سرچ کریں

Displaying 481 to 490 out of 1738 results

481

حج قران میں قربانی کی طاقت نہ تھی اور عرفہ سے پہلے تین روزے نہ رکھے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: حجِ قران یا حجِ تمتع کرنے والاقربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو اس پر دس روزے رکھنا لازم ہیں۔ تین روزے عرفہ کے دن سے پہلے اور بقیہ سات روزے حج کے دنوں کے بعد رکھے گا۔ پوچھنا یہ ہےاگر کسی نےعرفہ کے دن سے پہلے تین روزے نہیں رکھےا ور قربانی کا دن آگیا، تو اب ایسے شخص کے لئے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟روزے رکھ سکتا ہے یا قربانی ہی کرے گا؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

481
482

ایڈوانس سیکورٹی کی شرط اورملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کا حکم ؟

سوال: (1)دودھ فروش دکانداراور دودھ سپلائی کرنے والوں کے درمیان ایک سال کا معاہدہ ہوتا ہے، اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ دودھ فروش دکاندار ،سپلائر کو ایک مخصوص رقم مثلاً: ایک لاکھ روپے ایڈوانس سیکورٹی کے طور پر جمع کرواتا ہے اور سپلائر معاہدے کے مطابق روزانہ ایک سال تک دودھ فروش کو دودھ سپلائی کرتا ہے۔ دودھ کی رقم دودھ فروش روزانہ یا ہفتہ وار معاہدے میں جو طے ہوا، اس کے مطابق سپلائر کو دیتا رہتا ہے ، پھر سال مکمل ہونے پر معاہدہ ختم ہو جاتا ہے اور سپلائر سیکورٹی کی رقم دودھ فروش کو واپس کر دیتا ہے۔اگر مزید معاہدہ جاری رکھنا چاہیں تو سیکورٹی کی اسی رقم پر یا کم یا زیادہ پر پھر اگلے سال کا معاہدہ ہو جاتا ہے۔ ایڈوانس سیکورٹی کی رقم کی شرط کے ساتھ یوں دودھ خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟ (2)سپلائر اور دکاندارکے درمیان دودھ کا ریٹ وہی مقرر ہوتا ہے، جو ملک ایسوسی ایشن کا مقرر کردہ ہوتا ہے اور یہ ریٹ فریقین کو معلوم ہوتا ہے، جب اس ریٹ میں تبدیلی ہوتی ہے،تو سپلائر دکاندار کو اس کی اطلاع دیتا ہے ۔ اطلاع کے بعد سے آنے والا دودھ نئے ریٹ پر ہوتا ہے۔ملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟

482
483

دینی محفل اور اجتماع میں شرکت کرنے کی منت ماننا

سوال: اگر کوئی اسلامی بہن یوں منت مانے کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اسلامی بہنوں کے تحت ہونے والے بارہ (12) اجتماعات میں لگاتارشرکت کروں گی ،اب اگر کسی وجہ سے اُس کا کوئی اجتماع رہ جائے،تو کیا اب اسے دوبارہ سے 12 اجتماع شروع کرنے ہوں گے یا پھر جتنے رہ گئے ہیں اُسے پورا کرسکتی ہے؟

483
484

صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟

سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔

484
485

بخشش اللہ کی رحمت سے ہوگی تو نیک اعمال کیوں کئے جاتے ہیں ؟

سوال: کسی نے پوچھا ہے کہ اگر سب اللہ کی رحمت اور فضل سے بخشے جائیں گے، اعمال کی وجہ سے کوئی جنت میں نہیں جائے گا، تو پھر ہمیں نیک اعمال کرنے کی کیاضرورت ہے ؟ہم نیک اعمال کیوں کرتے ہیں؟

485
486

ذبح کے وقت جانور ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس کی گردن توڑنا

سوال: قصاب لوگ جانور کے ذبح ہونے کے بعد اس کے ٹھنڈا ہونے سے پہلے ہی اس کی گردن مروڑ کے توڑ دیتے ہیں تاکہ جلدی جان چلی جائے،تو ایسا کرنا کیسا ہے؟اور اسکا شرعی حکم کیا ہے؟

486
487

پانی کی ٹینکی میں کبوتر کی بیٹ گر جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب: ورجوحلال پرندے،اونچانہیں اڑتے،جیسے مرغی اوربطخ وغیرہ،ان کی بیٹ نجاست غلیظہ ہے اورحرام پرندوں کی بیٹ نجاست خفیفہ ہے۔اورکبوتر بھی ان حلال پرندوں میں سے ...

487
488

کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

488
489

دورانِ نماز کوئی پرندہ بیٹ کردے، تو حکم

سوال: اگر کسی پرندے (جیسے: چڑیا، کبوتر، مرغی) کی بیٹ دورانِ نماز کپڑوں پر لگ جائےتو کیا حکم ہے؟ نماز جاری رہے گی یا ٹوٹ جائے گی؟

489
490

مسلمانوں میں باہمی اتفاق وا تحاد کے حصول کی دعا

جواب: ور ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما، اور ہمیں سلامتی کے راستوں پر چلا، اور ہمیں تاریکیوں سے نکال کر اُجالے کی طرف لا، اور ہمیں ظاہر و باطن کی تمام بےحی...

490