
کسٹمردکان پر سامان رکھوا کر بھول جائے ،تو حکم؟
سوال: جب گاہک دکان پر آتے ہیں،تو بسااوقات ان میں سے کسی کے ہاتھ میں سامان ہوتا ہے،جودکان پر بھول کر چلے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے اورنہ ہی گاہک کا معلوم ہوتا ہےکہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھایا کچھ لوگ بھول کر نہیں جاتے ،بلکہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان ہمارے پاس بطورِ حفاظت رکھوا جاتے ہیں یا اشارے سے حفاظت کا کہہ جاتے ہیں،لیکن وہ واپس نہیں آتے،بھول جاتے ہیں اور بسااوقات گاہک بالکل اجنبی ہوتا ہے،اس کاکوئی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کون ہے،کہاں سے آیا ہے اور بسااوقات سامان پھل سبزیوں وغیرہ سے تعلق رکھتا ہے اور جلد خراب ہونے والا ہوتا ہے اور بسااوقات جلد خراب ہونے والا سامان نہیں ہوتا،اب ان تمام صورتوں میں ہمارے لیے کیا حکمِ شرع ہے؟
پڑوسی کے گھر کی طرف اپنے مکان کی کھڑکی کھولنے اور اسے اذیت دینے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے مکان سےمتصل زید کا مکان ہے۔ اس نے اپنا دو منزلہ مکان بنایا اور اس مکان کے بالا خانے کی کھڑکی میرے گھر کے صحن کی طرف کھول دی ، حالانکہ وہ کھڑکی گلی کی طرف بھی کھول سکتا تھا۔جس کی وجہ سے میرے گھر کی بے پردگی ہوتی ہے اور گھرکی مستورات صحن میں نہیں آ سکتیں۔ زید کو جب منع کیا گیا تو اس نے کہا کہ میرا گھر ہے ، میں جیسے چاہوں کروں۔ جب اہل محلہ نے اسے منع کیا ، تو کہنے لگا : میں نے ہوا کی کراسنگ کے لیے کھڑکی بنائی ہے۔اسے کہا گیا کہ ہوا کی کراسنگ کے لیے آپ روشن دان بنا لو ۔ اس کے لیے کھڑکی ضروری نہیں۔زید اس پر بھی نہیں مانابلکہ وہ کہتا ہے کہ اپنے مکان کے بالا خانے میں کھڑکی بنانا میرا قانونی اور شرعی حق ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کو شرعاً یہ حق حاصل ہے کہ پڑوسی کے صحن کی طرف کھڑکی بنائے اور پڑوسی کے گھر کی مستورات کی بے پردگی اور اذیت کا سبب بنے؟
عورت کا حالتِ اعتکاف میں گرمی کی وجہ سے غسل کرنا کیسا ؟
جواب: لیے مسجد سے نکلنا جائز نہیں، نکلے گا تو اعتکاف جاتا رہے گا۔ یوہیں اگر مسجد میں وضو و غسل کے لیے جگہ بنی ہو یا حوض ہو تو باہر جانے کی اب اجازت نہیں۔ ...
کیا راستوں میں یا دُکان و ہوٹل وغیرہ کے سامنے اسٹال لگانا ، جائز ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) مارکیٹ میں ہوٹلوں اور دکانوں کے سامنے کچھ خالی جگہ موجود ہوتی ہے ،جو ہوٹل یا دکان کے مالکان کی نہیں ،بلکہ سرکاری جگہ ہوتی ہے اور لوگوں کے راستے کے لیے مخصوص ہوتی ہے ،اب اگر کوئی شخص وہاں اسٹال وغیر ہ لگانا چاہے، تو ہوٹل یا دکان والے اس سے ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں ،کیا یہ کرایہ وصول کرنا ،جائز ہے ؟ (2) ان لوگوں کا راستے میں اسٹال لگانا کیسا ہے؟بالخصوص جب ان کی وجہ سے راستہ تنگ پڑ جائے اور گزرنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔
جمعہ کا خطبہ منبر پر نہ پڑھنا کیسا؟
سوال: جمعہ کا عربی خطبہ منبر پر پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ہماری مسجد میں کافی سالوں سے امام صاحب جمعہ کا خطبہ منبر پر ہی دیتے رہے ہیں ، لیکن اب ایک شخص کہتا ہے کہ منبر پر خطبہ دینے کا کہیں سے بھی ثبوت نہیں ہے ، اس لیے منبر ہٹا دیا جائے اور کرسی پر بیٹھ کر امام صاحب بیان کر لیں اور زمین پر ہی کھڑے ہوکر خطبہ دے دیا کریں اور پھر اس شخص نے منبر اُٹھوا کر اس کی جگہ کرسی رکھ دی ہے ، امام صاحب کرسی پر بیٹھ کر بیان کرتے ہیں اور نیچے زمین پر ہی کھڑے ہوکر جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جمعہ کا خطبہ منبر پر دینے کا ثبوت ہے ؟ نیچے زمین پر کھڑے ہوکر خطبہ دے سکتے ہیں ؟ شرعاً اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟
جانوروں کی شکل والی ٹرے کی خریدوفروخت کا حکم!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہاں کیک بنانے کے لیے کچھ ٹریز(Trays) ملتی ہیں ،یہ کیک بنانے کا ایک قسم کا سانچہ ہوتا ہےاوران کابیرونی ڈیزائن ایسا ہوتا ہے کہ جس سے کسی جانورکے چہرے کی شیپ(shape) یا نقشہ بن جاتا ہے،جیسے بطخ، گھوڑا وغیرہ۔ لوگ ان کو خرید کر اس میں کیک بناتے ہیں ۔ اس سانچے سے جانور کے چہرے کا خاکہ اور نقشہ تو بن جاتا ہے، لیکن ناک ، منہ، آنکھیں اورچہرہ نہیں بنتا ،البتہ بعض اوقات کیک کے اوپر مختلف رنگوں سے ڈیکوریٹ کر کے جانور کا چہرہ بنالیاجاتا ہے ۔ ان ٹریز کو کچن میں دیگر چیزیں ڈالنے وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان کو بیچنا جائز ہے؟ سائل: خالد رشید (یوکے
جانور کی خرید و فروخت میں ایک ناجائز صورت ؟
جواب: لیے شرط ہے کہ اسے صفات کے ساتھ متعین کیا جا سکے اور مستقبل میں نزاع کا باعث نہ بنے، لیکن جانوروں کو صفات سے متعین نہیں کیا جا سکتا ،کیونکہ صفات کے بیا...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بدھ کے دن ناخن کاٹنا درست ہے؟ اگر بدھ والے دِن نہ کاٹے جائیں اور چالیس دِن پورے ہو رہے ہوں تو کیا اِس صورت میں بھی بدھ گزار کر جمعرات کو کاٹنے چاہئیں یا بدھ کو ہی کاٹ لیے جائیں؟
ذوالحجہ کے 10 دنوں میں بال ناخن وغیرہ کاٹنے کا حکم؟
سوال: جس پر قربانی واجب ہو، کیا اسے قربانی تک بال اور ناخن نہ کاٹنا ضروری ہیں؟ (2) ۱ ور جس پر قربانی واجب نہیں، اس کے لیے کیا حکم ہے؟سائل: محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
غنی شخص کا قربانی کے لئے خریدا ہوا جانور مرگیا تو!
جواب: لیے خریدی گئی بکری مر گئی ہو، تو خوشحال ،غنی پر دوسری بکری کرنا لازم ہے، جبکہ فقیر پر کچھ لازم نہیں ۔(الھدایۃ،کتاب الاضحیۃ ، جلد4، صفحہ 407، دار الکتب...