
سوال: سجدہ تلاوت کی نیت اور اس کا طریقہ بتادیں؟ کیا اس میں ایک ہی سجدہ کرنا ہوتاہے؟
رقم ادھار میں پھنسی ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: جن خواتین پر اس سال قربانی واجب ہو لیکن ان کی رقم ادھار میں پھنسی ہو اور پورا سال نہ ملے ،تو کیا تب بھی ان پر قربانی واجب ہو گی؟ادھار لے کر قربانی کا حکم ہے لیکن ان کو کہیں سے ادھار بھی نہ ملے اور ان کے پاس کچھ ایسا بھی نہ ہو جسے بیچ کر وہ قربانی کر سکیں۔تو ایسے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
اس نیت سے رقم جمع کرنا کہ مشکل وقت میں کام آئے گی
سوال: میں اپنی سیلری سےہر ماہ کچھ رقم بچا کر جمع کرتا ہوں، جمع اس نیت سے کرتا ہوں کہ خدانخواستہ کوئی مشکل وقت آگیا، تو اس میں یہ کام آجائیں گے، میرے ایک ماموں جو دینی لحاظ سے متقی ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رقم جمع نہ کیا کرو ، بس اللہ پر بھروسہ رکھو ، کچھ نہیں ہوگا، ورنہ یہ پیسہ بھی ضائع ہوجائے گا اور مصیبت بھی دور نہیں ہوگی ۔ اس صورت حال میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
جھوٹ بول کر خود کو بے روزگار بتا کر گورنمنٹ سے امداد لینا
سوال: گورنمنٹ کی جانب سے ایک بے روزگاری کی سکیم چلائی جاتی ہے جس میں رقم فقط ان لوگوں کو دی جاتی ہے جن کا کوئی انکم سورس نہیں ہوتا یا جو بے روزگار ہوتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ جن کی کوئی انکم سور س ہوتی ہے اور ہر ماہ ان کو انکم ملتی ہے، کیا ایسے لوگ اپنے آپ کو مستحق بتا کر اس سکیم سے رقم لے سکتے ہیں ؟
سوال: قرآن میں ایک جگہ موجود ہے کہ کفار کے مال سے کبھی تعجب نہ کرنا، اس سے کیا مراد ہے؟
شربت میں انگلی داخل ہو گئی، تو کیا اس کا پینا مکروہ ہے ؟
سوال: گرمیوں میں بعض لوگ میٹھے شربت کی سبیل لگاتے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سبیل کا شربت بانٹنے والا ہاتھ میں ڈول پکڑ کر گلاسوں میں ڈالتا رہتا ہے اور چند لڑکے لوگوں میں بانٹتے رہتے ہیں، مگر جو ٹب یا بالٹی سے ڈول بھر بھر کر ڈالتا ہے، اکثر اس کا اپنا ہاتھ یا انگلیاں پانی میں داخل ہوتی ہیں۔ اب اگر ڈول بھرنے والا بے وضو ہو، تو کیا شربت مستعمل ہو جاتا ہے اور اس کا پینا مکروہ ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
قربانی کے دنوں میں ناخن ٹوٹ جائے تو قربانی کا حکم
سوال: قربانی کے دنوں میں ناخن اور بال نہیں کاٹ سکتے لیکن اگر کام کرنے میں ناخن خود ہی ٹوٹ جائے توکیا قربانی کا عمل ماناجائے گا ؟
جنبی شخص کے دھلے ہوئے بازو سے پانی لگ کر بالٹی میں گر گیا، تو حکم
سوال: جس پر غسل فرض ہو اور صرف سیدھا بازو دھویا باقی جسم نہیں۔ اب اگر بازو سے لگ کر پانی بالٹی میں گیا تو بالٹی کا پانی مستعمل ہو گیا؟
تجارتی کاموں کے لئے ویب سائٹ بنا کر دینا کیسا؟
سوال: ہم شراب وغیرہ حرام چیزوں کی ویب سائٹ تو نہیں بناتے البتہ ایسا ہوتا ہے کہ کسٹمر کو ٹریڈنگ کے لئے کوئی ویب سائٹ بنا کر دے دیتے ہیں جس پر کسٹمر اپنی چیزیں رکھ کر بیچے گا، ہمیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ وہ کن چیزوں کو اپنی ویب سائٹ پر لگائے گا اس میں ہم نہ تو چیزیں رکھتے ہیں نہ ہی کوئی تصویر وغیرہ لگاتے ہیں لیکن کسٹمر خود ہی بعد میں اس پر ناجائز تصاویر لگادیتا ہے یا کوئی ناجائز پروڈکٹ بیچتا ہے تو کیا ہم بھی گنہگار ہوں گے؟
عورت بیٹھ کر غسل کرے یا کھڑے ہوکر
سوال: عورت کو بیٹھ کر غسل کرنا چاہیے یا کھڑے ہوکر؟ان دونوں میں سے افضل کیا ہے ؟