سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 444 results

41

بچے کو کب تک دودھ پلانا ضروری ہے ؟

سوال: میرے بھائی اور اس کی زوجہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے اور علیحدگی کے وقت میری بھابھی حاملہ تھی ،ان کا کہنا ہے کہ لڑکا یا لڑکی جو بھی پیدا ہوگا وہ اُسے نہیں رکھیں گی ، تو میرا ارادہ ہے کہ بھائی کی ہونے والی اولاد کو میں رکھوں گی ،مگر مجھے پوچھنا یہ ہے کہ میرا اپنا بھی ایک 14 مہینے کا دودھ پیتا بچہ ہے اور اب جب میں بھائی کا بچہ پالوں گی تو ظاہر ہے کہ اس کی تو خوراک میرا دودھ ہی ہوگی ،تو کیا میں اپنے 14 ماہ کے بچے کو دو سال کی مدت سے پہلے ہی دودھ چھڑا سکتی ہوں ؟ کیونکہ ایک ساتھ دو بچوں کو دودھ پلانے میں میرے لئے آزمائش ہو جائے گی ۔شرعی رہنمائی فرمائیں۔

41
42

عورت کا عدت میں کن کن سے پردہ ضروری ہے کیا آسمان سے بھی پردہ کرے گی ؟

سوال: اگرکسی عورت کے شوہرکاانتقال ہوجائے، تواسے اپنی عدت کے دوران کن لوگوں سے پردہ کرنا ضروری ہےاورکن سے نہیں؟نیزاس دوران بھتیجوں بھانجوں یعنی سگےبھائی اوربہنوں کےبچوں سے بھی پردہ کرنالازم ہے یانہیں؟اسی طرح داماد سے پردہ ہے یانہیں؟بعض لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ عدت وفات میں آسمان سےبھی پردہ ہے،کیایہ درست ہے؟

42
43

اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت

سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

43
44

دورانِ عدت زیب و زینت کے احکام

سوال: جس عورت کو تین طلاقیں ہوگئیں ہوں وہ عدت کیسے گزارے؟ یعنی عدت کے دوران کون کون سے کام کر سکتی ہے ؟ اور کون کون سے کام نہیں کر سکتی ؟اور کیا ایسی عورت پر سوگ بھی لازمی ہوتا ہے ؟اور بالوں کو کنگھا کرنا ،تیل لگانا وغیرہ کے احکام بھی ارشا د فرمادیں ؟

44
45

کیا رجعی طلاق عدت کے بعد تین طلاق میں بدل جاتی ہے ؟

سوال: (1) کیا عورت کو ایک طلاق ہوجانے کے بعد بھی ا س پر عدت لازم ہوتی ہے؟ جبکہ اولاد بھی موجود ہو اور طلاق واقع ہونے سے کافی عرصہ پہلے سے ہی عورت شوہر سے جھگڑ کر بذاتِ خود اپنے والدین کے گھر رہتی رہی ہو۔نیزاس صورت میں عورت نفقے کی حق دار ہوگی یا نہیں؟ (2) اگر عورت کو ایک رجعی طلاق دی جائے اور شوہر قولی یا فعلی رجوع نہ کرے اور طلاق کی عدت گزر جائے، تو کیا عدت گزر جانے سے ایک طلاق تین طلاقوں میں تبدیل ہوجاتی ہے یا ایک ہی شمار میں رہتی ہے؟

45
46

عورت عدت کے اندر مدنی چینل دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟

سوال: کیا عورت عدت میں مدنی چینل دیکھ کر بیان سن سکتی ہے یا بغیر دیکھے صرف سن سکتی ہے ؟ایک عورت کا کہنا ہےکہ نامحرم ہیں توکیسے سنے؟

46
47

اقامت کی نیت میں پندرہ دن کی تعیین کی وجہ

جواب: مدت پندرہ دن ہونے کی تعیین حضرات صحابہ کرام ابن عمر و ابن عباس رضی اللہ عنھما جلیل القدر ہستیوں سے منقول ہے۔ پھر چونکہ یہ مقدّرات شرعیہ (یعنی وہ چیز...

47
48

مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟

جواب: مدت مقرر کی ہوتی ہے، مثلا: اتنے سال بعد قرض ادا کرنا ہے، وہ مدت ختم ہو جاتی ہے۔مرنے والے کا ترکہ موجود ہونے کی صورت میں مرحوم کے ترکے میں سے دین کی ا...

48
49

قسط وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے دکان واپس لینا یا قسطوں کے ساتھ کرایہ لینا کیسا؟

جواب: مدت بڑھانے پر اصل رقم کے ساتھ دکان کا ماہانہ کرایہ وصول کرنا بھی جائز نہیں، کیونکہ یہ کرایہ مدت بڑھانے کا عوض ہے، جوکہ سود اور ناجائز و حرام ہے ۔ ...

49
50

کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا

سوال: ہمارے رشتہ دار ہیں وہ کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور ان کی بہو عدت میں ہے انہوں نے گھر تبدیل کرنا ہے کیا وہ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا ان کی بہو کو اسی گھر میں ہی عدت مکمل کرنی ہوگی یا گھر تبدیل کرنے پر وہاں بھی کرسکتی ہے ؟

50