
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
جواب: نمازکی طرح ایک عبادت ہے۔ جس طرح نفل نماز شروع نہ کی جائے، تو لازم نہیں ہوتی،یوں ہی نفل طواف جب تک شروع نہ کیا جائے،وہ نفل رہتا ہے ،لہٰذا اگر کوئی سرے ...
نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو کیا نمازی پر سجدہ تلاوت واجب ہے ؟ اور یہ سجدہ نماز میں ہی کرنا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد کرنا ہو گا ؟
دوران حمل خون آئے تو نماز کا حکم
سوال: اگر حاملہ خاتون کو خون آجائے،تو اس کے لئے نماز کا کیا حکم ہے ؟
حدیث تین مسجدوں کے علاوہ کسی کی طرف سفر نہ کیا جائے کی وضاحت
جواب: نماز پڑھنے کے لئے ایک مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد کی طرف فقط یہ سمجھ کرجانا کہ دوسری مسجد میں ثواب زیادہ ملے گا، یہ ممنوع ہے ،وجہ اس کی یہ ہے کہ تین مس...
جنازہ گاہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جنازہ کی تکرارکرنا
سوال: اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہوجس کے باعث سب افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکتے ہوں ،تو کیا اس صورت میں میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد،دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
مسافر نے 15 دن ٹھہرنے کی نیت کی اور اچانک کام پڑ گیا تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھےدو دن کے لئےقریبی شہرجو مدت سفر سے کم پر واقع ہے ، میں جانا پڑ گیا،تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟
جس شہرمیں ملازمت وغیرہ کی غرض سے رہتا ہو وہ وطن اصلی نہیں
سوال: ایک سرکاری محکمے میں ملازمت کرتا ہوں اور ملازمت میں ایک جگہ پر چند سال رہنے کے بعد ہماری دوسری جگہ پوسٹ ہو جاتی ہے،مگر میں جہاں بھی رہتا ہوں ، میرے اہل و عیال بھی ساتھ ہوتے ہیں اور رہائش وغیرہ کی تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں ، تو سوال یہ ہے کہ وہ جگہ جہاں میں نے اہل و عیال کے ساتھ چند سال رہنا ہو، وہ میرے لیے وطنِ اصلی قرار پائے گی یا نہیں اور نمازوں کے متعلق کیا احکام ہوں گے ؟ اکثر جس جگہ پوسٹ ہوتی ہے وہ میرے آبائی علاقے سے 92 کلومیڑ کی مسافت سے زیادہ ہوتی ہے ۔
نماز کا وقت تنگ ہو تو غسل کئے بغیر نماز پڑھنا
سوال: کسی پرغسل واجب ہو لیکن اس وقت میں وہ غسل نہ کر پائے اور نماز کا وقت ہو جائے تو کیا غسل کیے بغیر نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟