
وتر میں تکبیر قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانا بھول گئے
سوال: وتر میں تکبیر قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانا بھول گئے تو کیا آخر میں سجدہ سہو کرنا پڑے گا ؟
ویڈیوز دیکھ کر پیسہ کمانا، ناجائز ہے؟
سوال: ایک ویب سائٹ ہے،جس میں ایک اکاؤنٹ نمبر دیا ہوتا ہے، اس اکاؤنٹ میں پیمنٹ جمع کروانی ہوتی ہے جو کہ کم سے کم 500 روپے ہوتی ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ یہ رقم ناقابل واپسی ہوتی ہے۔ رقم جمع کروانے کے بعد ان کی طرف سے اسلامک ویڈیوز ہمیں دی جاتی ہیں مثلاً تلاوت قرآن اور دیگر موضوعات پر ، ان ویڈیوز کو دیکھنے پر وہ ہمیں پروفٹ دیتے ہیں، مثلا 500 جمع کروانے والے کو روزانہ تین ویڈیوز بھیجی جائیں گی، 1000 جمع کروانے والے کو 4 اسی طرح جتنی زیادہ رقم مثلا دس ہزار، بیس ہزار جمع کروائیں گے تو اتنی زیادہ ویڈیوز آئیں گی اور انہیں دیکھنے پر اتنی ہی زیادہ انکم حاصل ہوگی۔ کیا اس طرح ویڈیوز دیکھ کر انکم حاصل کرنا جائز ہے؟
سلام پھیرے بغیر سجدہ سہو کرنے کا حکم
سوال: نماز پڑھتے ہوئے سجدہ سہو واجب ہوا ، مگر سجدہ سہو کرنے کے وقت سلام پھیرنا بھول گیا اور صرف دو سجدے کر لیے، کیا یہ نماز ہو گئی؟
دعائے قنوت بھول کر رکوع کیا پھر واپس آکر پڑھی
جواب: پرنماز کا اعادہ واجب ہوگا۔ درّ مختار میں ہے:”ولو نسیہ ای القنوت ثم تذکرہ فی الرکوع لا یقنت فیہ لفوات محلہ ولا یعود الی القیام فی الاصح لان فیہ رفض...
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟
وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
سوال: زید کے والد صاحب نے چند پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدے تھے جن کی وہ زکوۃ ادا کرتے تھے۔ اس بار سال مکمل ہونے سے قبل زید کے والد صاحب کاانتقال ہو گیا۔ تو بطور وراثت زید کے حصے میں ان میں سے ایک پلاٹ آیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید پر لازم ہے کہ وہ اس پلاٹ کی بھی زکوۃ ادا کرے ؟جبکہ زید ویسے بھی صاحب نصاب ہے اور اپنے تجارتی مال و رقم وغیرہ کی زکوۃ ادا کرتا ہے۔نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کب فرض ہوگی؟ جب اس پلاٹ کا سال مکمل ہوجائے گا اس وقت یا اس سے پہلے؟
مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرنا کیسا ؟
سوال: مسبوق مقتدی (جس کی کوئی رکعت نکل گئی ہو)امام کےساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرے گا یا نہیں؟
صلاۃ التسبیح کے کسی رکن میں تسبیح پڑھنا بھول جائیں توکیا کریں؟
جواب: سجدہ میں پڑھ لے،قومہ(رکوع سے سیدھا کھڑا ہونے) میں نہ پڑھے ، یونہی اگر پہلے سجدے میں بھول جائے تو دوسرے سجدے میں پڑھے،جلسہ(دو سجدوں کے درمیان ) میں نہ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟