
تیرہ ذو الحجہ کی رمی کرنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: تیرہ ذو الحجہ کی رمی کرنے کا کیا حکم ہے؟کیاحاجی پرتیرہ (13)ذو الحِجّہ کی رمی کرنا واجب ہوتاہے،اگر کسی نے نہیں کی تو کیا حکم ہے؟
خرید و فروخت میں یہ شرط لگانا قسط تین ماہ تک ادا نہ کی تو سودا کینسل ہوجائے گا
سوال: ہم فلیٹس کی بکنگ کرتے اور فلیٹس بنا کر بیچتے ہیں ۔ سودا کرتے وقت ہم گاہک سے یہ طے کرلیتے ہیں کہ اگر قسط تین ماہ تک ادا نہ کی تو یہ سودا کینسِل ہوجائے گا اور جتنی رقم خریدار نے جمع کروائی ہوگی وہ بھی واپس کر دی جائے گی۔ اس صورت کا کیا حکم ہے؟
سوال: منگنی کا شریعت میں کیا حکم ہے؟
بے نمازی اور گنہگار شخص پر آنے والی بیماری یا پریشانی سے اس کے گناہ معاف ہوں گے یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی نمازیں نہ پڑھتا ہو، قران بھی مکمل نہ پڑھا ہو، سارا دن کچھ کبیرہ گناہ بھی کرتا ہو اور نیک نمازی بننے کو اس کا دل بھی کرتا ہو،لیکن نفس و شیطان، لمبی امیدوں اورسستی کی وجہ سے نیک نہ بن پاتا ہو، اس پر جو بیماری ،بخار ،سردرد، پریشانیاں آئیں ،تو کیا وہ گناہوں سے پاک صاف ہو جائے گا جیسے ابھی ماں کے پیٹ سے نکلا ہو جیسا کہ حدیث میں بخار اور سر دردسے متعلق فضیلت بیان ہوئی۔
والدین کی بد دعا کا اثر ہوتا ہے یا نہیں ؟
سوال: اگر کسی کی ماں اکثر غصہ کی حالت میں اپنی اولاد کو بد دعا دے دیتی ہو، تو کیا ان بد دعاؤں کا اثر ہو سکتا ہے؟
کیا نابالغ بچہ اپنی ذاتی رقم مسجد یا مدرسے میں دے سکتا ہے؟
سوال: گیارہ سال کا نابالغ بچہ اپنی مرضی سے نفلی صدقہ کرسکتا ہے؟ مسجد مدرسے میں پیسے دینا چاہے تو دے سکتا ہے؟ یا اُسے نفلی صدقہ کرنے کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوگی؟
کیا طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کا شوہر کے سامنے موجود ہونا ضروری ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دو الگ الگ مواقع پر گواہوں کی موجودگی میں ایک طلاق دے، لیکن دونوں ہی مرتبہ طلاق دیتے وقت اُس کی بیوی اس شخص کے سامنے موجود نہ ہو، تو کیا اس صورت میں بھی طلاق ہوجائے گی؟ کیا طلاق واقع ہونے کے لیے عورت کا شوہر کے سامنے موجود ہونا ضروری ہے؟
کسی کی ملکیت میں رہائشی گھر کے علاوہ ایک مکان اور پلاٹ ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا یا نہیں ؟
سوال: بکر کی ملکیت میں رہائشی مکان کے علاوہ ایک مکان اور ایک پلاٹ ہے، زید نے بکر کو کہا کہ تمہارے پاس رہنے کے علاوہ مزید مکان اور پلاٹ ہے، ان کی مالیت اتنی ہے کہ اب تم پر حج فرض ہو گیا ہے،لہٰذا اگر تم حج نہیں کرو گے، تو گنہگار ہو گے، زید کے اس قول کی کیا حیثیت ہے؟
سوال: ایک جملہ زبان زدِ عام ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ ستر ماؤں سے بھی زیادہ اپنے بندے سے محبت فرماتا ہے‘‘ سوال یہ ہے کہ (1) کیا یہ جملہ کسی حدیث پاک میں آیا ہے؟یا لوگوں کی زبان پر یونہی مشہور ہو گیا ہے ؟ (2)اس جملے کو بغیر حدیث کہے بیان کرنا جائز ہے یانہیں ؟