
سوال: ہم کینیڈا میں رہتے ہیں. یہاں بہت سے اسٹورز ہیں جہاں ایسی مچھلیاں فروخت کرتے ہیں جو پیکٹوں میں آتی ہیں ،ہمیں نہیں معلوم کہ یہ مچھلیاں کیسے پکڑی گئیں یا کیسے مر گئیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے لیے ایسی مچھلی خریدنا اور کھانا حلال ہوگا؟ یا یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ مچھلی کیسے پکڑی اور مری؟
قرآن پاک مسجد میں رکھنے کی منت ماننا کیسا؟
سوال: ایک شخص نے منت مانی کہ میری مراد پوری ہو تو میں قرآن پاک خرید کر مسجد میں رکھوں گا اب اس مسجد میں پہلے سے بہت قرآن پاک رکھے ہوئے ہیں تو کیا اتنی رقم کسی اور چیز میں صرف کر سکتے ہیں ؟
مالِ تجارت کی زکوٰۃ میں کون سی قیمت کا اعتبار ہوگا؟
سوال: میری دکان ہے ، ایک چیز میں پانچ روپے میں خرید کر دس روپے میں بیچتا ہوں۔ اب پیچھے اس کا ریٹ بڑھ کر آٹھ روپے ہوگیا ہے تو یہ ارشاد فرمائیں کہ اب میں کس ریٹ سے زکوٰۃ کا حساب لگاؤں؟
سادگی کسے کہتے ہیں؟ سادگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟
جواب: حکم رہن،سہن ،سواری اور برتنے کے سامان وغیرہ میں ہو گا۔ دوسری طرف یہ پہلو بھی توجہ طلب ہے کہ ان معاملات میں ایسی کمی کرنا کہ لوگوں کی طرف سے...
اسکول والوں کا بچوں سے زبردستی پیسے طلب کرنا کیسا ؟
سوال: ایک پرائیویٹ اسکو ل ہے۔ جس میں بچوں کے امتحانات کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ امتحانات ہونے کے بعد جب رزلٹ آتا ہے تو ہر کلاس کے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔انعامات کی رقم حاصل کرنے کے لئے اسکول کی طرف سے ہر بچے کے گھر والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ مثلاً وہ 100 روپے لےکر آئیں اور یہ پیسے لانا ہر بچے پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد جتنی رقم اکھٹی ہو جاتی ہے ، اس سے انعامات خرید لئے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے اسکول والوں کا اس طرح پیسے اکھٹے کرنا ، درست ہے یا نہیں ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
سگریٹ کمپنی میں نوکری کرنا کیسا ہے ؟
جواب: خرید و فروخت بھی شرعاً جائز ہے، جبکہ ممانعت کی کوئی اور وجہ نہ ہو، مثلاً وہاں یہ کام قانونی طور پر منع ہونا، وغیرہ اور جائز کاروبار کی کمپنی میں نوکر...
کبوتر بازی کے مقابلے کرنے اور جیتی ہوئی رقم کا حکم
سوال: دیہاتوں میں جیٹھ اور ہاڑ کے مہینوں میں کبوتر بازی کے مقابلے ہوتے ہیں۔ کبوتر باز پورا سال مخصوص نسل کے کبوتروں کو تیار کرتے ہیں۔ انہیں زعفران، کشمش، بادام، چاندی کے ورق اور دیسی کشتہ جات کھلاتے ہیں۔ پھر بالخصوص اڑاتے وقت انہیں خاص انجیکشن بھی لگاتے ہیں۔ صبح پانچ چھ بجے اڑاتے اور پھر اترنے نہیں دیتے۔ جو سب سے آخر میں اترے، وہی جیتتا ہے اور آخری اترنے والا عموماً شام پانچ چھ بجے اترتا ہے، یعنی اسے بارہ گھنٹے مسلسل اڑایا جاتا ہے۔ اسی طرح لوگ ان کبوتروں پر کافی زیادہ رقم بھی لگاتے ہیں، یعنی جیتے کبوتر پر رقم لگانے والا بقیہ کبوتروں پر لگی ہوئی رقم کا مالک سمجھا جاتا ہے۔اس تمام تفصیل کی روشنی میں اس مقابلے اور اس پر لگنے والی رقم کے متعلق حکم شرعی بیان فرما دیں۔
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: جن رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے، اگر ان میں سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں چلے گئے، تو یاد آنے پر واپس لوٹنے کا حکم ہوتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ (1)یہ واپس لوٹنا کس درجے کا حکم ہے ؟ اگر یاد آنے کے باوجود واپس نہیں لوٹتے، تو کیا سجدہ سہو کافی ہو جائے گا؟ (2) رکوع فرض اور سورت ملانا واجب ہے ، تو یہاں فرض سے واجب کی طرف لوٹنے کا کیوں حکم ہے ؟
کرایہ پر دیا ہوا مکان بیچ دینا
سوال: زید نے اپنامکان بکر کو ایک سال کے لیے کرائے پر دیا ہوا تھا۔ تقریباً چھ ماہ بعد زید کو ایک اچھا خریدار ملا ، توزید نے خریدار کو تفصیل بتاکر مکان بیچ دیا کہ یہ مکان کرائے پر چڑھا ہے اور ابھی چھ ماہ باقی ہیں ، لیکن اپنے کرائے دار بکر کو نہ بتایا کہ میں یہ مکان بیچ رہا ہوں۔ جب بکر کو معلوم ہوا ، تو کہنے لگا کہ میرا تو ایگریمنٹ ایک سال کا ہے ، سال مکمل ہونے سے پہلے میں مکان خالی نہیں کروں گا ، بلکہ سال مکمل ہونے پر مکان خالی کروں گا۔ سوال یہ ہے کہ بکر کا وہ مکان خالی نہ کرنے پر اصرار کرنا درست ہے یا نہیں ؟