
پیر صاحب کا مختلف سلسلوں میں بیعت کرنا کیسا؟
جواب: طریقہ سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ تھا۔ عام طور پر اُسی میں بیعت کرتے، البتہ اگر کوئی شخص خاص طور پر خصوصیت کے ساتھ کسی خاص طریقہ میں بیعت کی تمنا کرتا...
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرعِ متین اس بارے میں کہ وضو میں عورتیں سر کا مسح کس طرح کریں گی، کیا مردوں کی طرح ان کے لئے بھی گردن سے واپس پیشانی تک ہتھیلیوں سے مسح کرنا ضروری ہے، کیونکہ بال بڑے ہونے کی وجہ سے اس میں مشکل پیش آتی ہے،اگر نہیں کریں گی تو کیا وضو ہو جائے گا؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ سائلہ:بنت اسد عطاری(لالہ زار ،راولپنڈی)
پانی پر قادر نہ ہو، تو اعضائے وضو پر مسح کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں ؟
سوال: جو شخص غسل یا وضو کے لئےکسی بیماری کی وجہ سے اعضائے وضو پر پانی بہانے پر قادر نہ ہو، تو اس پر مسح کرنا وضو کیلئے کافی ہوگا یااسے تیمم کرنے کا حکم ہوگا؟
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔
گرمی کی وجہ سے موزے اتار دیے تو انہیں دوبارہ پہن کر ان موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے؟
سوال: موزوں پر مسح کرنے کے بعد اگر رات کو گرمی لگنے کی وجہ سے سونے سے پہلے موزے اتار لیے ہوں، پھر صبح وضو کرنے سے پہلے دوبارہ ان موزوں کو پہن کر ان موزوں پر مسح کرلینا کافی ہوگا؟
موزہ کتنی مقدارمیں پھٹا ہو تواس پرمسح نہیں ہوسکتا ؟
سوال: لیدر کی جرابیں کتنی مقدارمیں پھٹی ہوں، تو ان پر مسح نہیں ہوسکتا؟
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
جواب: مسح کرنا اوربقیہ اعضاء پر پانی بہانا فرض ہے۔الغرض کسی بھی طریقے سے وضو و غسل پر قادر ہونے کی صورت میں نماز کے لئے وضو و غسل کرنا ہی ضروری ہے۔ آج ک...
سونے کے لیے تیمم کرنا کیسا جبکہ پانی موجود ہو ؟ تفصیلی فتوی
جواب: مسح بهما وجهه، ثم ضرب ضربة أخرى فمسح ذراعيه، ثم رد على الرجل السلام وقال: إنه لم يمنعني أن أرد عليك السلام إلا أني لم أكن على طهر“ ترجمہ : ایک ش...
ایک پاؤں کے موزے پر مسح کرنے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: زید کے ایک پاؤں میں فالج ہےجب کہ دوسرا پاؤں صحیح ہے۔زید دونوں پر چمڑے کے موزے پہنتا ہے،لیکن جب اسے گرمی محسوس ہوتی ہے تو24گھنٹے سے پہلے غیرفالج والے پاؤں سے موزہ اتاردیتاہے لیکن فالج زدہ پاؤں کاموزہ نہیں اتارتا۔معلوم یہ کرناہے کہ ایک پاؤں کا موزہ اتارنے کے بعد 24گھنٹے کے اندر دوبارہ جب وضوکی حاجت ہوتو کیاوہ فالج زدہ پاؤں کے موزے پر مسح کرسکتاہے یانہیں ؟
سر میں پن لگے ہونے کی حالت میں مسح کرنا
سوال: عورتیں بالوں میں پن ڈال کر ہیئر اسٹائل کرتی ہیں پھر اسی حالت میں وضو کرتی ہیں تو کیا اس طرح سر کا مسح ہوجائے گا ؟