
امام کا نماز جنازہ میں تین تکبیروں پر سلام پھیرنا
سوال: ایک امام نے نماز جنازہ میں تین تکبیریں کہنے کے بعد بھول کر ایک طرف سلام پھیرا، تو مقتدیوں میں سے کسی نے امام کو لقمہ دیا، جسے سُن کر امام نے چوتھی تکبیر کہی اور پھر سلام پھیرا۔کیا ایسی صورت میں نماز جنازہ درست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
نماز کی حالت میں کھانے کی چیز نگلنے کا حکم
سوال: نماز کے دوران اگر کوئی کھانے کاذرہ وغیرہ منہ میں آجائے تو اسے نگل سکتے ہیں ؟
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
جنبی آیت سجدہ سن لے،تو سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟
جواب: نماز لازم ہونے کا اہل ہو یعنی اسے نماز ادا یا قضا کرنے کا حکم ہو،تو اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہےاور اگر نماز لازم ہونے کا اہل نہ ہو ،تواس پرس...
نماز کی تکبیرات انتقال میں اللهُ أكْبَر کے بجائے اللهُ اکبار کہنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکوئی شخص غلطی سے نماز کی تکبیرات انتقال میں اللہُ اکْبر کی جگہ اللہُ اکْبار کہے تو کیا نماز ہوجائےگی؟
مریض کا بیٹھ کر قضائے عمری پڑھنا کیسا؟
سوال: مریض اگر عذر کی بنا پر قضائے عمری بیٹھ کر ادا کرے، تو کیا صحت یاب ہونے پر وہ قضا نمازیں اُسے پھر سے ادا کرنا ہوں گی؟
صاحبِ ترتیب کا جمعہ کا وقت نکل رہا ہو تو وہ کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب کا جمعہ جا رہا ہو اور کہیں نہیں ملے گا، یعنی جمعہ کی جماعت جارہی ہو لیکن ظہر کا وقت ابھی باقی ہو، تو کیا پہلے جمعہ پڑھے گا یا قضا نماز؟
مغرب کی جماعت میں دو رکعت رہ جائیں تو ان میں التحیات پڑھیں یا نہیں؟
سوال: اگر کسی شخص کی مغرب کی نماز کی دو رکعتیں جماعت سے چھوٹ جائیں اور وہ تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہو،تو ایسا شخص جب امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ دو رکعت پڑھنے کھڑاہوگا،تو دونوں رکعتوں میں التحیات پڑھے گا، یا اپنی نماز کی صرف دوسری رکعت میں التحیات پڑھے گا؟
دوران نماز موبائل بج رہا ہو، تو بند کرنے کے لیے نماز توڑ نے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر باجماعت نماز کے دوران کسی نمازی کا موبائل بجنے لگے، جس سے مقتدیوں اور امام کی نماز میں خلل آرہا ہو، اور موبائل کو عمل کثیر کے بغیر بند کرنا بھی ممکن نہ ہو، تو اب ایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟
الگ نماز پڑھ کے دوسری بار جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم
سوال: کسی شخص نے جماعت سے پہلے اپنی فرض نماز پڑھ لی ، پھر اسی نماز کی جماعت مل جائے، تو کیا دوبارہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے؟