
اللہ پاک سے وعدہ کر کے توڑ دینے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرکسی شخص نے یہ الفاظ بول کر اللہ تعالیٰ سےوعدہ کیاکہ ”یااللہ عزوجل!میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ فلاں گناہ نہیں کروں گا“لیکن اُس نے دوبارہ اُس گناہ کا ارتکاب کیا،تواُس کے ليے کیا حکم ہو گا؟کیا اسے کفارہ دینا ہوگا؟ سائل:ڈاکٹر ایوب عطاری(اٹک)
کیا سخت مجبوری میں کھائی جانے والی قسم پر بھی کفارہ لازم ہوگا؟
سوال: اگر کسی شخص کو قسم اٹھانے پر مجبور کیا جائے اور وہ سخت مجبوری میں قسم کھالے، تو کیا اس صورت میں بھی قسم کا خلاف کرنے پر کفارہ لازم ہوگا؟ یا اُسے کوئی رعایت حاصل ہوگی؟
عورت کفارے کے ساٹھ روزے کس طرح رکھے؟
سوال: اسلامی بہن روزے کا کفارہ کس طرح ادا کرے کیونکہ وہ پیریڈز کی وجہ سے 60 روزے مسلسل نہیں رکھ سکتی ؟
اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم
سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
روزے کے کفارے کی رقم مدرسے میں دینا
سوال: کیا روزے کے کفارہ کی رقم کسی سنی مدرسے میں دی جاسکتی ہے ؟
سوال: مستقبل کے کسی کام کے کرنے یا نہ کرنےپرقرآن کی قسم اگر کسی نے کھا لی ، تو کیا اس کا کفارہ ہوگا؟
اپنے لیے بیماری کی دعا کرنا کیسا؟
سوال: احادیث ِ مبارکہ میں بیماری کے متعدد فضائل موجود ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بیماری گناہوں کے کفارے کا سبب بنتی ہے ، تو یہ فضائل سننے کے بعد اگر کوئی اس قصد و ارادے سے اپنے لیے جنون یا برص کی بیماری کی دعا مانگے کہ یہ بیماری دنیا ہی میں میرے گناہوں کا کفارہ ہو جائےاور آخرت میں مجھ سے کوئی مواخذہ نہ ہو، تو ایسی دعا کرنے کا کیا حکم ہے ؟
مُحْرِمْ کا منہ سوتے ہوئے چادر سے چھپ گیا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: کفارہ نہیں ،مگر گناہ ہے۔“(بھار شریعت ، جلد1 ، حصہ6 ، صفحہ1169 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی) ممنوعاتِ احرام کا ارتکاب سوتے میں ہویا جاگتےمیں بہر حال کفا...
ایک عمرے کا دم ادا نہیں کیا اور دوسرا عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: کفارہ دے دیا جائے ادا کرنا ہی کہلائے گا اور عمر کے آخری حصے میں ایسے وقت میں اس پر فوری ادا کرنے کا وجوب متوجہ ہوجائے گا،جبکہ اس کا ظن غالب یہ ہو ک...
بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مجھے ایک جاننے والی عورت نے میری قریبی رشتہ دار عورت کے متعلق کہا کہ وہ ایسی ایسی ہے(یعنی اس کی برائیاں بیان کیں) اور پھر مجھے کہا کہ اپنی بیٹی کی قسم کھاؤ کہ تم یہ باتیں کسی کو نہیں بتاؤ گی، میں نے اس وقت اپنی بیٹی کی قسم کھا لی، کچھ دن بعد میں اپنی اسی رشتہ دار عورت کے پاس بیٹھی تھی جس کے متعلق مجھے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، تو میں نے اسے کہا کہ آپ کتنی اچھی ہیں، لیکن لوگ آپ کے متعلق کیا کیا کہتے ہیں، تو وہ مجھے کہتی کہ یقیناً تمہیں فلاں نے کہا ہوگا، حالانکہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، اسے خود ہی معلوم ہو گیا، میں اب کافی پریشان ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے اور میں نے اس کے نام کی قسم کھا لی اور جس بات پر قسم کھائی تھی وہ بھی ظاہر ہو گئی، میں کافی پریشان ہوں، میری رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟