہی اور پھر سلام پھیرا۔کیا ایسی صورت میں نماز جنازہ درست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
وضو کرنے کا وقت تو نہ ہو، تو بلا وضو نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: نمازِ جنازہ کے لئے وضو کرنے کا ٹائم نہیں، اگر وضو کرنے جائے گا تو نمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکے گا، تو کیا بے وضو نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھوں پر اٹھاکر قبرستان لے جانا کیسا؟
جواب: حنفی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:616ھ/1219ء) لکھتےہیں،واللفظ للثانی:”ما روى ابن مسعود رضي اللہ عنه أنه قال:من السنّة أن تحمل الجنازة م...
دوران ِ اعتکاف جنازہ پڑھانے کیلئے جانے کاحکم
سوال: میں ایک مسجد میں امامت کرتا ہوں ، ہمارے علاقے میں جب کوئی شخص فوت ہوجاتا ہے ، تو اس کا جنازہ بھی میں ہی پڑھاتا ہوں ، عمومی طور پر میرے علاوہ کوئی اور جنازہ پڑھانے کے لیے نہیں ہوتا۔ اب میرا ارادہ سنت اعتکاف میں بیٹھنے کا ہے ، لیکن علاقے والے کہہ رہے ہیں کہ اگر دوران اعتکاف کوئی شخص فوت ہو گیا ، تو پھر اس کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ لہٰذا آپ اعتکاف میں نہ بیٹھیں ، کیونکہ نماز جنازہ کےلیے مسجد کے باہر الگ سے ایک میدان ہے اور یہ میدان نہ تو عین مسجد ہے اور نہ ہی فنائے مسجد۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوران اعتکاف میں جنازہ پڑھانے کے لیے باہر جا سکتا ہوں یا نہیں؟
نمازِ جنازہ کے وضو سے دیگر نمازیں پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نمازِجنازہ کے وضو سے دیگر نمازیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ عوام میں مشہور ہے کہ جنازہ کے وُضو سے دیگر نماز نہیں پڑھ سکتے کیا یہ درست ہے؟
فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟
سوال: اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے،تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کررہےتھے کہ پہلے جنازہ ہوگا اس کے بعد دو رکعت سنتیں پڑھیں گے،اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
بیٹوں نے نماز جنازہ پڑھ لی اب دوبارہ گاؤں والوں کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا شہر میں انتقال ہواشہر میں ہی اس شخص کے بیٹوں اور دیگر ورثاء نے نماز جنازہ پڑھ لی لیکن ورثاء اپنے آبائی گاؤں میں اس شخص کو دفنانا چاہتے ہیں تو گاؤں والوں کا دوبارہ اس شخص کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل:قاری اعظم(فیصل آباد)