
قبلہ کیطرف ٹانگیں پھیلانے، تھوکنے اور پیشاب کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ جان بوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا ، تھوکنا،پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا،نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہے اور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنےکے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟
بدن کے کچھ حصے پرنجاست لگے تو کیسے پاک کریں ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کا سوال ہے کہ اگر کمر، یا رانوں وغیرہ پر نجاست گندگی لگ جائے ،تو کیا اب مکمل غسل کرنا ہوگا یا صرف اسی حصے کو پاک کرلینا کافی ہوگا ؟ رہنمائی فرمادیں ۔
غسل میں کان کے اندرونی حصے پر پانی بہانے کا طریقہ
سوال: غسل جنابت میں کان کی اندرونی لئیرز میں پانی بہانے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے۔اس سے پہلے کان میں پانی چلے جانے سے کافی درد کا سامنا ہواتھا؟
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
مسجد میں غسل فرض ہوجائے تو چادر بچھا کر مسجد سے نکلنے کی حقیقت
سوال: کچھ لوگ اس طرح مسئلہ بتاتے ہیں کہ مسجد میں سوئے ہوئے شخص پر غسل فرض ہو گیا تو وہ اپنی چادر کےدو کونے ہاتھ میں پکڑے دوسرے دو کونوں پر اپنے پاؤں رکھے اس طرح چلتے ہوئے مسجد سے باہر جائے۔اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیجئے کہ یہ شرعاً درست ہے یا منگھڑت ہے۔
نفاس کا خون رکنے کے بعد غسل کیا، پھر مدت میں خون دوبارہ آگیا
سوال: اگر پہلے بچے کی پیدائش پر نفاس پینتیس(35) دن پر ختم ہوا (جس میں کم و بیش تیس دن خون اور بقیہ پانچ دن زرد رطوبت آئی) اور پھر غسل کرلیا اورغسل کرنے کے بعد پھر خون آیا تو وہ کونسا خون مانا جائے گا؟
ارحم نام رکھنا کیسا اور ارحم کا معنی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بیٹے کا نام ارحم رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اس کے متعلق رہنمائی فرمادیں۔
سلام میں ’’وبرکاتہ‘‘کے بعد’’و مغفرتہ‘‘بھی کہنا چاہیے یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو، تو سلام کرتے ہوئے ’’ومغفرتہ‘‘ کا اضافہ کرنا چاہیے یا نہیں؟
دانتوں پر پیلاہٹ وغیرہ جَم جائے تو ڈینٹل سکیلنگ کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے سامنے کے دانتوں پر پیلاہٹ جم چکی ہے، جو برش وغیرہ سے نہیں اترتی اور اندر کےدانتوں پہ جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے کھڈے بن چکے ہیں۔ کیا شریعت مجھے ڈینٹل سکیلنگ(Dental Scaling) کروانے کی اجازت دیتی ہے؟
سرخ تھوک ہاتھ پر لگ جائے، تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا؟
جواب: غسل کو واجب کردے نجاستِ غلیظہ ہے ، لہذا پوچھی گئی صورت میں منہ سے نکلنے والا سرخ تھوک بھی نجاستِ غلیظہ ہے ، اس کے ہاتھ پر لگنے سے بلاشبہ ہاتھ ناپاک...