
کیا آیتِ سجدہ کی ریکارڈنگ سننے یا لکھنے سے سجدہ تلاوت لازم ہوجاتا ہے؟
سوال: آڈیو،ویڈیوکیسٹ،ٹی وی یاموبائل سے ریکارڈڈآیت ِ سجدہ سننے سے، سننے والے پرسجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے یانہیں؟نیز آیتِ سجدہ لکھنے یا کمپوز کرنےسے بھی کیا سجدۂ تلاوت واجب ہو جاتاہے یا نہیں ؟
سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟
سوال: کسی شخص نے نمازمیں سجدہ سہوکرتے ہوئے بھول کردوکی بجائے تین سجدے کر لیے، تواس کے لیے کیاحکم ہے؟ سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟
مزار کے سامنے سجدہ کی حالت بنا کردعا مانگنا کیسا ؟
سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
جواب: سجدہ کر لیا اور جماعت شروع ہوئی تو فجر اور مغرب میں سجدوں کے بعدایک سلام کے ساتھ نماز توڑ دے اور جماعت میں شامل ہو جائے اور ظہر، عصر اور عشاء میں دو ...
آیت سجدہ بار بار پڑھنے پر ہر بار سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟
سوال: بعض اوقات ہم سجدہ والی سورتیں یا آیات زبانی یاد کرتے ہیں، یاد کرنے کے لیےایک آیت کو کئی بار پڑھنا ہوتا ہے، تو اگر سجدہ والی آیت یاد کرنے کے لیےبار بار پڑھی، تو جتنی بار پڑھی اتنے سجدہ کرنا لازم ہو گا یا ایک سجدہ کرنا کافی ہوگا؟اسی طرح اگر الگ الگ سجدہ والی آیتیں پڑھیں، تو کیا حکم ہوگا ؟
آخری قعدے میں التحیات میں سے کچھ بھول جائیں تو نماز کا حکم
جواب: سجدہ سہو اور جان بوجھ کر چھوڑنے سے نماز کا اعادہ واجب ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص نماز کے قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھتے پڑھتے بھول جائے تو ایسی صورت میں ...
گونگے شخص نے آیاتِ سجدہ کی زیارت کی، تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: ایک گونگے شخص کا دو سال سے معمول ہے کہ وہ ماہِ رمضان میں پورے قرآنِ پاک کی زیارت کرتا ہے، اب ظاہر ہے کہ وہ قرآن تو نہیں پڑھ تو سکتا ، اسی لیے فقط قرآنِ پاک کی زیارت ہی پر اکتفاء کرتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اُس گونگے شخص نے مکمل آیاتِ سجدہ کی زیارت کی بھی ہے، تو کیا اُس پر پورے 14 سجدہ تلاوت واجب ہوں گے؟
اخبار وغیرہ میں آیت سجدہ پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اخبار یا رسائل وغیرہ میں آیت سجدہ ہو تو اس کو پڑھنے سے سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ نماز میں عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں گی ، کیونکہ حدیثِ پاک میں سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا اور کتے کے بیٹھنے کی طرح کلائیاں بچھانے سے منع کیا گیا ہے ، کیا زید کا کہنا درست ہے ؟ اور عورتوں کے سجدہ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟ براہِ کرم تفصیل سے بیان فرمائیں ۔
آیت سجدہ لکھنے سے سجدہ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں تعویذات دیتاہوں ،ایک تعویذ ایسا ہے جس میں آیاتِ سجدہ لکھی جاتی ہیں ۔ کیا اس تعویذ میں آیاتِ سجدہ لکھنے سے مجھ پر سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہوگا؟