
رخصتی سے پہلے ہی جدائی ہوجائے، تو حق مہر کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: صحیحہ سے پہلے جدائی ہوجائے تو مہر مقرر ہونے کی صورت میں آدھا مہر شوہر پر دینا واجب ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:”وَ اِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کہ بارے میں کہ بروکر بسا اوقات اس طرح کرتے ہیں کہ پراپرٹی کے مالک کو کم پیسے بتاتے ہیں اور خریدنے والے کو زیادہ پیسوں میں فروخت کرتے ہیں اور درمیان کے پیسے خود رکھ لیتے ہیں مثال کے طور پر ایک پراپرٹی پچاس لاکھ کی فروخت کرنے کے بعد پراپرٹی کے مالک کو کہاکہ یہ پینتالیس لاکھ کی فروخت کی ہے بروکر کا ایسا کرنا کیسا ہے؟اسے بروکرز کی اِصْطِلاح میں ٹاپ مارنا کہاجاتا ہے ۔
بروکر کا پارٹی کو مارکیٹ ویلیو سے زائد قیمت بتانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اپنی ایک پراپرٹی بیچ رہا ہوں جس کی مارکیٹ ویلیوتیس لاکھ روپے ہے لیکن بروکرپارٹی سے بتیس لاکھ مانگ رہا ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
سوال: آپ کی بارگاہ میں میرا سوال یہ ہے کہ ایک بھائی مجھے کچھ رقم ادھار دینا چاہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ جب آپ گندم کی کاشت کریں گے تو مجھے گندم دے دینا لیکن ایک شرط ہے اور وہ یہ کہ جو ریٹ گندم کا ابھی چل رہا ہے اسی ریٹ پر کاشت کے بعد میں آپ سے گندم لوں گا،خواہ اس وقت کا جو بھی ریٹ ہو، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمایئے ۔
سوال: اگر شوہر کا بیرونِ ملک انتقال ہوجائے اور بیوی پاکستان میں ہو، پاکستان لاش پہنچنے میں چند دن لگ سکتے ہوں، تو اس صورت میں بیوہ کی عدت کب سے شروع ہوگی؟
کعبہ معظمہ کے سامنے نماز ادا کرنے میں نظر کہاں رکھے؟
سوال: نمازی حالتِ قیام میں نگاہ سجدہ کی جگہ رکھتا ہے، لیکن جو شخص کعبہ شریف کے عین سامنے نماز ادا کر رہا ہو، وہ بھی اپنی نگاہ سجدہ کی جگہ رکھے گا یا پھر وہ کعبہ شریف کو دیکھے گا، اس کے لئے زیادہ بہتر کیا ہے؟
درزی کا استصناع کے طور پر سوٹ بناکر دینا
سوال: عام طور پر درزی صرف سلائی کرتے ہیں اور اسی کی اجرت لیتے ہیں جبکہ بعض درزی سلائی کرنے کے ساتھ ساتھ کپڑا بھی اپنی دکان پر رکھتے ہیں،درزی کسٹمر کو کپڑادکھاتے ہیں جس کسٹمر کو کپڑا پسند آجائے اور وہ سلائی بھی انہی سے کروانا چاہے تو خصوصی رعایت دینے کے لیے درزی یہ آپشن دیتے ہیں کہ آپ کپڑا تھان سے نہ کٹوائیں بلکہ ہمیں اسی کپڑے سے سوٹ بنانے کا آرڈر دے دیں ہم آپ کوآپ کی پسند کے مطابق تیار کر کے دے دیں گےکپڑے سمیت مکمل جوڑے کے ریٹ یہ ہوں گے۔کیا شرعی اعتبار سے درزی اور کسٹمر کی یہ ڈیل درست ہے؟
حرام گوشت کا شوربہ کھانے کا حکم
سوال: جو ذبیحہ حرام ہو جیسے غیر شرعی طریقے سے ذبح ہو یا کافر نے ذبح کیا ہو، اس گوشت کو پکایا جائے اور اس کو نہ کھایا جائے، صرف سالن / شوربے کو کھایا جائے تو یہ جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم R.O پلانٹ لگانا چاہتے ہیں، اس کا طریقۂ کار یہ ہوگا کہ ہم پانی کے ٹینکر خریدیں گے، پھر پانی کو فلٹر کر کے گیلن اور بوتلوں میں بھر کر بیچیں گے، کیا یہ کام کرنا ہمارے لئے جائز ہے؟
سوال: کھانے میں سویا بین کھانا کیسا ہے؟