
سسرال میں نمازمکمل یا قصر پڑھنی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ وطن اصلی کی صورتوں میں سے ایک صورت بہار شریعت وغیرہ میں یہ بھی پڑھی تھی کہ آدمی جہاں سے شادی کر لے وہ جگہ بھی اس کی وطن اصلی ہوجاتی ہے۔یہ مسئلہ پڑھا ہوا توتھا لیکن اس کی طرف کبھی توجہ نہیں گئی اور اب جب غور کیا ہے تو اس سے ظاہراً جو معنی سمجھ آتا ہے ، وہ یہ ہے کہ آدمی کا سسرال بھی اس کے لیے وطن اصلی ہوگا اور اسے وہاں پوری نماز پڑھنی ہوگی۔اگر اس مسئلہ کا یہی مفہوم ہے، تو میرے خیال میں اس کی طرف عام عوام تو کیا بڑے بڑے علماء کی بھی توجہ نہیں ہوگی کہ کسی کو بھی اس پر عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔برائے کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔ میں نے ڈیرہ غازی خان سے شادی کی ہے اور بیوی بچوں سمیت میری مستقل رہائش ملتان کی ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ میں جب ڈیرہ غازی خان جاؤں گا قصر کروں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟ابھی تک میرا عمل یہ رہا ہے کہ میں وہاں قصر کرتا رہاں ہوں۔
نمازِ فجر یا عصر کی سنتیں توڑدیں تو کب پڑھی جائیں؟
سوال: نماز فجر یا عصر کی سنتیں اگر توڑ دیں یا فاسد ہوگئیں، تو کیا وقت باقی ہونے کی صورت میں فرض پڑھنے سے پہلے یا فرض پڑھنے کے بعد اسی وقت پڑھ سکتے ہیں؟ دونوں صورتوں کا حکم بیان فرمادیں۔
گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو زکوۃ دینا کیسا ؟
سوال: گھروں میں کام کاج کرنے والی خواتین کو زکوٰۃ اور عام نفلی صدقات دیے جاسکتے ہیں ؟ اگر دیے جاسکتے ہیں ، تو اُن کو بتا کر ہی دینے ہوں گے یا بغیر بتائے بھی دے سکتے ہیں ؟
مسافر جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: نماز کی امامت کرا سکتا ہے ،جبکہ جمعہ کی تمام شرائط متحقق ہوں، کیونکہ جمعہ کی امامت کے لئے خود امام پر جمعہ فرض ہونا ضروری نہیں،ہر وہ شخص امام ہو سک...
نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کا حکم
سوال: نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ کھلے رکھنا سنت ہے؟ اس حوالے سے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں ۔
امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟
جواب: لیے آگے بڑھا، حالانکہ قوم اس کے امام بننے کو ناپسند کرتی ہے۔اس کی شرح کرتے ہوئے علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”ھذا الوعید فی حق الرجل الذی لیس ...
دینی طبقہ سیکولر اور لبرل لوگوں کی مخالفت کیوں کرتا ہے؟
جواب: لیے آیا ہے، یہ کھیتی ہے، یہاں نیک عمل اور خیر کی فصل کاشت کرنا مقصود ہے، جس کا صلہ روزِ آخرت ملے گا۔ نیک لوگوں کو جنت کا انعام ، جبکہ گناہ گاروں اور ظ...
ام رومان کا مطلب اور ام رومان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: خواتین کے نام پر ہو کہ حدیث پاک میں اچھے نام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے اور امید ہے کہ اس کی وجہ سے ان بزرگ خواتین کی برکتیں بھی شامل حال ہو...
سوال: شادی کے بعد میری بیوی کی عادت یہ تھی کہ گھر میں بہت کم اور میکے بہت زیادہ رہتی تھی،جس پر ہمارے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے،مگر وہ اپنی عادت سے باز نہ آئی ۔ابھی دو دن پہلے اسی موضوع پر ہماری بات چیت چل رہی تھی اور میں اسے سمجھا رہا تھا، مگر وہ یہ بات سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھی،تو میں نے غصہ میں کہہ دیا کہ ’’اگرکبھی تومیری اجازت کے بغیر میکے گئی،تو تجھے طلاق ہے،طلاق ہے،طلاق ہے۔‘‘ میری طرف سے طلاق کے الفاظ بولے جانے کے بعد وہ میکے نہیں گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر وہ میری اجازت کے بغیر میکے چلی جاتی ہے ،تو کیا تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی؟نیز کوئی ایسا حل ہو سکتا ہے کہ بغیر اجازت جانے کی صورت میں بھی طلاق نہ ہو؟ نوٹ:ابھی تک قولاً فعلا کسی طرح رجوع نہیں کیاگیا۔