سرچ کریں

Displaying 501 to 510 out of 715 results

501

قسم کے کفارے میں کتابیں دینا

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقۂ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کُتب خرید کر شرعی فقیر طالبِ علم یا عالمِ دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟

501
502

کپڑے کا ناپاک حصہ معلوم نہ ہو تو شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں کہ اگر کسی کپڑے مثلاکمبل ،چادروغیرہ کا کوئی حصہ ناپا ک ہوجائے ، لیکن نجاست کا نشان وغیرہ ختم ہونےکی وجہ سے یہ معلوم نہ ہوسکے کہ کپڑے کا کون سا حصہ ناپاک تھا تو کیا اس صورت میں کپڑ اپاک کرنے کےلیے پوراکپڑا دھونا ضروری ہے ؟

502
503

کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟ حالانکہ قرآن عظیم میں یہ نام نہیں، اور نہ ہی اللہ عزوجل کے اسمائے گرامی میں موجود ہے، اس بارے میں رہنمائی کیجئے۔

503
504

بے وضوطواف کا اِعادہ کرنے سے دَم ساقِط ہوگا یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے حالتِ حدث میں(یعنی بے وضو) طواف زیارت کر لیا تھا۔ پھر اس طواف کا اعادہ(یعنی اسے دوبارہ) بھی کر لیا لیکن اس مسئلہ کا علم مجھے بارہ ذی الحج کے بعد ہوا اور اعادہ بھی میں نے بارہ ذی الحج کے بعد کیا۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ بارہ ذی الحج کے بعد اعادہ کرنے سے میرا دَم ساقط ہوا یا نہیں؟

504
505

قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم ایسے فلاحی ادارے سے قرض لے سکتے ہیں، جو قرض ختم ہونے پر ایک اضافی قسط بطور فنڈ لیتے ہوں، اور وہ اس اضافی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کرتے ہوں، تو کیا وہاں سے قرض لینا جائز ہے؟ سائل:ساجد قریشی (شمس آباد، راولپنڈی)

505
506

اس بات کی تومیرے فرشتوں کو بھی خبر نہیں اس جملے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات لوگ یہ جملہ بولتے ہیں کہ اس بات کی تو میرے فرشتوں کو بھی خبر نہیں ۔کیا یہ جملہ کفریہ ہے ؟ سائل:احمد حسن (لاہور)

506
507

لاٹری کے ذریعے خرید و فروخت‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ آج کل دوکان داروں کے ہاں مختلف قسم کی لاٹری رائج ہے، ان میں سے ایک کا طریقہ کار یہ ہے کہ دوکانداروں کے پاس ایک چھوٹا سا پیکٹ ہوتا ہے، جس میں مختلف اشیاء ہوتی ہیں، لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ کیا ہیں ۔ مثلاً کسی پیکٹ میں غبارے ، تو کسی میں کوئی کھانے کی چیز اور کسی میں کوئی کھلونا وغیرہ۔ اس پیکٹ کی قیمت پانچ روپے ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کے پیکٹ کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟ سائل: محمد امجد (گلزار طیبہ، سرگودھا)

507
508

لقطہ (گری پڑی چیز) کے متعلق کا حکم ہے؟

جواب: علم نہ ہو تو اسے لقطہ کہتے ہیں ۔(الف)اس کواٹھانے نہ اٹھانے کے متعلق درج ذیل تفصیل ہے: اگر یہ خیال ہو کہ ميں اس کے مالک کو تلاش کرکے دیدوں گا تو اُ...

508
509

قرعہ اندازی اور جوا‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک دفتر میں کام کرتا ہے ۔دفتر میں دیگر ساتھی کبھی کبھار یا روزانہ ہی چائے یا کھانے کے لیے پرچیاں ڈالتے ہیں کہ ہر فرد کا نام ایک پرچی پر لکھ کر آخر میں کسی ایک سےپرچی نکلوائی جاتی ہے۔جس فرد کا نام نکلتا ہے ، اسے سب کے لیے چائے یا کھانا منگوانا پڑتا ہے اورہر قرعہ اندازی میں سب کا نام ڈالا جاتا ہے اگرچہ کئی مرتبہ ایک ہی شخص کا نام نکلتا رہے اور کسی کا ایک بار بھی نہ نکلے ، کیاایسی صورت میں کھانا ، پینا شرعی طور پر جائز ہے ؟

509
510

دوپِیروں کا مرید ہونا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی کسی پیر کا مرید ہو اور اب دوسرے سلسلے میں مرید ہونا چاہتا ہو ، تو کیا وہ دوسرے سلسلے میں مرید ہو سکتا ہے؟

510