سرچ کریں

Displaying 431 to 440 out of 5350 results

431

غسل فرض ہونے کی صورت میں کون سے کام کرنا جائز ہے اور کون سے ناجائز

سوال: جب غسل فرض ہو تو کون سے دینی یا نیک کام کرنے جائز ہیں اور نا جائز ہیں؟

431
432

حرام گوشت سے بنائے گئے Pizza و شراب کی ڈیلیوری کی جاب کرنا کیسا؟

سوال: میں اٹلی میں ہوں، میں یہاں ڈیلیوری کا کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن مسئلہ یہ ہےکہ یہاں ڈیلیوری میں pizza جس میں حرام گوشت ہوتا ہے، یونہی شراب ڈیلیور کرنی پڑجاتی ہے، تو کیا میرایہ کام کرنا جائز ہے؟

432
433

امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟

433
434

بہن کی بیٹی کو دودھ پلانے کے بعد اس سے اپنے بیٹے کا نکاح کرنا

سوال: دو بہنیں ہیں ایک کا بیٹا پیدا ہوا اور دوسری کی بیٹی جس کا بیٹا تھا اس نے اپنی بہن کی بیٹی یعنی بھانجی کو ایک بار دودھ پلایا ۔ تو کیا وہ لڑکی اپنے خالہ زاد بھائی جس کے ساتھ دودھ پیا تھا اس کے علاوہ دوسرے خالہ زادسے نکاح کر سکتی ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہےکہ رضاعت کے لیے کم از کم پانچ بار دودھ پینا لازم ہے ۔اس کا کیا حکم ہے؟

434
435

رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟

سوال: ہمارے ہاں عام طور پر رمضان المبارک میں افطار کے وقت اذانِ مغرب دی جاتی ہے اور پھر دس منٹ کا وقفہ کیا جاتا ہے ، تاکہ عوام افطاری کر لے اور پھر نمازِ مغرب ادا کی جاتی ہے، کیا اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب میں یہ دس منٹ کا وقفہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) کیا اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے رمضان میں روزہ اذان کے ساتھ افطار کرنا لازمی ہے؟ اگر وقت پورا ہونے پر کوئی اشارہ مل جائے، مثلاً: مسجد میں اعلان ہو جائے کہ روزہ دار روزہ افطار کر لیں،تو اس سے بھی روزہ افطار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (3) اگر اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان دس منٹ کے وقفہ کی قباحت سے بچنے کے لیے روزہ اعلان کے ساتھ افطار کرا دیا جائے اور پھر افطار کے دس منٹ بعد اذان دی جائے، پھر اذان کے فوراً بعد نماز ادا کر دی جائے، تو اس طریقہ کار کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟

435
436

شراب اٹھانے یا بیچنے کی نوکری کرنا کیسا؟

سوال: میں یوکے میں شاپ پر کام کرتا ہوں، جہاں مجھے شراب اٹھانی اور بیچنی بھی پڑتی ہے ۔ اس سے ملنے والے پیسے کیا کسی کو ڈونیٹ یا کسی صدقے میں لگا سکتا ہوں ؟

436
437

کیا وسیلہ جائز ہے - وسیلہ کا ثبوت

سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔

437
438

بینک کو اپنی جگہ کرائے پر دینا کیسا ؟

سوال: کیا میں سودی بینک (Conventional Bank) کو اپنی جگہ کرائے پر دے سکتا ہوں؟

438
439

صلیب والا لاکٹ بنانا ،بیچنا اور تشہیر کرنے کا کیاحکم ہے ؟

سوال: ایک مسلمان خاتون کسی جیولری شاپ کی ایجنٹ ہیں اور اس کا کام پروڈکٹ کی تشہیر کرنا ہے، اس کے پاس ایک Brochure (اشتہاری مواد پر مشتمل پمفلٹ یا کتابچہ ) آیا تھا، جس میں صلیب والے لاکٹ بھی تھے، جس کی اس نے دو عیسائی عورتوں کے سامنے تشہیر کی۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس مسلمان خاتون کےمیں بارے کیا حکمِ شرع ہو گا؟

439
440

تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم

سوال: (1)تراویح پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟ (2) تراویح پر اجرت کا جواز اگر کسی حیلے سے نکلتا ہو، تو اس پر میرا سوال یہ ہے کہ کسی کام میں شرعاً حیلہ کرنے کی اجازت ہوسکتی ہے، لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ حیلہ ایسے امور میں ہو سکتا ہے کہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت کا کوئی حکم نہیں آیا، جس بارے میں ممانعت کا کوئی واضح حکم قرآن یا حدیث میں آ گیا، تو اس میں حیلہ کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا حیلے کے ذریعے تراویح پر اجرت کا جواز کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ قرآن پڑھنے پر اجرت لینے کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت موجود ہے۔اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

440