
جواب: بیٹے محمد بن حنفیہ کی کنیت ابو القاسم رکھی تھی اور اگر حضرت علی کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہوتا تو ہرگز اپنے بیٹے کی یہ کنیت نہ رکھتے یا یوں کہاجا...
سجدۂ شکر کے لیے وضو اور قبلہ رُو ہونا ضروری ہے؟
جواب: مالا او ولدا اواندفعت عنہ نقمۃونحو ذالک،یستحب لہ ان یسجد للہ تعالیٰ شکرامستقبل القبلۃیحمداللہ تعالی فیھا ویسبحہ ثم یکبرفیر فع رأسہ کما فی سجدۃ التلاو...
امام مسجد کو فطرانہ دینے کا حکم
جواب: مال یا سامان اتنا موجود نہ ہو کہ اس کی ٹوٹل مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو، ایسا شخص شرعی فقیر ہے ، ایسے شخص کو زکوۃ، فطرانہ دینا جائ...
پہلے شوہر کے بیٹے کو مدتِ رضاعت میں دوسرے شوہر کے سبب اترنے والا دودھ پلانا
سوال: ایک عورت کی شادی ہوئی اور ایک بیٹا ہے، اس کی طلاق ہو گئی دوسری شادی ہوئی اب دوسرے شوہر سے بھی ایک بچہ ہوا، سبب اللبن تبدیل ہو گیا اب اگر اس عورت نے پہلے بیٹے کو اس کی مدتِ رضاعت باقی ہوتے ہوئے دوسرے شوہر کے سبب جو دودھ اترا وہ پلا دیا، تو کیا وہ بچہ دوسرے شوہر کا رضاعی بیٹا مانا جائے گا یا نہیں؟
شیئرز کی خرید و فروخت اور شیئرز کے کاروبار کی حیثیت
جواب: مالیت مثلا ایک لاکھ روپے ہے تو وہ ایک لاکھ کے حصص جاری کرتی ہے۔ اور لوگ حسب حیثیت حصص خرید کر کمپنی کے شراکت دار بن جاتے ہیں۔ اس طرح جمع شدہ نقدی سرما...
سود کے پیسے مسجد میں دینے کا حکم
جواب: مال، مالِ حرام ہوتا ہے اور سودی معاملہ ختم کر کے اس سے توبہ کرنا ضروری ہے اور توبہ کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اس حرام مال سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی ضروری ...
باپ کو رقم قرض دے کر واپسی کا مطالبہ کرنا
سوال: ایک باپ نے اپنے بیٹے سے ادھار رقم لی اور لیتے وقت یہ طے کیا کہ وہ رقم واپس لوٹا دیں گے ، لیکن ٹائم مقرر نہیں کیا تو کیا بیٹا اپنی رقم واپس لینے کا مطالبہ کر سکتا ہے یا والدصاحب باپ ہونے کی حیثیت سے رقم معاف کروا سکتے ہیں ؟
مال تجارت کے عوض استعمال کی اشیاء خرید لیں تو زکوۃ کا حکم
سوال: میری بازار میں بچوں کے ریڈی میڈ کپڑوں کی دوکان ہے، مجھے اپنے گھر میں کچھ پردوں کی ضرورت ہے، میں نے کیش رقم کے بجائے بچوں کے ریڈی میڈ سوٹ کے بدلے پردے کی دوکان سے پردے خرید لئے جو ابھی گھر میں زیرِ استعمال ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ پردے تو میں نے ان کپڑوں کے بدلے خریدے ہیں جو میں نے بیچنے کی نیت سے لئے تھے، جب میں اپنے تجارتی مال کی زکاۃ کی ادا کروں گا، توکیا ان پردوں پر بھی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا ؟ حالانکہ یہ میں نے بیچنے کی نیت سے نہیں خریدے بلکہ گھریلو استعمال کے لئے خریدے ہیں۔
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔
پیسے چوری کرنے کے بدلے میں کوئی اور چیز لوٹانا
سوال: ایک شخص کی چکی ہے ، وہ گندم پیس کرآٹا بنا کردیتاہے ،اس شخص نے اپنی ضرورت کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کی پوٹلی سے اس کی اجازت کےبغیر پیسے نکالے اور استعمال کرلیے ۔پھر جب اس چکی والے شخص کے پاس پیسےآئےتو اس نے پوٹلی والے کو زیادہ اچھا آٹا واپس کیا یعنی پوٹلی والا اس کے پاس گندم پسوانے کےلیے آیا توا س نے اسے اچھا اور زیادہ آٹا دےدیا تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ جبکہ اس شخص کو معلوم نہیں ہے کہ مجھے زیادہ آٹا دیا گیا ہے۔