
کیا مرد حضرات گھروں میں اعتکاف کر سکتے ہیں ؟
جواب: نماز کہیں بھی مردوں کا اعتکاف نہیں ہوسکتا ، گھروں میں فقط عورتوں کے لیے مسجد ِ بیت (یعنی گھروں میں نماز کے لیے مخصوص جگہ) پر اعتکاف ہوتا ہے ،مردوں کا...
رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟
سوال: ہمارے ہاں عام طور پر رمضان المبارک میں افطار کے وقت اذانِ مغرب دی جاتی ہے اور پھر دس منٹ کا وقفہ کیا جاتا ہے ، تاکہ عوام افطاری کر لے اور پھر نمازِ مغرب ادا کی جاتی ہے، کیا اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب میں یہ دس منٹ کا وقفہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) کیا اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے رمضان میں روزہ اذان کے ساتھ افطار کرنا لازمی ہے؟ اگر وقت پورا ہونے پر کوئی اشارہ مل جائے، مثلاً: مسجد میں اعلان ہو جائے کہ روزہ دار روزہ افطار کر لیں،تو اس سے بھی روزہ افطار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (3) اگر اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان دس منٹ کے وقفہ کی قباحت سے بچنے کے لیے روزہ اعلان کے ساتھ افطار کرا دیا جائے اور پھر افطار کے دس منٹ بعد اذان دی جائے، پھر اذان کے فوراً بعد نماز ادا کر دی جائے، تو اس طریقہ کار کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟
کرسی پر نماز پڑھنے والا شخص صف میں کس جگہ نماز ادا کرے ؟
سوال: جن نمازیوں کے لیے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا ، جائز ہے ، کیا ان کے لیے کرسی پر صف کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا ضروری ہے یا صف کے کونے میں بھی کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ، چاہے صف وہاں تک مکمل نہ ہوئی ہو ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ زید کا کہنا ہے کہ نماز میں عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں گی ، کیونکہ حدیثِ پاک میں سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا اور کتے کے بیٹھنے کی طرح کلائیاں بچھانے سے منع کیا گیا ہے ، کیا زید کا کہنا درست ہے ؟ اور عورتوں کے سجدہ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟ براہِ کرم تفصیل سے بیان فرمائیں ۔
دورانِ عبادت ریاکاری کے خیالات آئیں، تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب: نماز پڑھتا مگر وصف میں ریا ہے کہ کوئی دیکھنے والا نہ ہوتا جب بھی پڑھتا مگر اس خوبی کے ساتھ نہ پڑھتا۔ یہ دوسری قسم پہلی سے کم درجہ کی ہے اس میں اصل نما...
سورۃ الفاتحہ سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لینے سے نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: منفرد نمازی فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے سورۃ الفاتحہ تو پڑھی نہیں اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
صرف سترِعورت چھپا کر نماز پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ستر عورت یعنی مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک (اس میں گھٹنا بھی شامل ہے) جسم کا حصہ چھپانا فرض ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر گھر میں صرف اتنا حصہ ہی چھپا کر نماز پڑھی،بقیہ ساراجسم ننگاتھا تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
عورت نے اول وقت میں نماز نہیں پڑھی اور حیض شروع ہو گیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: عشاء کا وقت شروع ہونے کے بعد ایک عورت نے نماز نہیں پڑھی، کچھ کاموں کی وجہ سے اور پھر رات ساڑھے گیارہ بجے حیض شروع ہو گیا ،کیا وہ عورت اس تاخیر کی وجہ سے گنہگار ہوگی اور کیا اسے یہ نماز بعد میں قضا کرنی ہوگی؟