سرچ کریں

Displaying 391 to 400 out of 5773 results

392

ماں کا بیٹی کو قسم دلانے کا حکم

سوال: ماں نے بیٹی کو قسم دیتے ہوئے کہا کہ ”خدا کی قسم! تجھے یہ کام نہیں کرنا“ بیٹی نے قسم تو نہیں کھائی بس خاموشی سے والدہ کی بات سنتی رہی اور والدہ کو کوئی جواب بھی نہ دیا۔ بعد میں بیٹی نے وہ کام کربھی لیا۔ اس صورت میں کیا بیٹی پر قسم کا کفارہ لازم آئے گا؟

392
393

ولیمے کے بارے میں چند احکام

سوال: ولیمہ کی حیثیت کیا ہےواجب یا سنت ؟اور یہ کب کرنا چاہیے؟اور یہ کہ بعد رخصتی اگر ابھی ہمبستری نہ ہوئی ہو، تو ولیمہ ہو سکتا ہے یا نہیں؟

393
394

گمشدہ شخص کی وراثت کا حکم

سوال: میر ا نام ۔۔ ۔۔۔۔۔ہے ،میرے شوہر کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے ۔میرے شوہر چرس وغیرہ کا نشہ کرتے تھے۔گھر سے چلے جاتے ،پھر واپس آجاتے ،اب 2009ء سے گئے ہیں اور واپس نہیں آئے ،ان کی زندگی یا موت کی کوئی خبر نہیں،میرے شوہر کی تاریخِ پیدائش 01-01-1958ہے ۔اوراسلامی تاریخ 10جمادی الاُخری 1377ھ ہے ،اور اسلامی تاریخ کے حساب سے ان کی عمر 66سال ہے ۔ ان کے والدین ان کی زندگی ہی میں وفات پاگئے تھے،ان کا کوئی بیٹا نہیں ہے ،ورثاء میں ،بیوی تین بیٹیاں،دو بھائی اور دو بہنیں ہیں ،میرے شوہر کے ترکےمیں ایک گھر ہے ،اس گھر کی تقسیم کس طرح ہوگی ؟

394
395

دورانِ تلاوت اگر کوئی سلام کرے تو اس کا جواب کس وقت دینا واجب ہے؟

سوال: اگر ہم قرآنِ پاک کی تلاوت کررہے ہوں اور کوئی ہمیں سلام کرلے تو کیا اُسی وقت جواب دینا واجب ہوگا یا پھر تلاوت مکمل کرلینے کے بعد بھی اُس سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟

395
396

دینی طبقہ سیکولر اور لبرل لوگوں کی مخالفت کیوں کرتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دینی طبقہ سیکولر و لبرل ازم کی مخالفت کس وجہ سے کرتا ہے، جبکہ سیکولر و جدت پسند طبقہ مذہب کو فرد کا نجی مسئلہ قرار دیتا ہے، شریعت اسلامیہ اس حوالے سے کیا فرماتی ہے؟

396
397

12 ذوالحجہ كی رمی ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے کرنا

جواب: کفارہ دونوں لازم ہیں،جیساکہ لباب المناسک اور اس کی شرح میں ہے:’’(واذا طلع الفجر فقد فات وقت الاداء وبقی وقت القضاء الی آخر ایام التشریق فلو أخرہ)أی ا...

397
398

وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟

سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟

398
399

طواف کے بھول کر آٹھ چکر لگا لیے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: میں پاکستان سے عمرہ کرنے آیا ہوا ہوں ۔ میں نے احرام وغیرہ باندھ کر طوافِ عمرہ شروع کیا ، لیکن میں نے بھول کر آٹھ چکر لگالیے اور میں یہ سمجھا کہ یہ ساتواں چکر ہی ہے ، لیکن مجھے اس کا ظن غالب نہیں تھا ،پھر میں ہوٹل آگیا ،یہاں قافلہ امیر نے بتایا کہ آپ چھ چکر مزید لگاکر ایک اور طواف مکمل کریں ، ورنہ دم لازم ہوجائے گا ۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مجھ پر چھ چکر مزید لگانا لازم ہیں ؟جو میں نے طواف کرلیا ہے ،وہ درست ہوا ہے یا نہیں ؟مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یا نہیں ؟

399
400

عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟

جواب: کفارہ بھی واجب ہے اور گناہگار بھی ہوا ، لہٰذا اس صورت میں توبہ واجب کہ محض کفارہ سے پاک نہ ہوگا ،جب تک توبہ نہ کرے اور اگر نادانستہ یا عذر سے ہے ،تو ک...

400