
کیا عورت کو نماز میں ہتھیلیاں یا تلوے ظاہر کرنا ضروری ہے ؟
سوال: نماز کے دوران عورت کے لئے سترِ عورت بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں، پاؤں کےتلوے اور منہ کی ٹکلی کے علاوہ باقی تمام بدن چھپانا لازم ہے ، تو کیا یہ ضروری ہے کہ نماز میں ہاتھوں کی ہتھیلیاں یا پاؤں کے تلوے نظر آئیں ؟ اگر کوئی عورت گلوز(دستانے) یا سوکس (موزے) پہن کر نماز پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا؟
نماز پڑھتے ہوئے رقت والی نعت سننا
سوال: اگر کوئی نماز پڑھنے لگے اور نماز میں رقت طاری کرنے کے لیے پہلے آہستہ آواز میں موبائل فون پر کوئی رقت انگیز نعت چلا دے تاکہ نماز پڑھتے ہوئے آنسو جاری رہیں، تو کیا حکم ہے جبکہ ایسا کرنے میں اس کی نیت خشوع و خضوع پیدا کرنے کی ہو ؟
اجیر خاص (Employee)راستہ بند ہونے کی وجہ سے چھٹی کرے تو۔۔۔
جواب: حکم یہ ہے اگر یہ اجیرکسی عذر کی وجہ سے تسلیم نفس (Self-recognition) نہیں کر سکا تو چھٹی شمار ہوگی۔ عمومی طور پر چھٹی پر کٹوتی بنتی ہے درج ذیل جزئ...
پچھلے رمضان کے روزے باقی ہوں، تو اگلے رمضان کے روزے ہونگے یا نہیں ؟
جواب: حکم یہ ہے کہ عذر جانے کے بعد دوسرے رمضان کے آنے سے پہلے قضا رکھ لیں۔حدیث میں فرمایا: ”جس پر اگلے رمضان کی قضا باقی ہے اور وہ نہ رکھے اس کے اس رمضان کے...
سوال: اگر کوئی شخص چھینک مارنے لگا ہو، اگر اس کے چھینکنے سے پہلے اس کی چھینک کا جواب دے دیا جائے تو کیا یہ درست ہے؟ اگر چھینکنے کی آواز آئی، پھر جواب دیا تو کیا حکم ہوگا؟
بیوی کا شوہر کی اجازت کے بغیر ہفتے بعد میکے جانا
سوال: کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر ہفتہ میں ماں کے گھر جا سکتی ؟ اگر شوہر روکے تو کیا حکم ہو گا؟
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟