
نماز کے دوران قراءت کرتے ہوئے جمع متکلم کی ضمیر نَا کا الف نہیں پڑھا، تو نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کسی شخص نے نماز میں قراءت کے دوران سورہ اعراف کی آیت ﴿ وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى﴾ تلاوت کرتے ہوئے ﴿ وَ وٰعَدْنَا ﴾ کی ’’نا“ ضمیر کو بغیر الف کے﴿ وَ وٰعَدْنَ﴾ پڑھ دیا، تو اس کی نمازکا کیا حکم ہوگا ؟
کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا
سوال: ہمارے رشتہ دار ہیں وہ کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور ان کی بہو عدت میں ہے انہوں نے گھر تبدیل کرنا ہے کیا وہ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا ان کی بہو کو اسی گھر میں ہی عدت مکمل کرنی ہوگی یا گھر تبدیل کرنے پر وہاں بھی کرسکتی ہے ؟
معذورِشرعی ایک نماز کا وقت نکلنے سے معذورِ شرعی نہ رہا، تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا؟
سوال: ایک شخص چار پانچ دن سے شرعی معذور تھا اور ہر فرضی نماز کے وقت کے لیے وضو کرتا تھا ۔ ایک دن عصر کی نماز کے لیے اس نے وضو کیا ، لیکن مغرب تک نہ تو اس کا وہ عذر پایا گیا ، جس کی وجہ سے وہ شرعی معذور ہوا تھا ، نہ ہی کوئی اور ناقضِ وضو پایا گیا ، یہاں تک کہ عصر کا وقت ختم ہوگیا ۔ اب یہ تو معلوم ہے کہ یہ شخص شرعی معذور نہ رہا ، لیکن پوچھنا یہ ہے کہ مغرب کی نماز کے لیے وضو کرنا اس پر لازم ہے یا عصر کی نماز کے لیے جو وضو کیا تھا ، وہی وضو کافی ہے ؟
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: ایک امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو دوسری رکعت سمجھ کر قعدہ اولیٰ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور پانچویں رکعت کو چوتھی رکعت سمجھ کر قعدہ اخیرہ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور سلام پھیرکر مکمل پانچ رکعت نماز پڑھادی،تو کیا اس طرح نماز ہو گئی یا نہیں؟
کیا جنتی میاں بیوی ایک ہی درجے میں ہوں گے؟
سوال: میاں بیوی دونوں جنتی ہوئے، تو وہ دونوں جنت میں جائیں گے، میرا سوال یہ ہے کہ جنت میں اعمال کے اعتبار سے درجات مختلف ہوں گے، کیا جنت میں میاں بیوی دونوں کا الگ الگ درجہ ہو گا؟ یا کس طرح ہو گا؟
بچہ جنے بغیر بکری دودھ دینے لگ جائے، تو دودھ کا حکم
سوال: ایک بکری ہے جو ابھی بیاہی نہیں اور نہ ہی اس نے کوئی بچہ جنا ہے لیکن دودھ دیتی ہے، اس کا یہ دودھ حلال ہے یا حرام؟
سُودی رقم قبرستان کی تعمیر میں لگانے کا حکم
سوال: مجھے انشورنس ملی ہے، اس میں سے میں نے جو رقم خود دی تھی وہ میں نے اپنے پاس رکھ لی ہے اور باقی سود ہے 10 لاکھ، کچھ رقم میں نے شرعی فقیر کو دے دی اور باقی رقم کے لیے میں چاہتا ہوں کہ گاؤں میں لوگ قبرستان کی چاردیواری نہیں بنوا سکتے ،جس کی وجہ سے جانور قبرستان میں آتے ہیں،تو کیا میں ان سود والے پیسوں سے بغیر ثواب کی نیت کے قبرستان کا کام کروا سکتا ہوں؟
عورت اگر باجماعت جمعہ ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کسی سینٹر میں جماعت کےساتھ ادا کرلے تو کیا پھر بھی اس پہ ظہر کی نماز پڑھنا فرض رہےگا؟
سوال: ہم اپنے آپ کو گناہوں سے کیسے بچا سکتے ہیں ؟
سوال: کیا اسلام میں مور کھانا، جائز ہے؟