سرچ کریں

Displaying 4051 to 4060 out of 6860 results

4051

نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم

سوال: تین یا چار رکعات والی فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں نمازی سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور یونہی نماز پوری کرلے تو کیا اسے وہ نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی؟

4051
4052

آیتِ سجدہ پڑھنے سننے پر سجدہ فوراً کرنا لازمی ہےیا تاخیر سے بھی کرسکتے ہیں ؟

سوال: حفاظ جب منزل کا دور کرتے ہیں ، تو اس دوران آیتِ سجدہ آنے پر فوراً سجدہ کرنا بعض اوقات گراں ہوتا ہے مثلاً چارپائی پر بیٹھ کر یا چلتے ، پھرتے دَور کرنے کی صورت میں ، سوال یہ ہے کہ آیتِ سجدہ پڑھی یا سنی توسجدہ فورا ً کرنا واجب ہے یا تاخیر بھی کرسکتے ہیں ؟

4052
4053

کافر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنا

سوال: مسلمان کا کافر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنے کا کیا حکم ہے ؟

4053
4054

قسطوں کا کاروبار کرنا کیسا

جواب: پاکستان حضرت علامہ مولانا مفتی محمد وقارالدین رحمۃ اللہ علیہ ایک سوال کے جواب میں ارشادفرماتے ہیں : ”فروخت کرنے والے کو شریعت نے یہ اختیار دیا ہے کہ ن...

4054
4055

کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا تو بیٹھ کر نماز پڑھنا

سوال: ایک اسلامی بہن کا کہنا ہے کہ میرا کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں دل نہیں لگتا اس لیے میں بیٹھ کر ہی نماز پڑھتی ہوں لہٰذا ایسی اسلامی بہن کے بارے میں کیا حکم ہے جو بغیر کسی عذر کے قیام کا فرض چھوڑ رہی ہیں اور وجہ یہ کہ ان کا دل نہیں لگتا کھڑے ہوکر پڑھنے میں؟

4055
4056

50 سال سے زیادہ عمر ہو تو پچھلے سالوں کے قضا روزوں کا حکم

سوال: اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دیے ہیں، اب معلوم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہے یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنافدیہ ہے؟

4056
4057

مکروہ وقت میں عمرہ ادا کرنا کیسا ؟

سوال: ایک شخص نے عمرہ ادا کرنا شروع کیا، اسی دوران زوال کا وقت داخل ہو گیا، لیکن اس نے عمرہ مکمل کر لیا، تو کیا زوال کے وقت کیا گیا عمرہ درست ادا ہو گیا یا اس وقت میں رک جانا چاہئے تھا؟

4057
4058

طواف کے دوران وضو کرنے اور کھانے کا شرعی حکم

سوال: دوران طواف اگر وضو ٹوٹ جائے ،تو وضو کے بعدنئے سرے سے طواف کرنا ہوگا یا جہاں سے چھوڑ کر جاؤں گا وہیں سے بِنا کر سکتا ہوں یا وہی چکر حجر اسود سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا؟ (2)کیا دوران طواف کوئی چیز کھا سکتے ہیں ؟

4058
4059

قرض پر مشروط نفع کی پیشکش قبول کرنا کیسا ؟

سوال: ایک شخص نے گندم کاشت کردی ہے اب اس کے پاس کھاد لینے کے لئے پیسے نہیں ہیں وہ مجھ سے کہتا ہے کہ ایک لاکھ روپیہ مجھے دے دو ، میں ان سے کھاد خرید کر اپنی ضرورت پوری کروں گا۔ پھر جب میری فصل کی کٹائی ہوجائے گی تو آپ مجھ سےاپنے ایک لاکھ روپیہ واپس لے لینا اور اسکے علاوہ چاہو تو گندم لے لینا یا چاہو تو منافع کی مد میں مجھ سے پیسے لے لینا۔تو کیا میں اُس شخص سے اب گندم یا منافع طے کرکے کٹائی کے بعد اپنی اصل رقم کے علاوہ گندم یا کوئی اور منافع طے کرکے لے سکتا ہوں؟

4059
4060

غیر مسلم نوکر سے گوشت منگوانا

سوال: اگر کوئی مسلمان اپنے غیر مسلم نوکر کو مسلم کی دکان سے گوشت لینے کے لیے بھیجےاور وہ غیر مسلم نوکر مسلم ہی کی دکان سے خرید کر مسلمان مالک کو گوشت لا کر کے دے، تو کیا اس گوشت کا مسلمانوں کو کھانا جائز ہے؟ کیونکہ ہمارے یہاں عوام میں یہ مسئلہ مشہور ہے کہ مسلمان کا ذبح شدہ گوشت پکنے تک بلکہ پلیٹ میں آنے تک اگر ایک لمحے کے لیے بھی مسلم کی آنکھوں سے اوجھل ہوا، تو وہ مسلمانوں کے لیے کھانا جائز نہیں ۔ تو کیا یہ درست ہے؟

4060